بدقسمت ترین انسان
والٹر سمر فورڈکو کائنات کا بدقسمت ترین انسان کہا جاتا ہے۔ اس نے غیر معمولی بدقسمتیوں کا سامنا کیا ہے۔1919ء سے 1936ء کے درمیان چھ بار اس کا آسمانی بجلی سے ٹکرائو ہوا۔
پہلی بار آسمانی بجلی اس پر 1918ء میں گری مگر وہ زندہ بچ نکلا۔ چھ سال کے عرصے یعنی 1924ء تک اس نے آسمانی بجلی کے مہلک ٹکرائو سے تین بار سامنا کیا اور وہ ہر بار زندہ بچ نکلا۔1930ء میں اس کا چوتھی بار بجلی سے سامناہوا۔ آخری اور مہلک وار 1932ء میں ہوا جو اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔ بات صرف زندگی تک محدود نہیں رہی۔ اس کے مرنے کے بعد چھٹی بار آسمانی بجلی1936ء میں اس کی قبر پر گری۔
بار بار آسمانی بجلی سے ٹکرانے کے باوجود سمر فورڈ کی کہانی نے صرف اس کی بدقسمتی کیلئے نہیں بلکہ اس کی ناقابل یقین خوش قسمتی کیلئے بھی شہرت حاصل کی کہ وہ کیسے ہر بار بچ جاتا تھا۔