پیغمبروں کی عظیم قربانی

تحریر : مولانا محمد امجد خان


ماہ ذوالحجہ قمری سال کا آخری مہینہ ہے، رب ذوالجلال نے جس طرح سال کے بارہ مہینوں میں سے رمضان المبارک کو اور پھر رمضان المبارک کے تین عشروں میں سے آخری عشرہ کو جو فضیلت بخشی ہے بعینہ ماہ ذوالحجہ کے تین عشروں میں سے پہلے عشرہ کو بھی خاص فضیلت سے نوازاہے۔

اس عشرہ میں اعمال پر خاص اجر و ثواب رکھا گیا ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فر مایا :اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میں دوسرے ایام کا کو ئی عمل عشرہ ذوالحجہ یکم ذوالحجہ سے دس ذوالحجہ کے دوران نیک عمل سے بڑھ کر پسندید ہ نہیں، صحابہ کرام نے عرض کیا :یار سول اللہ ﷺکیا یہ جہاد فی سبیل اللہ سے بھی بڑھ کر ہے؟ آپ ﷺ نے فر مایا : جہاد فی سبیل اللہ سے بھی بڑھ کر ہے ،ہاں جو شخص جان اور مال لے کر اللہ کی راہ میں نکلا ،پھر ان میں سے کوئی چیز بھی واپس لے کر نہ آیا ، سب کچھ اللہ کے راستے میں قر بان کر دیا ،بیشک یہ سب سے بڑھ کر ہے۔

عشرہ ذوالحجہ سال کے بارہ مہینوں میں بڑی ممتاز حیثیت رکھتا ہے ،سورۃ الفجر میں اللہ رب العزت نے فجراور دس راتوں کی قسم کھائی اور کسی چیز پر اللہ تعالیٰ کا قسم کھانا اس چیز کی عزت اور حرمت پر دلالت کر تا ہے۔اس بارے میں مفسرین کی ایک بڑی جماعت کا قول ہے کہ اس سے مراد ماہ ذوالحجہ کی ابتدائی دس راتیں ہیں۔

ایک اور روایت میں ان دس ایام کی فضیلت واہمیت بیان فرماتے ہوئے آپ  ﷺنے فر ما یا کہ : دنوں میں سے کسی دن میں بھی بندے کا عبادت کر نا اللہ کو اتنا محبوب نہیں جتنا عشرہ ذوالحجہ میں محبوب ہے ۔ایک اور حدیث میں جناب نبی کریم ﷺ نے یہ بھی فر مایا کہ :اس عشرہ کے ہر دن کا روزہ سال بھر کے روزوں کے برابر ہے اور اس کی ہر رات کے نوافل شب قدر کے نوافل کے برابر ہے۔

عشرہ ذوالحجہ کا خاص الخاص عمل حج ہے اور یہ صاحب استطا عت مسلمان پر زندگی میں صرف ایک ہی دفعہ فرض کیا گیا ہے ،لہٰذا اس کی خاص برکات صرف وہی لوگ حاصل کر سکتے ہیں جو بیت اللہ میں حاضر ہو کر حج کریں لیکن اللہ نے اپنے فضل کرم اور بے انتہا رحمت سے تمام اہل ایمان کو اس بات کاموقع عنایت فر ما دیا کہ وہ اپنے مقام پر رہ کر بھی حجاج کرام سے ایک طرح کی نسبت پیدا کر لیں اور ان کے کچھ اعمال میں شریک ہو جائیں، لہٰذا ذوالحجہ کا چاند دیکھتے ہی جو حکم مسلمانوں کو سب سے پہلے ملتاہے وہ یہ ہے کہ ام الموَمنین حضرت سلمہؓ سے روایت ہے ،فر ماتی ہیں کہ رسول للہ ﷺ نے فرما یا کہ : جب عشرہ ذوالحجہ شروع ہو جائے اور تم میں کسی کا قربانی کر نے کا اردہ ہو تو قر بانی کر نے تک وہ جسم کے کسی حصہ کے بال اور ناخن نہ کاٹے۔

