آج کا پکوان:بھرے ہوئے کریلے

تحریر : منیرا کرن


اجزا:قیمہ: ایک کلو ،چکن یا بیف ، کریلے: ایک کلو، پیاز: دو عدد باریک کٹی ہوئی، ٹماٹر: چار عدد باریک کٹے ہوئے، ہری مرچیں: چار عدد باریک کٹی ہوئی،

 ادرک لہسن کا پیسٹ: دو چائے کے چمچ،ہرا دھنیا: باریک کٹا ہواایک پیالی، ہلدی :ایک چوتھائی چائے کا چمچ،زِیرہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ،پِسا ہوا خشک دھنیا: ایک چائے کا چمچ،لال مرچ پاؤڈر: دوچائے کے چمچ، نمک: حسبِ ضرورت،گرم مسالہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ۔کوکنگ آئل: فرائی کیلئے۔

ترکیب:کریلوں کو درمیان سے کٹ لگاکر بیج نکال دیں اور نمک لگا کر 20 منٹ تک رکھ دیں اس کے بعد اچھی طرح دھوکر پانی نچڑنے دیں تاکہ کچھ کڑواہٹ نکل جائے۔اس کے بعدنمک، کٹی ہوئی پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ،کٹے ہوئے ٹماٹر، ہرا دھنیا، ہری مرچ، لال مرچ، خشک دھنیا، زیرہ پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر اور ہلدی، یہ تمام اشیا قیمہ میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔کریلے کا کٹ کھول کر اس میں قیمہ بھریں اور گولائی میں دھاگا لپیٹ دیں اور پھر فرائی پین میں آئل ڈال کر گرم کریں اور ہلکی آنچ پر کریلوں کو تل لیں۔ تلے ہوئے کریلے ایک پلیٹ میں نکال کر رکھ دیں اور فرائی پین میں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک پکائیں۔ جب پیاز گولڈن ہو جائے تو اس میں نمک، ہلدی اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر دس منٹ تک ڈھک دیں۔جب مسالہ تیار ہوجائے تو تلے ہوئے کریلے اس میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔

فالسے کا شربت

اجزا:فالسہ: ایک پائو،پانی: حسب ضرورت،شوگر سیرپ: دو چمچ،کالا نمک :آدھا چائے کا چمچ، برف: حسب ضرورت۔

ترکیب: بلینڈر میں فالسہ، پانی، شوگر سیرپ اور کالا نمک ڈالیں۔ تمام اجزا کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ چھلنی سے سارے گودے کوچھان لیں۔ فالسے کے چھنے ہوئے گودے میں پانی اور برف ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں۔

فالسے کا اچار

اجزا: فالسہ: ایک کلو،نمک: چار چمچ، لال مرچ پاؤڈر: ایک چمچ ، ہلدی: ایک چمچ ،اجوائینـ: ایک چائے کا چمچ، رائی دانہ: ایک چمچ، کلونجی: ایک چمچ ، سونف:دو چمچ ،میتھرے: دو چمچ ، سرکہ:آدھا کپ ،سرسوں کا تیل: ایک کپ ،ابال کے ٹھنڈا کر لیں۔ 

ترکیب: فالسہ دھو کر خشک کر لیں۔سونف اور میتھرے ہلکے سے روسٹ کر کے موٹے گرائنڈ کر لیں۔باقی مسالہ جات ثابت ہی رہنے دیں۔ فالسے میں دو چمچ نمک ملا کرچار گھنٹے ڈھانپ کے رکھ دیں۔ نمک فالسے میں اچھی طرح رچ جائے گا۔ اب باقی تمام مسالہ جات اور سرکہ فالسے میں ڈال کر دوبارہ اچھی طرح ملائیں۔ پھر دوگھنٹے کیلئے تیز دھوپ میں رکھ دیں۔ ایک دو دفعہ الٹ پلٹ دیں۔ تمام مسالہ جات فالسے میں اچھی طرح رچ چکے ہیں اب تیل؍سرکہ ڈال کے ملائیے اور جار میں نکال کے رکھ لیجیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

پاکستانی ثالثی کی فتح

اس سال فروری کے آخر میں شروع ہونے والی بڑی جنگ اپنے عروج پر تھی، ایک طرف امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر تباہ کن فضائی جاری تھے تو دوسری طرف اسرائیل پر ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی بارش برس رہی تھی۔

چارٹر آف اکانومی پر پیش رفت کیوں نہیں ؟

سیاسی محاذ پر ڈائیلاگ کا عمل کیسے ممکن ہو گا؟

سیاست میں وقار اور بصیرت کی مثال

قیادت محض حالات کے دھارے میں بہنے کا نام نہیں بلکہ حالات کا رخ بدلنے اور مشکل حالات میں راستہ نکالنے کی صلاحیت کا نام ہے۔

کے پی کے بجٹ ناراض اراکین کی ایک نہ چلی

بجٹ منظور نہ کرنے کی دھمکی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر سہولت کاری کے الزامات اوربانی پی ٹی آئی کی رہائی تک بجٹ کے بائیکاٹ کے اعلانات ،پی ٹی آئی کے ناراض ارکین کے تمام دعوے دھرے رہ گئے اور بجٹ نہ صرف منظور کرلیاگیا بلکہ اس پر بحث بھی محض برائے نام ہی ہوئی ۔

امن، ترقی اور عوامی اعتماد کے تقاضے

جمہوریت کا حسن صرف انتخابات کے انعقاد میں نہیں بلکہ عوام کے اعتماد، انصاف کی فراہمی اور ترقی کے ثمرات کی منصفانہ تقسیم میں ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات، سیاسی سرگرمیاں عروج پر

آزاد جموں و کشمیر میں 27 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ(ن)نے 45 میں سے دو خواتین سمیت 37 انتخابی حلقوں کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی آئندہ چند روز میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ دے گی۔