ذرا مسکرائیے

تحریر : روزنامہ دنیا


باپ(حیرانی سے): عرفان تم مرغا کیوں بنے ہوئے ہو۔بیٹا:ابا جان! آپ ہی نے تو کہا تھا جو کام سکول میں کرایا جاتا ہے، اسے گھر پر دہرایا کرو۔٭٭٭

امجد: وہ کتاب کہاں گئی جسے ابا جان بڑی خشک کتاب کہہ رہے تھے؟

ننھی: بھیا میں نے اسے تر کرنے کے لئے پانی میں ڈال دیا ہے۔

٭٭٭

بیٹا باپ سے: ابو! آپ نے کہا تھا نا، اگر میں امتحان میں کامیاب ہو گیا تو پانچ ہزار روپے دیں گے۔

باپ: ہاں!

بیٹا:مبارک ہو، آپ کے پانچ ہزار روپے بچ گئے۔

٭٭٭

کلاس میں استاد نے بچوں سے پوچھا: اس چیز کا نام بتاؤ، جس سے تمہیں جوتے، پیٹیاں، گوشت وغیرہ حاصل ہوتے ہیں۔ 

ایک بچے نے جواب دیا:ابو

٭٭٭

بیٹا: امی شاہدہ کی سالگرہ پر کیا تحفہ دوں۔

ماں: بیٹا انگوٹھی دے دو۔

 بیٹا: امی! اتنی چھوٹی چیز؟ 

ماں: پھر گاڑی کا ٹائر دے دو۔

٭٭٭

استاد: تمہاری لکھائی دن بدن خراب کیوں ہو رہی ہے۔

شاگرد:جناب اس لئے کہ میرے ابو کی خواہش ہے کہ میں ڈاکٹر بنوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

اونچی اڑان

پیر جیون میں ایک غبارے والا رہتا تھا۔ اس کے پاس لال، پیلے، نیلے، ہرے اور ہر رنگ کے خوبصورت غبارے ہوتے تھے۔ وہ ہر روز صبح صبح اپنا سائیکل نکالتا، رنگ برنگے غبارے ہوا میں لہراتا اور چوک میں آ کر بیٹھ جاتا۔

شہد کی مکھی: ننھی معمار کا کمال

قدرت کی دنیا عجائبات سے بھری پڑی ہے۔ کہیں بلند پہاڑ ہیں تو کہیں وسیع سمندر، لیکن بعض اوقات ایک ننھی سی مخلوق بھی اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں سے انسان کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیتی ہے۔

دوستی

ارے علی! دیکھو پانی کیسے اُچھل رہا ہے!حسن نے خوشی سے چلاتے ہوئے کہا۔ علی نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ہاں یار! جیسے کوئی فوارہ ہو۔ میں تو کہتا ہوں آج اسکول جانے سے پہلے تھوڑی مستی ہوجائے!

کیا آپ جانتے ہیں؟

انسانی جسم کا سب سے مضبوط حصہ؟

علم اک لازوال دولت ہے

علم اک لازوال دولت ہے،علم اک بے مثال نعمت ہے

فضاء کی بلندی کتنی ہے؟

ہماری زمین ہوا میں گھری ہوئی ہے۔ ہم اس ہوا میں سانس لیتے ہیں۔ ہوا اور آبی بخارات کے آمیزے کو ہم فضا کہتے ہیں۔ سطح زمین کے قریب فضاء بھاری اور کثیف ہوتی ہے۔