بجٹ بنانا ہر خاتون کو آنا چاہیے!

تحریر : سائرہ ظفر


بہتر گھریلو انتظام اور بچت کی جانب اہم قدم

گھر کے نظام کو بہتر انداز میں چلانے میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ گھر کے اخراجات ہوں، بچوں کی تعلیم وتفریح، مہمانداری، راشن کی خریداری یا مستقبل کی ضروریات، ہر معاملے میں خواتین کی منصوبہ بندی خاندان کے معیارِ زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر خاتون کے لیے بجٹ بنانا اور پیسوں کا درست استعمال سیکھنا بے حد ضروری ہے۔ہمارے معاشرے میں اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ بجٹ بنانا صرف مردوں یا گھر کے سربراہ کی ذمہ داری ہے جبکہ خواتین کا کام صرف گھر کے اخراجات چلانا ہے۔ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ہر خاتون، خواہ وہ ملازمت پیشہ ہو، کاروبار کرتی ہو یا گھریلو خاتون ہو، اسے اپنے وسائل کے مطابق آمدنی اور اخراجات کا حساب رکھنا آنا چاہیے۔

 محدود آمدنی میں بہتر زندگی کا اصول

آج کل مہنگائی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیا، بجلی، گیس، بچوں کی فیسیں، علاج اور دیگر ضروریات کی قیمتوں میں اضافے نے ہر گھر کے بجٹ کو متاثر کیا ہے۔ ایسے حالات میں اگر اخراجات کی منصوبہ بندی نہ کی جائے تو مہینے کے آخری دنوں میں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بجٹ بنانے سے خاتون کو معلوم ہوتا ہے کہ گھر میں کتنی آمدنی آتی ہے اور کہاں کتنے پیسے خرچ ہو رہے ہیں۔ اس طرح وہ غیر ضروری اخراجات کم کرکے ضروریات کو ترجیح دے سکتی ہے۔

 بچت کی عادت ڈالنا

بچت مالی تحفظ کی بنیاد ہے۔ اکثر خواتین سمجھتی ہیں کہ جب آمدنی کم ہو تو بچت ممکن نہیں ، حقیقت یہ ہے کہ بچت کا تعلق صرف آمدنی کی مقدار سے نہیں بلکہ منصوبہ بندی سے بھی ہے۔اگر کوئی خاتون ہر ماہ تھوڑی سی رقم بھی الگ رکھے تو وقت کے ساتھ ایک مناسب رقم جمع ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر ماہانہ دو ہزار روپے بچانے سے ایک سال میں چوبیس ہزار روپے جمع کیے جا سکتے ہیں۔یہ رقم بچوں کی ضروریات، گھریلو سامان کی خریداری یا کسی ہنگامی ضرورت میں کام آ سکتی ہے۔ اس لیے آمدنی چاہے جتنی بھی ہو، بچت کو بجٹ کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔

 ہنگامی حالات کیلئے تیاری

زندگی ہمیشہ ہماری منصوبہ بندی کے مطابق نہیں چلتی۔ اچانک بیماری، ملازمت ختم ہونا، گھر کی مرمت، کسی عزیز کی مدد یا کوئی اور غیر متوقع مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔اگر گھر میں ہنگامی حالات کے لیے کچھ رقم محفوظ ہو تو مشکل وقت میں قرض لینے یا  دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت کم پڑتی ہے۔ ہر خاتون کو چاہیے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق ایک ایمرجنسی فنڈ بنائے اور اسے صرف حقیقی ضرورت کے وقت استعمال کرے۔

 بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت

بچوں کی تعلیم والدین کی اہم ذمہ داری ہے۔ سکول فیس، کتابیں، یونیفارم، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی ضروری ہے۔ایک سمجھ دار خاتون اپنے بجٹ میں بچوں کی تعلیم کے لیے مخصوص رقم رکھتی ہے تاکہ تعلیمی اخراجات اچانک مالی پریشانی کا سبب نہ بنیں۔ اس کے علاوہ بچوں کو بھی چھوٹی عمر سے پیسوں کی قدر، بچت اور ضرورت و خواہش کے درمیان فرق سمجھانا چاہیے۔ 

