مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


نجس زمین پر خشک ہونے کے بعد نماز پڑھنا سوال:اگر زمین پر جانور پیشاب کردے، زمین کے خشک ہونے کے بعد اس پر نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں، یاکپڑا بچھانا ضروری ہے؟جواب: اگر نجاست لگنے کے بعد وہ زمین خشک ہو جائے تو شرعاً وہ پاک شمار ہو گی اور اس پر کپڑابچھائے بغیر بھی نماز ادا کرنا درست ہے۔

نان ونفقہ نہ دینے کی وجہ سے خلع

سوال: میراشوہرمجھے نان ونفقہ نہیں دیتا، تمام طریقے اختیار کرلئے مگر وہ ایک روپیہ دینے کیلئے تیار نہیں،مجھے پوچھتا بھی نہیں ہے،طلاق بھی نہیں دیتا اورعدالت جانے سے موت کی دھمکی دیتاہے ۔آپ سے گذارش ہے کہ شریعت کے مطابق بتائیں کہ اس سے طلاق کیسے ہوسکتی ہے؟(جویریہ، کراچی)

 جواب :صورت مسئولہ میں پہلے تواس بات کی کوشش کی جائے کہ شوہرکوخداکاخوف دلا کر اس بات پرآمادہ کیا جائے کہ وہ ازخودطلاق دیدے۔اگروہ اس پرراضی نہ ہو تو خلع لے لیں مثلاً اپنا مہرمعاف کرکے اس سے طلاق حاصل کریں۔اگروہ اس پربھی آمادہ نہ ہوتوایسی صورت میں آپ کیلئے جائزہے کہ کسی مسلمان قاضی کی عدالت میں دعوی دائرکرکے پہلے یہ ثابت کریں کہ میرانکاح فلاں شخص (میرے شوہر)کے ساتھ ہواتھااوروہ نان ونفقہ بالکل بھی نہیں دیتا۔ پھرقاضی معاملات کی شرعی تحقیق کے بعد ’’نان و نفقہ نہ دینے ‘‘کی بناء پریہ نکاح فسخ کر سکتا ہے۔ مذکورہ تفصیل کے مطابق نکاح فسخ ہونے کے بعد آپ اپنی عدت پوری کرکے دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہیں۔(کذافی فتاویٰ عثمانی2؍470)

 میت والے گھر پر کھانے کا معاملہ

سوال :بعض حضرات میت کے گھر کھانا کھانے کوممنوع قراردیتے ہیں اوربعض حضرات جائزقراردیتے ہیں۔ ہم کس کی بات پرعمل کریں؟ واضح رہے کہ یہ کھانامیت کے گھروالے مشترکہ ترکہ سے بناتے ہیں جبکہ ورثاء میں کچھ نابالغ بھی ہوتے ہیں۔(رحمت اللہ) 

جواب :نابالغ ورثاء کے مال سے کھانا کھانا اور کھلانا کسی کے نزدیک شرعاًجائزنہیں، اس سے احترازلازم ہے۔

امام کا عمامہ کے بغیر نمازپڑھانا

 سوال :بعض جگہوں پر مقتدی حضرات امام صاحب کو پگڑی  باندھنے پر مجبور کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ سنت ہے اس کے بغیر نمازجائز نہیں ہوتی یا ہوتو جاتی ہے مگر ثواب کم ہوجاتا ہے اور حضور ﷺ نے کبھی بغیرپگڑی کے نماز نہیں پڑھائی۔لہٰذا پگڑی پہن کر نماز پڑھائو ورنہ مت پڑھائو شرعاً یہ کیسا ہے ؟براہ کرم تفصیل سے اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ (زاہد محمود)

جواب: عمامہ باندھنانماز کے فرائض و واجبات یا نمازکی ضروریات میں سے نہیں ہے۔ بعض فقہاء کرامؒ نے عمامہ کے ساتھ نماز ادا کرنے کو اگرچہ مستحب فرمایا ہے مگر بغیر عمامہ کے نماز پڑھنا اور پڑھانا بھی شرعاً بلا کراہت درست ہے نیز آج کل لوگوں نے اس مستحب اور افضل کو فرض اور واجب کا درجہ دے رکھا ہے امام کو عمامہ باندھنے پر مجبور کیا جاتاہے۔نہ باندھنے پرملامت کرتے ہیں حالانکہ کسی کو مستحب پر مجبور کرنا اور فرض وواجب کی طرح اس کی پابندی کرانا شرعاً غلط ہے اس سے احتراز کیا جائے ۔

نشے کی حالت میں طلاق دینا 

سوال:میں نشے کی حالت میں تھااورمیں نے  اس حالت میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔

جواب: اگر کوئی شخص خود اپنے اختیار سے نشہ آور چیزلے اور پھر نشے کی حالت میں طلاق دے دے تو شریعت کی رو سے نشے کی حالت میں طلاق ہوجاتی ہے ۔