یوم عرفہ ماہ ذوالحجہ کی نو تاریخ کی احادیث میں بڑی فضیلت آئی ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں رسول کریم ﷺ نے فرمایا : ایسا کوئی دن نہیں جس میں اللہ تعالیٰ بندوں کو عرفہ کے دن سے زیادہ آ گ سے آزاد کر تاہے ۔ بلا شبہ اس دن اللہ تعالیٰ اپنی رحمت ومغفرت کے ساتھ بندوں کے قریب ہوتا ہے پھر حج کر نے والوں کی طرف متوجہ ہو تے ہیں اور فر ماتے ہیں یہ لوگ جو کچھ بھی چاہتے ہیں میں انہیں دوں گا۔ ایک حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے فر ما یا : دعائوں میں بہترین دعا عرفہ کے دن کی ہے۔ یوم عرفہ یعنی نو ذوالحجہ کا روزہ ایک سال گذشتہ اورایک سال آئند ہ کے گناہوں کفارہ ہے۔

عشرہ ذوالحجہ کا تیسرا عمل تکبیر تشریق ہے جو یوم عرفہ یعنی نو یں ذوالحجہ کے دن نماز فجر سے شروع ہو کر تیرہ تاریخ کی عصر تک جاری رہتی ہے اور تکبیرات فرض نماز کے بعد ایک مر تبہ پڑھنا واجب ہے۔ 

اللہ تعالیٰ نے ان ایام کو منتخب فرمایا ہے حج اور قر بانی کیلئے۔   ان ایام و اوقات کے علاوہ دوسرے اوقات وایام میں اگر ان عبادتوں کو کیا جائے گا وہ عبادت ہی شمار نہ ہوگی لہٰذا امت محمدیہ کیلئے ماہ ذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں یعنی صرف ذوالحجہ کی دس ،گیارہ ،بارہ تاریخ میں اپنے خلیل ابراہیم علیہ السلام اور ان کے لخت جگر حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کو جاری فر مادیا اور اس قر بانی کے عمل اور اپنے خلیل کے طریقے کو اس قدر پسند فر ما یا کہ اپنے پیا رے حبیب رحمت اللعا لمینﷺکی زبان مبارک سے اس کی بے انتہا فضیلت جا ری فر ما دی اور انھیں بھی اس امر کے کرنے کا حکم دیا۔ سو آپ اپنے پرودگار کی نماز پڑھیے اور اس کے نام کی قر بانی کیجیے۔

 حضرت عائشہ ; سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک قر بانی کے دن بندوں کے تمام اعمال میں پسندیدہ ترین عمل جانور کا خون بہاناہے اور بندہ قیامت کے دن اپنی قر بانی کے سینگوں کھروں اور با لوں سمیت حاضر ہو گا اور قر بانی کا خون زمین پر گر نے سے پہلے پہلے اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میں شرف قبولیت حاصل کر لیتا ہے لہٰذا تمہیں چاہیے کہ خوش دلی سے قر بانی کرو۔

ایک اور حدیث میں ہے حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فر ما یا کہ جو شخص استطا عت رکھنے کے باوجود قر بانی نہیں کر تا وہ ہماری عید گاہ کے قریب بھی نہ آئے۔

اگر کوئی شخص خود قر بانی نہ کر سکے تو دوسرا اس کی طرف قر بانی کر سکتا ہے اسی طرح جو لوگ اس دنیا سے جا چکے ہیں ان کی طرف سے بھی قر بانی کی جا سکتی ہے۔ قر بانی کے گوشت کی تین حصے کرنے چاہیں ایک حصہ اپنے اہل وعیال کے لیئے جبکہ دوسرا حصہ رشتے داروں کے لیئے تیسرا حصہ غریب اور نادار لوگوں کے لیئے ہوگا۔

قر بانی کا تصور ہر مذہب اور ملت میں رہا ہے لیکن اسلام میں قر ب الہی ،اعتراف بندگی اطاعت شعاری کی علامت ہے قر بانی اس عہد کی تجدید ہے کے ہمار جینا مر نا اور پوری زندگی اللہ کے لیے ہے ہماری زندگی کا مقصد اللہ کی بندگی لہذا اس بندگی کے اظہار میں کسی بھی قسم کی قر بانی سے دریغ نہ کر نا بحثیت مسلمان ہماری زندگی اور بندگی کا شیوہ ہونا چاہیے۔

حضرت ابن عمر ؓسے روایت ہے کہ (ترجمہ) ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم  نے دس سال مدینہ منورہ میں قیام فر ما یا، اس عرصہ قیام میں آپؐ مسلسل قربانی فرماتے رہے‘‘ ۔

