دوستی

تحریر : ملک احسن اعوان


ارے علی! دیکھو پانی کیسے اُچھل رہا ہے!حسن نے خوشی سے چلاتے ہوئے کہا۔ علی نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ہاں یار! جیسے کوئی فوارہ ہو۔ میں تو کہتا ہوں آج اسکول جانے سے پہلے تھوڑی مستی ہوجائے!

حسن نے اپنے بستے کو ذرا سنبھالتے ہوئے کہا، امی نے سختی سے کہا ہوا ہے کہ کپڑے گندے نہ کرنا۔ علی نے شرارتی انداز میں کہا، بس تھوڑی سی مستی! کون دیکھ رہا ہے؟ 

اسی دوران ٹریکٹر کی آواز آئی۔ کھیت میں کام کرنے والا کسان اُنھیں دیکھ کر بولا، بیٹا! پانی کے زیادہ قریب نہ جانا ورنہ پھسل جائو گے۔ 

حسن نے ادب سے جواب دیا، جی چچا! ہم دھیان رکھیں گے۔ علی نے آہستہ سے کہا، دیکھا، سب ڈراتے رہتے ہیں۔ آئو نا، ذرا قریب چلتے ہیں۔حسن کچھ ہچکچایا، اگر گر گئے تو؟ علی نے اُس کا ہاتھ پکڑ کر کہا، میں ہوں نا! تمھیں کچھ نہیں ہونے دوں گا۔  

دونوں ہنستے ہوئے پانی کے قریب گئے۔ اچانک مٹی نرم ہوئی اور حسن کا پائوں پھسل گیا۔ علی نے فوراً اسے مضبوطی سے تھام لیا، میں نے کہا تھا نا، کچھ نہیں ہونے دوں گا۔ 

حسن نے گہری سانس لیتے ہوئے کہا، شکریہ علی! اگر تم نہ ہوتے تو میں گر جاتا۔ علی نے مسکراتے ہوئے کہا، دوستی اسے ہی کہتے ہیں کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا۔  

کسان دوبارہ اُن کے پاس آیا اور بولا، بیٹا! کھیلنا بُری بات نہیں ، مگر احتیاط بہت ضروری ہے۔ حسن نے سر جھکا کر کہا، جی چچا، ہم سمجھ گئے۔ علی نے بھی کہا ، آئندہ ہم زیادہ احتیاط کریں گے۔ 

حسن نے علی کی طرف دیکھ کر کہا، چلو اب سکول چلتے ہیں، ورنہ دیر ہوجائے گی۔ علی نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ہاں، ورنہ ماسٹر صاحب ہمیں مرغا بنا دیں گے! 

دونوں زور سے ہنس پڑے اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے سکول کی طرف جانے والے راستے پر چلنے لگے۔ چلتے چلتے حسن بولا، آج میں نے ایک اہم بات سیکھی ہے۔ 

علی نے پوچھا، کیا؟

حسن نے سنجیدگی سے کہا، مستی اپنی جگہ، لیکن احتیاط اور دوست کا ساتھ سب سے زیادہ اہم ہے۔ علی نے مسکرا کر کہا، بالکل! اور یہی اصل کامیابی ہے۔ 

دونوں دوست دل میں ایک نئی سمجھ اور دوستی کی مضبوطی لیے ہنستے مسکراتے ہوئے اپنے سکول کی طرف روانہ ہوگئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

اونچی اڑان

پیر جیون میں ایک غبارے والا رہتا تھا۔ اس کے پاس لال، پیلے، نیلے، ہرے اور ہر رنگ کے خوبصورت غبارے ہوتے تھے۔ وہ ہر روز صبح صبح اپنا سائیکل نکالتا، رنگ برنگے غبارے ہوا میں لہراتا اور چوک میں آ کر بیٹھ جاتا۔

شہد کی مکھی: ننھی معمار کا کمال

قدرت کی دنیا عجائبات سے بھری پڑی ہے۔ کہیں بلند پہاڑ ہیں تو کہیں وسیع سمندر، لیکن بعض اوقات ایک ننھی سی مخلوق بھی اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں سے انسان کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیتی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں؟

انسانی جسم کا سب سے مضبوط حصہ؟

علم اک لازوال دولت ہے

علم اک لازوال دولت ہے،علم اک بے مثال نعمت ہے

فضاء کی بلندی کتنی ہے؟

ہماری زمین ہوا میں گھری ہوئی ہے۔ ہم اس ہوا میں سانس لیتے ہیں۔ ہوا اور آبی بخارات کے آمیزے کو ہم فضا کہتے ہیں۔ سطح زمین کے قریب فضاء بھاری اور کثیف ہوتی ہے۔

ذرا مسکرائیے

باپ(حیرانی سے): عرفان تم مرغا کیوں بنے ہوئے ہو۔بیٹا:ابا جان! آپ ہی نے تو کہا تھا جو کام سکول میں کرایا جاتا ہے، اسے گھر پر دہرایا کرو۔٭٭٭