فضاء کی بلندی کتنی ہے؟
ہماری زمین ہوا میں گھری ہوئی ہے۔ ہم اس ہوا میں سانس لیتے ہیں۔ ہوا اور آبی بخارات کے آمیزے کو ہم فضا کہتے ہیں۔ سطح زمین کے قریب فضاء بھاری اور کثیف ہوتی ہے۔
ہم زمین سے جتنا اوپر جائیں فضا اتنی ہلکی ہوتی چلی جاتی ہے۔300میل (480 کلو میٹر) کی بلندی پر ہوا نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ سائنسدان فضاء کو مختلف تہوں یا پرتوں میں تقسیم کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments