آج کا پکوان:قیمہ مٹر

تحریر : انعم شیخ(شیف)


اجزا: قیمہ (بیف یا مٹن): آدھا کلو، مٹر: 1 سے ڈیڑھ کپ، پیاز: 2 عدد، ٹماٹر: 2 عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 سے 2چمچ،ہری مرچ: 2 سے 3 عدد ، لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ، ہلدی پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ، زیرہ: 1 چائے کا چمچ، نمک: حسب ذائقہ، تیل یا گھی: آدھا کپ، گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ۔

ترکیب:دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکا سنہرا ہونے تک فرائی کریں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر 1 منٹ تک بھونیں پھر لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر اور نمک ڈال کر تھوڑا سا پانی چھڑکیں تاکہ مصالحہ جلے نہیں۔ کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں اور اسے ڈھکن دے کر پکائیں یہاں تک کہ ٹماٹر بالکل نرم ہو جائیں اور گھی چھوڑ دیں۔ اب اس مصالحے میں قیمہ ڈالیں اور تیز آنچ پر اچھی طرح بھونیں تاکہ قیمے کی خاص بو ختم ہو جائے۔ قیمے میں آدھا کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھکن دے کر پکائیں جب تک قیمہ گل جائے۔ جب قیمہ گل جائے تو اس میں مٹر اور ہری مرچیں شامل کریں۔ مٹر گلنے تک 8 سے 10 منٹ کے لیے دم پر یا ہلکی آنچ پر پکائیں۔ آخر میں گرم مصالحہ اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اوپر سے چھڑکیں۔

شکر قندی کا حلوہ

اجزا: شکر قندی: 500 گرام ،د یسی گھی: 250 ملی لیٹر ، چینی: 500 گرام یا حسب ذائقہ، سبز الائچی: 6 عدد (کٹی ہوئی)،بادام، پستہ اور کشمش: (حسبِ پسند)۔

ترکیب: شکر قندی کو اچھی طرح دھو کر ابال لیں یا بھاپ میں نرم کر لیں۔ ابالنے کے بعد شکر قندی کے چھلکے اتار کر اسے اچھی طرح میش کر لیں ۔ ایک کڑاہی میں دیسی گھی گرم کریں اور اس میں سبز الائچی ڈال کر ہلکا سا کڑکڑائیں۔ اب اس میں میش کی ہوئی شکر قندی ڈالیں اور درمیانی آنچ پر اچھی طرح بھونیں یہاں تک کہ گھی الگ ہونے لگے اور اچھی خوشبو آنے لگے۔ اس کے بعد اس میں چینی شامل کریں اور چمچ چلاتے ہوئے پکائیں جب تک چینی مکمل طور پر حل ہو کر حلوے میں جذب ہو جائے۔ جب حلوہ کڑاہی چھوڑنے لگے اور گھی اوپر آجائے تو چولہا بند کر دیں۔ تیار شدہ حلوے پر کٹے ہوئے بادام، پستہ اور کشمش چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

صوبوں کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل

نئے صوبوں کا معاملہ اہم ترین مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ وہ باتیں جو پس پردہ یا ڈرائنگ رومز میں موضوع بحث تھیں اب پبلک ڈومین میں آ چکی ہیں۔

دو بڑوں کی ملاقات

نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ قومی سیاست پر غالب ہے اور عمومی رائے یہی بنتی نظر آ رہی ہے کہ اس حوالہ سے سیاسی قوتوں کو یکسوئی اور سنجیدگی ظاہر کرتے ہوئے اس پر آگے بڑھنا چاہئے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ایسی حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے، جو ملک میں گورننس کے عمل کو یقینی بنانے اور سسٹم کو ری سیٹ کرنے میں مدد کرے تا کہ جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں ۔

نئے صوبوں سے خوفزدہ کیوں؟

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نئے صوبوں پر اپنی رائے ظاہر کردی ہے، لیکن ان کے جملوں نے ملک بھر میں خوف کی لہر دوڑا دی ہے۔

غیر قانونی مائننگ ،بڑے نام ملوث

کوہاٹ میں سونے کی غیرقانونی مائننگ روکنے کیلئے جانے والی پولیس ٹیم پر حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیاجس میں کئی قیمتی جانیں گئیں۔

بھرپور توجہ کی ضرورت!

صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل، نوجوان افرادی قوت، صنعت اور تجارت کے امکانات سے مالا مال ہے تاہم بے روزگاری، مہنگائی اور امن و امان کے مسائل سے دوچار ہے۔

لیگی قیادت کا دورہ آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے سو روزہ اصلاحاتی و ترقیاتی منصوبہ کو عملی شکل دینے کے دعوؤں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے جبکہ اس تناظر میں جماعت کی مرکزی قیادت کا مظفرآباد کا دورہ سب سے بڑی سیاسی سرگرمی بن گیا۔