والدہ کے سگے ماموں کی

 بیوہ سے نکاح کا معاملہ

سوال : میری والدہ صاحبہ کے سگے ماموں جو کہ فوت ہوچکے ہیں کیا ان کی بیوہ کے ساتھ میرا نکاح ہوسکتا ہے ؟

جواب: اپنی والدہ کے سگے ماموں کی بیوہ کے ساتھ عدت گزرنے کے بعد شرعاً نکاح جائز ہے۔

بغیر مجبوری طلاق کا مطالبہ کرنا 

سوال: عورت کوتمام سہولیات دستیاب ہیں تمام حقوق ادا ہورہے ہیں پھر بھی وہ طلاق کا مطالبہ کرے تو یہ کیسا ہے ؟

جواب : بغیر کسی مجبوری کے عورت کیلئے طلاق کا مطالبہ کرنا جائز نہیں اس سے احتراز کرنا لازم ہے ۔نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا ہے ، ترجمہ :’’ جو عورت بغیر کسی تکلیف کے طلاق کا مطالبہ کرے گی اسے جنت کی خوشبو نصیب نہ ہوگی‘‘ (مشکوٰۃ، باب الخلع، (ص283، ج 2)۔

جمعہ کے2خطبوں کے دوران بیٹھنا 

سوال: نماز جمعہ کے خطبہ میں لوگ اکثر  پہلے خطبہ میں ہاتھ باندھ کر بیٹھتے ہیں اور دوسرے خطبہ میں ہاتھ کھول دیتے ہیں ۔بندہ نے کافی مرتبہ عرض کیا کہ التحیات کی شکل میں بیٹھنا چاہیے لوگ کہتے کہ اس کا ثبوت دو ؟ براہ کرم اس کا جواب حوالہ کے ساتھ دیں۔

جواب: خطبہ جمعہ سننے کی حالت میں قبلہ روہوکر دوزانو اس طرح بیٹھنا کہ دونوں ہاتھ زانوں پر رہیں مستحب ہے۔کسی دوسری ہیئت پر بھی بیٹھنے میں بھی شرعاً کوئی مضائقہ نہیں ہے۔نیز خاص اہتمام کرکے پہلے خطبے کے و قت ہاتھ باندھناا اور دوسرے میں کھولنا شرعاً ثابت نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

غوروفکر کے بعد کام کرنااللہ تعالیٰ کو محبوب!

حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قبیلہ عبدالقیس کے سردار سے فرمایا تم میں دو باتیں ایسی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے۔ ایک بردباری اور دوسرے غوروفکر کے بعد کام کرنا‘‘ (مسلم شریف)۔

کفایت شعاری:شریعت اسلامی کی نظر میں

کفایت شعاری کا معنی یہ ہے کہ انسان خرچ، اخراجات اورخریداری کے معاملے میں اعتدال و توازن اورمیانہ روی اختیار کرے اورغیر ضروری اخراجات سے پرہیز کرے۔ہم مسلمان ہیں اوراسلام ہمیں فضول خرچی سے روکتا ہے۔

حج کے بعد زندگی کیسے گزاریں؟

اللہ تعالیٰ دنیا بھر کے تمام حجاج (حج کرنے والوں) اور معتمرین (عمرے کرنے والوں) کا حج اور عمرہ اپنے کرم سے قبول فرمائے۔ اس دوران ہونے والی تمام لغزشوں اور کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور بار بار بیت اللہ شریف کی مقبول حاضری کی سعادت نصیب فرمائے۔

غصے کا علاج

غصیلا انسان شیطان کے ہاتھ میں اس طرح ہوتاہے جیسے بچوں کے ہاتھ میں گیند، لہٰذا غصہ کاعلاج کرناضروری ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ غصے کے سبب شیطان سارے اعمال برباد کروا ڈالے۔

مسائل اور ان کا حل

اذان کے وقت تلاوت قرآن کی شرعی حیثیتسوال:تلاوت کے دوران اگر اذان شروع ہو جائے تو اذان کے وقت قرآن پڑھنا درست ہے یا نہیں ؟(جاویدستار،کراچی)

وفاقی بجٹ۔۔۔۔معاشی ٹیم بیک فٹ پر کیوں؟

نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے مگر حکومت اور حکومتی شخصیات اس بجٹ پر بیک فٹ پر نظر آرہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے پہلی مرتبہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کے بعد ایف بی آر میں ہونے و الی ٹیکنیکل بریفنگ منسوخ کردی۔ یہ ٹیکنیکل بریفنگ بجٹ میں اٹھائے گئے ریونیو اقدامات کی تفصیلات بتا نے کیلئے ہوتی ہے۔