علم اک لازوال دولت ہے

تحریر : روزنامہ دنیا


علم اک لازوال دولت ہے،علم اک بے مثال نعمت ہے

علم راحت ہے علم رفعت ہے،علم عظمت ہے علم شوکت ہے

علم کی پیاس وجہِ صحت ہے،اور فقدانِ علم، علت ہے

علم قابل بنائے انساں کو،علم ہی معدنِ لیاقت ہے

علم کھولے جواہرِ انساں،علم ہی آلۂ فطانت ہے

جس کو پینے سے جی نہیں بھرتا،علم ایسا لذیر شربت ہے

علم ہے بس، حدیث و قرآں کا،اس سے ہٹ کر تو فن ہے، صنعت ہے

علم دونوں جہاں میں کام آئے،علم دارین کی سعادت ہے

(شاہین اقبال اثر )

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

اونچی اڑان

پیر جیون میں ایک غبارے والا رہتا تھا۔ اس کے پاس لال، پیلے، نیلے، ہرے اور ہر رنگ کے خوبصورت غبارے ہوتے تھے۔ وہ ہر روز صبح صبح اپنا سائیکل نکالتا، رنگ برنگے غبارے ہوا میں لہراتا اور چوک میں آ کر بیٹھ جاتا۔

شہد کی مکھی: ننھی معمار کا کمال

قدرت کی دنیا عجائبات سے بھری پڑی ہے۔ کہیں بلند پہاڑ ہیں تو کہیں وسیع سمندر، لیکن بعض اوقات ایک ننھی سی مخلوق بھی اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں سے انسان کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیتی ہے۔

دوستی

ارے علی! دیکھو پانی کیسے اُچھل رہا ہے!حسن نے خوشی سے چلاتے ہوئے کہا۔ علی نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ہاں یار! جیسے کوئی فوارہ ہو۔ میں تو کہتا ہوں آج اسکول جانے سے پہلے تھوڑی مستی ہوجائے!

کیا آپ جانتے ہیں؟

انسانی جسم کا سب سے مضبوط حصہ؟

فضاء کی بلندی کتنی ہے؟

ہماری زمین ہوا میں گھری ہوئی ہے۔ ہم اس ہوا میں سانس لیتے ہیں۔ ہوا اور آبی بخارات کے آمیزے کو ہم فضا کہتے ہیں۔ سطح زمین کے قریب فضاء بھاری اور کثیف ہوتی ہے۔

ذرا مسکرائیے

باپ(حیرانی سے): عرفان تم مرغا کیوں بنے ہوئے ہو۔بیٹا:ابا جان! آپ ہی نے تو کہا تھا جو کام سکول میں کرایا جاتا ہے، اسے گھر پر دہرایا کرو۔٭٭٭