بچوں کا انسائیکلوپیڈیا
پولیس کاروں پر فلیش لائٹ کیوں ہوتی ہے؟
سرخ رنگ دور سے باآسانی نظر آجاتاہے اور اسے ہمیشہ سے خطرے اور ہنگامی صورتحال کی علامت قرار دیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ عمارتوں میں لگے ہوئے فائر الارم کے بکس،آگ بجھانے کیلئے پانی کے ذخیرے اور اسی قسم کی ہنگامی صورت حال میں کا م کرنے والی چیزوںپر سرخ رنگ کیا جاتا ہے۔اسی طرح ہنگامی صورتحال میں استعمال ہونے والی گاڑیوں پر سرخ روشنی لگائی جاتی ہے۔ تاہم بہت سی پولیس کاروں،فائرانجنوں اور ایمبولینسوں پرنیلی روشنیاںبھی لگائی جاتی ہیں۔ بعض گاڑیوں پر سرخ اور نیلی دونوں رنگوں کی بتیاں لگائی جاتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نیلی روشنی رات کو زیادہ دور سے دیکھی جا سکتی ہے۔ مختلف ممالک میں ایمرجنسی گاڑیوں کے سائرن کی آواز یں مختلف ہو سکتی ہیں لیکن ان کا مقصد ایک ہی ہو تا ہے،اور وہ یہ کہ ان گاڑیوں کو راستہ دے دیا جائے۔دنیا کے بیشتر ممالک میں فائر انجنوں پر سرخ رنگ کیا جاتا ہے لیکن امریکہ میں فائر انجنوں پر سرخ کے علاوہ سفید یا پیلا رنگ بھی کیا جاتا ہے۔
(محمد عارف جان)