 قرض اور غیر ضروری خریداری سے بچیں

آج کل اشتہارات، سوشل میڈیا اور مارکیٹ کے رجحانات کی وجہ سے غیر ضروری خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ بعض اوقات ہم ایسی چیزیں بھی خرید لیتے ہیں جن کی فوری ضرورت نہیں ہوتی۔بجٹ بنانے سے انسان اپنی ضروریات اور خواہشات میں فرق کرنا سیکھتا ہے۔ خریداری سے پہلے فہرست بنانا، مختلف دکانوں پر قیمتوں کا موازنہ کرنا، رعایتی پیشکشوں کو سمجھنا اور صرف ضرورت کی چیزیں خریدنا مالی نظم و ضبط پیدا کرتا ہے۔اس کے علاوہ کریڈٹ کارڈ، ادھار اور قسطوں پر خریداری کرتے وقت بھی احتیاط ضروری ہے تاکہ خاندان غیر ضروری قرض کے بوجھ تلے نہ دب جائے۔

 بجٹ بنانے کا آسان طریقہ

 خواتین کے لیے بجٹ بنانا کوئی مشکل کام نہیں۔ اس کے لیے مہنگے سافٹ ویئر یا کسی خاص تربیت کی ضرورت نہیں۔ ایک سادہ رجسٹر، ڈائری یا موبائل فون بھی کافی ہے۔سب سے پہلے گھر کی کل ماہانہ آمدنی لکھیں۔ اس کے بعد اخراجات کو مختلف  حصوں میں تقسیم کریں مثلاً راشن اور کھانے پینے کی اشیا، بجلی، گیس، پانی اور دیگر بل، بچوں کی تعلیم، علاج اور ادویات، گھر اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات، ذاتی ضروریات، بچت اور ہنگامی فنڈ۔ہر خرچ کو لکھنے کی عادت اپنائیں۔ مہینے کے آخر میں جائزہ لیں کہ کون سے اخراجات ضروری تھے اور کہاں کمی کی جا سکتی ہے۔بجٹ بنانا محض پیسوں کا حساب رکھنے کا نام نہیں بلکہ ایک بہتر، منظم اور محفوظ زندگی گزارنے کا طریقہ ہے۔ ہمیں اپنے معاشرے میں یہ شعور عام کرنا چاہیے کہ مالی تعلیم ہر لڑکی اور خاتون کی بنیادی ضرورت ہے۔ سکولوں، کالجوں اور گھروں میں لڑکیوں کو بچت، بجٹ سازی، بینکنگ اور مالی فیصلوں کے بارے میں عملی تربیت دی جانی چاہیے۔یاد رکھیے! زیادہ پیسہ ہونا ہی خوشحالی کی ضمانت نہیں بلکہ دستیاب وسائل کو سمجھداری سے استعمال کرنا اصل کامیابی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

صوبوں کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل

نئے صوبوں کا معاملہ اہم ترین مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ وہ باتیں جو پس پردہ یا ڈرائنگ رومز میں موضوع بحث تھیں اب پبلک ڈومین میں آ چکی ہیں۔

دو بڑوں کی ملاقات

نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ قومی سیاست پر غالب ہے اور عمومی رائے یہی بنتی نظر آ رہی ہے کہ اس حوالہ سے سیاسی قوتوں کو یکسوئی اور سنجیدگی ظاہر کرتے ہوئے اس پر آگے بڑھنا چاہئے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ایسی حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے، جو ملک میں گورننس کے عمل کو یقینی بنانے اور سسٹم کو ری سیٹ کرنے میں مدد کرے تا کہ جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں ۔

نئے صوبوں سے خوفزدہ کیوں؟

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نئے صوبوں پر اپنی رائے ظاہر کردی ہے، لیکن ان کے جملوں نے ملک بھر میں خوف کی لہر دوڑا دی ہے۔

غیر قانونی مائننگ ،بڑے نام ملوث

کوہاٹ میں سونے کی غیرقانونی مائننگ روکنے کیلئے جانے والی پولیس ٹیم پر حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیاجس میں کئی قیمتی جانیں گئیں۔

بھرپور توجہ کی ضرورت!

صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل، نوجوان افرادی قوت، صنعت اور تجارت کے امکانات سے مالا مال ہے تاہم بے روزگاری، مہنگائی اور امن و امان کے مسائل سے دوچار ہے۔

لیگی قیادت کا دورہ آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے سو روزہ اصلاحاتی و ترقیاتی منصوبہ کو عملی شکل دینے کے دعوؤں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے جبکہ اس تناظر میں جماعت کی مرکزی قیادت کا مظفرآباد کا دورہ سب سے بڑی سیاسی سرگرمی بن گیا۔