معلوم ہوا کہ حج کی استطاعت نہ رکھنے والوں کو بھی قربانی دینا چاہیے ۔ قربانی کا مقصد محض ناداروں کی مدد کرنا نہیںہے، بلکہ اس کا مقصود جانور کا خون بہانا ہے اور یہ عبادت اسی خاص طریقے سے ادا ہو گی۔ در حقیقت قربانی حضرت ابراہیم ؑ کے اس عظیم الشان عمل کی یادگار ہے جس میں آپؑ نے اپنے لخت جگر کو ذبح کرنے کیلئے زمین پر لٹا دیا تھا۔ حضرت اسمعیل ؑ نے حکم الہٰی کے سامنے سر تسلیم خم کرکے ذبح ہونے کیلئے گردن پیش کر دی تھی۔

ان حرمت والے مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم مت کرو(سورۃ التحریم: 36)۔ اور جو اللہ کے شعائر کی تعظیم کرتا ہے تو یہ دلوں کے تقویٰ سے ہے۔ اللہ کے شعائر میں قربانی کے جانور بھی ہیں۔ اسی طرح ان عظمت والے دنوں کی تعظیم کرنا اصل میں نیک عمل کرنا ہے اور اللہ کی نافرمانیوں سے بچنا ہے۔

ان دنوں میں نیک اعمال کر کے آخرت کیلئے زادِ راہ جمع کیا جائے۔ یہ دن بار بار زندگی میں نہیں آتے۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی جانتے ہیں کہ آئندہ سال موقع ملے یا نہ ملے۔

یہ کچھ نیکی کے کام ہیں۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں نیکیاں کرنے کی توفیق دے ۔ آمین۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

26ویں آئینی ترمیم کے بعد۔۔۔

بالآخر26ویں آئینی ترمیم منظور ہو گئی‘ جس کی منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد بھی ہو گیا۔ ترمیم منظور ہونے کے بعد ایک غیریقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا اور ملک میں ایک نیا عدالتی نظام قائم کر دیا گیا جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے بڑے اور اہم اختیارات تقسیم کر دیے گئے ہیں۔ آئینی ترمیم کا عمل حیران کن طور پر خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا۔

آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج،بے وقت کی را گنی وکلا ءکا ردعمل کیا ہو گا؟

چیف جسٹس آف پاکستان کے منصب پر جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی کے عمل کے بعد ملک کے سیاسی محاذ پر ٹھہرائو کے امکانات روشن ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل کو ملک میں ترقی، خوشحالی اور سیاسی و معاشی استحکام کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے عوام کیلئے عدل و انصاف کے دروازے کھلیں گے اور ملک آگے کی طرف چلے گا۔

سیاست سے انتقام ختم کریں؟

ملک بھر کے میڈیا پر آج کل صرف ایک ہی خبر اہم ترین ہے اور وہ ہے 26 ویں آئینی ترمیم کے مثبت اور منفی اثرات۔لیکن محلاتی سازشیں ہوں یا چاہے کچھ بھی ہورہا ہو، عوام کا اصل مسئلہ تو یہی ہے کہ انہیں کیا مل رہا ہے۔

پولیس ایکٹ میں تبدیلی سیاسی مداخلت نہیں؟

پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ( ن) پر’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بیانیے کو تبدیل کرنے کا الزام لگاتی ہے لیکن خود پی ٹی آئی نے جس طرح یوٹرن لیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے برعکس خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت کی راہ ہموار کردی ہے۔ پولیس ایکٹ 2017ء میں خیبرپختونخوا پولیس کو غیر سیاسی بنانے کیلئے قانون سازی کی گئی تھی اور وزیراعلیٰ سے تبادلوں اورتعیناتیوں سمیت متعدد اختیارات لے کر آئی جی کو سونپ دیئے گئے تھے۔

26ویں آئینی ترمیم،ملا جلا ردعمل

26ویں آئینی ترمیم کو جہاں سیا سی عمائدین پاکستان کے عدالتی نظام میں احتساب اور کارکردگی کو بہتر بنا نے کیلئے ضروری قرار دیتے ہیں وہیں کچھ سیا سی جماعتیں اور وکلاتنظیمیں آئینی ترمیم کوعدالتی آزادی اور قانون کی حکمرانی پر قدغن سمجھتی ہیں۔

وزیراعظم کا انتخاب،معاملہ ہائیکورٹ میں

آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے چوہدری انوار الحق کے بطور وزیر اعظم انتخاب کے خلاف درخواست پر لار جر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ وزیر اعظم کے انتخاب کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی فاروق حیدر کے وکلا نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