آج کا پکوان:چکن جنجر

تحریر : منیرا کرن


اجزا: چکن (بغیر ہڈی یا ہڈی والا): آدھا کلو، دہی: آدھا کپ، پیاز: 2 عدد درمیانی (باریک کٹی یا پسی ہوئی)، ٹماٹر: 2 ، 3 عدد (پیس لیں یا باریک کاٹ لیں)، ادرک: ایک سے ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا (باریک لمبائی میں کٹی ہوئی، ادرک لہسن پیسٹ: 1 چمچ، ہری مرچیں: 4 عدد (باریک کٹی ہوئی)،

کوکنگ آئل: آدھا کپ، لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ، کٹی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ، ہلدی پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ، نمک: 1 چائے کا چمچ (یا حسبِ ذائقہ) پسا گرم مصالحہ اور دھنیا: تھوڑا سا (آخر میں گارنش کے لیے)

ترکیب:  ایک باؤل میں چکن، دہی، نمک، لال مرچ، کٹی مرچ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور تقریباً 30 سے 60 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ کڑاہی میں آئل گرم کریں، پیاز ڈال کر ہلکا سنہری کریں اور ادرک لہسن پیسٹ بھون لیں۔ میرینیٹ کیا ہوا چکن شامل کریں اور تیز آنچ پر چند منٹ بھونیں۔ ٹماٹر، باریک کٹی ادرک اور ہری مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکائیں جب تک چکن گل جائے اور تیل الگ ہو جائے۔ آخر میں گرم مصالحہ اور باقی تازہ ادرک چھڑک کر نان یا روٹی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

بیسن کا حلوہ

اجزا: بیسن: 1 کپ (چھنا ہوا)، گھی: آدھا کپ، چینی: 1 کپ (یا حسب ذائقہ)، دودھ : ڈیڑھ کپ ، سبز الائچی: 3 ، 4 عدد (پسی ہوئی یا دانے)،بادام، پستہ اور ناریل (حسب ضرورت)

ترکیب: ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں اور اس میں سبز الائچی ڈال کر ہلکا کڑکڑائیں۔اب بیسن شامل کریں اور بالکل ہلکی آنچ پر مسلسل چمچ چلاتے ہوئے بھونیں۔ جب بیسن کا رنگ بدلنے لگے اور سوندھی خوشبو آنے لگے تو سمجھیں بھن گیا ہے۔ چینی اور تھوڑے پانی یا دودھ کا شیرہ،آمیزہ تیار رکھیں۔ احتیاط سے تھوڑا تھوڑا کر کے بیسن میں شامل کریں اور تیزی سے چمچ ہلائیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔ حلوے کو ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں جب تک گھی کناروں سے الگ نہ ہو جائے اور حلوہ پیندے کو نہ چھوڑ دے۔ آخر میں کٹے ہوئے بادام، پستے اور ناریل ڈال کر مکس کریں اور گرم گرم پیش کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

انٹرویو کا سامنا اعتماد کے ساتھ کریں

موجودہ دور میں تعلیم، روزگار اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع زیادہ ہیں اورخواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

سموگ کے جلد اور آنکھوں پر اثرات

خواتین کیلئے ضروری احتیاط

مولانا ظفر علی خاں۔۔۔شاعر ِملت

ان کی حمدیں اور نعتیں ایسے جذبے میں ڈوب کر کہی گئی ہیں کہ وہ اب بھی خواص و عوام کی زبانوں پر ہیں:مولاناظفر علی خاں کے کلام پر جستہ جستہ نظر ڈال کر دیکھیے کہ ان کی شاعری نے انہیں صحیح معنوں میں شاعر ِملت ہونے کا حق دار بنایا ہے:حمد و نعت میں ان کے اپنے دل کے نقوش کے ساتھ ملت کے ماضی، حال اور کبھی کبھی اس کے مستقبل کے نقش ابھرتے اور جگمگاتے ہوئے نظر آتے ہیں

علی گڑھ تحریک کی ادبی معنویت

اردو ادب میں بہت سی تحریکیں وجود میں آئیں لیکن علی گڑھ تحریک ان تمام تحریکوں میں اپنی انفرادی شان رکھتی ہے۔

شاباش پاکستان:تیسرافارمیٹ، تیسری ٹرافی

انٹرنیشنل کرکٹ کا ہوم سیزن:پاکستان نے ٹی 20سیریز اور ون ڈے ٹرائی نیشن سیریزکے بعدٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کی

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس

بڑے نام باہر، نوجوانوں کو ترجیح: قومی کرکٹ میں فارمیٹ کی بنیاد پر نئی پالیسی کا اعلان: کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد 30 سے بڑھا کر 38 کر دی گئی،21 نئے کھلاڑی فہرست میں شامل