وٹامن ای کا حسن سے رشتہ کیا؟

تحریر : مہوش اکرم


انسانی صحت کیلئے وٹامنز اور منرلز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کچھ وٹامنز صحت سمیت خوبصورتی میں اضافے کیلئے بھی موثر ثابت ہوتے ہیں۔ جن میں وٹامن’’ای‘‘ بے شمار فوائد کے ساتھ سرفہرست ہے۔جسم میں اگر مختلف منرلز اور وٹامنز کی کمی واقع ہو جائے تو جِلد اور بال سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، جب کہ مجموعی صحت پر بھی فرق پڑتا ہے۔

وٹامن ای ایسا وٹامن ہے جس کی مقدار کو جسم میں متوازن رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے، کیوں کہ اس کی کمی واقع ہونے سے بہت سے طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔وٹامن ای بہت ساری اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات کا حامل ہوتا ہے، اس لیے یہ کینسر جیسی کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مدافعتی نظام کی مضبوط بنانے میں بھی یہ وٹامن کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم اگر وٹامن ای کی کمی کا سامنا کرنا پڑے تو انسان کو روزمرہ کر سرگرمیاں انجام دینے میں مشکلات پیش آتی ہیں

 طبی و غذائی ماہرین کے مطابق وٹامن ای انسانی صحت کیلئے بنیادی جزو سمجھا جاتا ہے۔ وٹامن ’’ای‘‘ ایک کے بجائے کئی فیٹ سلیوبل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا مجموعہ ہے۔ وٹامن ای جہاں مجموعی صحت میں کردار ادا کرتا ہے، وہیں کینسر سے بھی بچاتا ہے۔

 وٹامن ای خوبصورتی میں اضافے کیلئے براہ راست چہرے پر لگایا جا سکتا ہے۔ داغ، دھبوں اور ایکنی والی جلد کیلئے وٹامن ای سے فیس مساج تجویز کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ اسے روزانہ استعمال کی جانے والی کاسمیٹک اشیا جیسے باڈی لوشن اور کریم میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مارکیٹ میں بآسانی سستے داموں دستیاب وٹامن ای اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہونے کے سبب جلد کے داغ دھبوں اور متعدد بیماریوں کا بہترین علاج ہے۔  وٹامن ای کے کیپسول کو روزانہ کی بنیاد پر بطور سپلیمنٹ بھی کھایا جا سکتا ہے جبکہ اسے براہ راست جلد پر لگا کر بے  شمار اور کرشماتی نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ وٹامن ای کے سکن پر لگانے سے حاصل ہونے والے چند فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

خشک جلد والوں کیلئے وٹامن ای ایک بہترین موسچرائزر ہے۔ وٹامن ای کا استعمال کریم یا لوشن میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رات سونے سے قبل اس وٹامن کے کیپسول سے آئل نکال کر چہرے پر مساج کرنے سے جھریوں، داغ دھبوں اور ایکنی کا دنوں میں خاتمہ ممکن ہوتا ہے اور جلد صاف شفاف اور چہرہ بارونق نظر آتا ہے۔ وٹامن ای کا استعمال کسی بھی دستیاب تیل میں ملا کر کیا جا سکتا ہے۔ مطلوبہ تیل کی مقدار میں وٹامن ای کا ایک کیپسول ملا لیں۔ یہ تیل بالوں میں لگانے سے بال گھنے، ملائم، چمکدار، ڈائی کئے ہوئے بالوں کا روکھا پن دور ہوتا ہے اور بالوں کی گرنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔

وٹامن ای سورج کی شعاعوں سے جھلس جانے والی جلد کا بہترین علاج ہے۔ سورج کا براہ راست سامنا جلدی کینسر کا سبب بنتا اور جلد کو جھلسا کر کالا بھی کر دیتا ہے۔ ان اثرات سے بچنے کیلئے وٹامن کا استعمال براہ راست پائوں، بازوئوں، گردن اور چہرے پر کیا جا سکتا ہے۔ کمزور، پتلے اور ٹوٹتے ناخنوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر وٹامن ای کا استعمال لازمی کرنا چاہئے۔ وٹامن ای ناخنوں کی بیماری’’ییلو نیل سینڈروم‘‘ سے بھی نجات کا باعث بنتا ہے۔ 

وٹامن ای کا استعمال ہر انسان پر مختلف طریقے سے اثر انداز ہو سکتا ہے۔ وٹامن ای کے استعمال سے قبل اپنی جلد پر اسے ٹیسٹ ضرور کر لیں، وٹامن ای کا کیپسول سوئی کی مدد سے پھوڑیں اور اس میں سے وٹامن ای کا تیل نکال کر اپنے بازوئوں پر ایک انچ کے حصے پر لگائیں۔24سے 48گھنٹوں تک کا انتظار کریں، جلد پر اگر کسی قسم کا ری ایکشن نہ ہو تو اس کا استعمال براہ راست جاری رکھیں، اگر اس ٹیسٹ کے دوران جلد پر خارش یا ری ایکشن ہو تو وٹامن کا استعمال ہر گز نہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

رنگت نکھارنے والی 5اشیاء

یہ اشیاء ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں آپ کے کچن میں ہی ہیں

فروزن کھانا بیماریوں کی وجہ

ہم اپنی صحت کا موازنہ پچھلی نسل یا اپنے بزرگوں سے کرتے ہیں تو ہمیں اس میں واضع فرق نظر آتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے بزرگ ہمت اور طاقت میں نوجوانوں سے کئی گنا بہتر ہیں۔

پازیب کا فیشن روایت کی جھنکار، جدت کےساتھ

زیورات میں اگر کوئی چیز خواتین کے قدموں کی زینت بنے اور ہر چال میں موسیقی پیدا کرے تو وہ ہے پازیب۔ یہ نازک اور جھنکار بھرا زیور جو روایتی طور پر دلہنوں اور تہواروں کی خاص پہچان سمجھا جاتا تھا، اب فیشن کی دنیا میں ایک نئی شناخت بنا چکا ہے۔

آج کا پکوان :کیوی کیک

اجزا: میدہ ڈھائی پیالی، اندے تین عدد، چینی ڈیڑھ پیالی، نمک ایک چٹکی، کیوی فروٹ تین عدد، بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ، بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ، دودھ ایک پیالی، سار کریم آدھی پیالی، فریش کریم دو پیالی، ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ، مکھن دو سو گرام۔

فاطمہ حسن پیچ درپیچ اظہار کی شاعرہ

کسی سے پوچھا گیاکہ کہ فاطمہ حسن کی شاعری پر آ پ کا کیا تاثر ہے تو اس نے کہا: کپاس کا ایک پھول جس میں آگ روشن ہے

سوء ادب:دیوانِ غالب مرمت شدہ

قارئین کو یاد ہو گا کہ یہ سلسلہ میں نے کوئی آٹھ دس سال پہلے برادرم مجیب الرحمن شامی کے ہفت روزہ ’’زندگی‘‘ میں شروع کیا تھا جس کی متعدد اقساط شائع ہوئیں اور ان پر مثبت اور منفی تبصرے بھی آئے ،تاہم بوجوہ یہ سلسلہ بند کرنا پڑا۔