مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


اذان کے اختتام تک سحری کھانا : سوال: ایک شخص سحری کر رہا تھا کہ اسی دوران اذان فجر شروع ہو گئی لیکن یہ شخص اذان کے اختتام تک کھانا کھاتا رہا تو اس کے روزے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا کوئی ایسی روایت موجود ہے کہ جس میں یہ فرمایا گیا ہو سحری کا وقت ختم ہونے کے باوجود کسی آدمی نے ہاتھ میں کوئی لقمہ کھانے کی نیت سے اٹھایا ہوا تھا اور اذان شروع ہو گئی تو اس کو کھا لینے کے باوجود بھی اس کا روزہ صحیح ہو جائے گا۔(طاہر علی، شیخوپورہ)

جواب:۔اذان فجر صبح صادق کے طلوع ہونے کے بعد دی جاتی ہے اور صبح صادق کے وقت شروع ہوتے ہی روزہ دار کیلئے کھانا پینا ممنوع ہو جاتا ہے۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کا یہ روز ہ درست نہیں ہوا، اس کا اس دن کے روزہ کی قضاء لازم ہے، نیز اس پر لازم ہے کہ اس پر تو بہ کرے اور آئندہ احتیاط کرے اور صبح صادق ہونے سے ایک دومنٹ پہلے سحری کھانا ختم کر دے۔ نیز سوال میں ذکر کردہ مفہوم سے متعلق روایت موجود نہیں۔ (وفی الفتاوی الہندیۃ  491/1) 

 چار رکعت تراویح پڑھنے کے بعد بیٹھنا

سوال: 4 رکعت سنت تراویح پڑھنے کے بعد جو بیٹھ کر تسبیح پڑھتے ہیں وہ کتنی دیر بیٹھنا چاہیے؟ کیونکہ حافظ صاحب تسبیح بھی مکمل نہیں پڑھنے دیتے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب عطا فرمائیں (حاجی نذیر حسین ،چکوال)

جواب:تراویح میں ہر چار رکعت کے بعد عام چار رکعتوں کی مقدار بیٹھنا مستحب ہے۔ اگر نمازیوں کو گرانی ہو یا جماعت میں لوگ کم ہونے کا اندیشہ ہو تو اس مقدار میں کمی بھی کی جا سکتی ہے۔ اس میں کسی تسبیح کا پڑھنا بھی شرعاً لازم یا مسنون نہیں ہے بلکہ سکوت اختیار کرنا یا کچھ ذکر کر لینا بھی درست ہے۔ (در المختار ،2/ 46)

گزشتہ برسوں کی زکوٰۃ 

سوال :اگر کسی نے گزشتہ کئی برسوں سے زکوٰۃ ادا نہیں کی تو اب وہ کس طرح ادا کرے، تھوڑا تھوڑا کرکے پورے سال میں دینا جائز ہے یا ایک ساتھ ہی دینا ہوگا؟(جویریہ، لاہور)

 جواب : اگر گزشتہ برسوں کی زکوٰۃ ادا نہیں کی تو زکوٰۃ معاف نہیں ہوگی ادا کرنا لازم ہے،چاہے اکٹھی اداکریں یا قسط وار تھوڑی تھوڑی کرکے ادا کردیں، دونوں صورتیں درست ہیں، البتہ جتنی جلدی ہوسکے ادا کر دینی چاہئے ۔(بدائع: 2؍7)

روزے کی حالت میں کلی کرنا

سوال:روزے کی حالت میں وضو کرتے ہوئے کلی کیسے کی جائے؟ (عبد اللہ، کراچی)

جواب: روزے کی حالت میں وضو کے دوران کلی کرنا درست ہے، زبان گیلی ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ تاہم کلی کرتے وقت غرغرہ کرنے سے احتراز کیا جائے اگر پانی حلق سے اتر گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔

روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنا

سوال :۔کیا روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈال سکتے ہیں؟(فائزہ بتول، لاہور)

جواب :۔روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لہٰذا آنکھ میں دوا ڈال سکتے ہیں ۔

روزے کی حالت میں انہیلر کا استعمال 

سوال :۔کیا روزے کی حالت میں انہیلر کا استعمال جائز ہے ،کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟(صابر اکرم، سکھر)

جواب :۔روزے کی حالت میں انہیلر کا استعمال ممنوع ہے۔ تحقیق کے مطابق اس کے ذریعہ صرف ہوا اندر نہیں جاتی بلکہ دوا کے لطیف اور باریک اجزا بھی پیٹ میں جاتے ہیں اس لئے روزے کی حالت میں انہیلر کا استعمال جائز نہیں، روزہ ٹوٹ جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

چھوٹا کاروبار، بڑی کامیابی

خواتین کے لیے ہوم بیسڈ بزنس آئیڈیاز

خوبصورتی کے راز جلد کی دیکھ بھال کے مؤثر طریقے

خوبصورت اور صحت مند جلد ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں موسم کی شدت، دھوپ، آلودگی اور طرزِ زندگی کے مسائل جلد پر اثر انداز ہوتے ہیں وہاں جلد کی مناسب دیکھ بھال نہایت ضروری ہو جاتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ چند سادہ اور مؤثر اصول اپنا کر آپ اپنی جلد کو تروتازہ، صاف اور چمکدار بنا سکتی ہیں۔

آج کا پکوان:گلاوٹی کباب

اجزا: گائے کا قیمہ:آدھا کلو،سبز الائچی:3،4،نمک: 1چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ، ثابت کالی مرچ:8،10،پسی ہوئی لال مرچ:1 چائے کا چمچ، لونگ:4،ہلدی پائوڈر:

7ویں برسی:ڈاکٹر جمیل جالبی عظیم محقق،ادیب اور نقاد

علمی خدمات کا درخشاں باب، فکر و تحقیق کا معتبر حوالہ:انہیں ’’ تاریخ ادب اردو ‘‘لکھنے کا خیال5 196 ء کے آس پاس آیا تھا۔ اس کی پہلی جلد 1975ئمیں شائع ہوئی اس میں قدیم دور آغاز سے 1750ء تک کی داستان قلم بند ہے‘

مرزا غالب کی عصری معنویت

شاعری اپنے مزاج اور ماہیت کے اعتبار سے کسی مخصوص زمانے میں شاعر کے وجدان یا تجربات و مشاہدات کا عکس تو ضرور ہوتی ہے مگر معرضِ اظہار میں آتے ہی وہ لا زمانی بھی بن جاتی ہے۔

تماشائیوں کے بغیرپاکستان سپر لیگ

کرکٹ میلہ یا مجبوری کا سودا؟پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن کسی حد تک اداس کن منظرنامے کے ساتھ شروع ہوا، جس کی مثال ماضی میں صرف کورونا دور کی ملتی ہے:جنگ بندی اور کامیاب مذاکرات کے بعد پیدا ہونے والی نئی صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ سٹیڈیم کے دروازے تماشائیوں کیلئے مکمل طور پر کھول دئیے جائیں،تاکہ قومی لیگ روایتی جوش و خروش اورخوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو