ذرا مسکرائیے

تحریر : روزنامہ دنیا


ماں نے دیکھا کہ بیٹا بلب زور زور سے اپنے سر پر رگڑ رہا ہے۔

کیا کر رہے ہوبیٹے؟ماں نے حیران ہو کر پوچھا۔

دماغ کو روشن کر رہا ہوں امی جان، بیٹے نے جواب دیا۔

٭٭٭

ایک دوست (دوسرے سے) : دیکھو! میری چائے میں ایک مکھی ہے۔

 دوسرا دوست:یار! دل چھوٹا نہ کرو، ایک مکھی کتنی چائے پی لے گی؟۔

٭٭٭

جعفر: (عمران سے) تم پان اتنا مت کھایا کرو۔ کیا تم کو پتہ ہے کل اخبار میں لکھا تھا کہ پان کھانے والے کو منہ کا کینسر ہونے کا خدشہ ہے۔

 عمران : اچھا تو آج سے خریدنا بند۔

 جعفر: کیا پان؟ 

عمران: نہیں اخبار

٭٭٭

لڑکا کمرہ امتحان میں بیٹھابڑی دیر سے سوالیہ پرچے کو دیکھ رہا تھا۔نگران نے ہمدردی سے پوچھا:کیا سوال سمجھ نہیں آ رہا؟

امیدوار نے جواب دیا: پرچہ تو مشکل نہیں ہے جی، بس میں سوچ رہا ہوں کہ اس سوال کا جواب کونسی جیب میں ہے۔

٭٭٭

تھانیدار(کسان سے ): کیا تمہارے گائوں میں آگ لگ گئی تھی؟

کسان: جی حضور، سارا گائوں جل کر راکھ ہو گیا۔

تھانیدار: کچھ بچا بھی؟

کسان: صرف آگ بجھانے والی موٹر بچی، وہ دیر سے آئی تھی۔

٭٭٭

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

چھوٹی سی کوشش

سومی ہرنی اپنی پسندیدہ کتاب تھامے لالی بکری کے ساتھ جیسے ہی گھنے جنگل میں داخل ہوئی تو اسے دور سے مومو چڑا مٹی کھودتا ہوا دکھائی دیا۔

شکرادا کرنا!

اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کا شکر ادا کرنا انسان کا فرض ہی نہیں انسان کی عبادت میں بھی شامل ہے۔

افلاطون:جس کے مکالمات نے سقراط کو زندہ کر دیا

اگرچہ عام طور پر یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ افلاطون دنیا کا سب سے بڑا فلسفی تھا، لیکن اس نے جو مکالمات لکھے ہیں، ان میں وہ دوسروں کے اقوال نقل کرتا ہے۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

پولیس کاروں پر فلیش لائٹ کیوں ہوتی ہے؟

محنت ہی سے راحت ملتی ہے

محنت ہی سے راحت ملتی ہے،محنت ہی سے عظمت ملتی ہے

سنہری باتیں

٭:اپنے تھوڑے کو دوسرے کے زیادہ سے بہتر جانو، سکون میں رہو گے۔