آج کا پکوان:چکن وائٹ کڑاہی

تحریر : انعم شیخ(شیف)


اجزا:چکن :آدھا کلو،پیاز :تین عدد، لہسن کا پیسٹ : آدھا چائے کا چمچ،ادرک :ایک انچ کا ٹکڑا باریک کٹا ہوا،ہری مرچ: باریک کتری ہوئی 3 عدد،پسی کالی مرچ؛

 آدھا چائے کا چمچ،پسا ہوا گرم مصالحہ:آدھا چائے کا چمچ،ہرا دھنیا: باریک کترا ہوا،فریش کریم : چھ چمچ،نمک: آدھا چائے کا چمچ،کوکنگ آئل : چار چمچ

 ترکیب: کڑاہی میں آئل گرم کرکے چکن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پانچ منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔ پیاز ، لہسن ،کالی مرچ، شامل کرکے مزید 15 منٹ پکانے کے بعد ہری مرچیں ڈال کر بھونیں۔جب چکن آئل چھوڑ دے تو اس میں فریش کریم ڈال کر دو منٹ پکائیں اور آخر میں ادرک ڈال کر دو منٹ کیلئے دم پر رکھ کر اتار لیںاور ہرا دھنیا چھڑک کر نان اور سلاد کے ساتھ تناول کریں۔اس ڈش میں پانی با لکل استعمال نہ کریں۔

گاجر کی کھیر

اجزا: گاجر:دو کلو گرام،چاول: ایک پاؤ،دودھ: ڈیڑھ کلو گرام،بادام: حسب ذائقہ،پستہ: حسب ذائقہ،الائچی:باریک پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ،برفی : ایک پاؤ،کیوڑا: چوتھائی چائے کا چمچ، چینی: حسب ذائقہ

ترکیب: کھیر پکانے سے تقریبا ایک گھنٹہ پہلے چاول اچھی طرح صاف کر کے پانی میں بھگو دیں۔ایک دیگچے میں دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر چڑھا دیں۔جب دودھ اچھی طرح ابلنے لگے تو اس میں بھیگے ہوئے چاول ڈالتے جائیں اور چمچے کی مدد سے دودھ کو ہلاتے جائیں۔چاول ڈال کر تھوڑی دیر پکنے دیں اور پھر اس میں کدو کش کی ہوئی گاجریں شامل کر کے اسے تقریبا پون گھنٹے کے لیے پکنے کے لیے چھوڑ دیں، پون گھنٹے کے بعد اس میں چمچ چلانا شروع کریں اور برفی اورچینی شامل کر دیں۔اتارنے سے کچھ پہلے اس میں بادام، پستے اور پسی ہوئی الائچی کے ساتھ تھوڑ سا کیوڑا ڈالیں اور ڈھکن اچھی طرح بند کر کے آگ بند کر دیں۔پیش کرتے وقت ثابت بادام اور پستے سے گارنش کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خلاصہ قرآن(پارہ 27)

انسانی شکل میں فرشتے:اس پارے کے شروع میں اس بات کا بیان ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس آنے والے اجنبی انسان نہیں تھے بلکہ بشری شکل میں فرشتے تھے، تو ابراہیم ؑ نے اُن سے پوچھا کہ آپ کا مشن کیا ہے، اُنہوں نے کہا: ہم مجرموں کی ایک قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں تاکہ اُن پر مٹی سے پکے ہوئے پتھر برسائیں، جو آپ کے رب کے نزدیک حد سے تجاوز کرنے والوں کیلئے نشان زدہ (Guided) ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہاکہ ہم اہل ایمان کو صحیح سلامت اُس بستی سے باہر نکال دیں گے اور اُس میں مسلمانوں کا ایک ہی گھر ہے، یعنی حضرت لوط علیہ السلام کا۔

خلاصہ قرآن(پارہ 27)

مقصدِ تخلیقِ انسان و جن:قرآن پاک کے ستائیسویں پارے کا آغاز سورۃ اَلذَّارِیَات سے ہوتا ہے۔ اس سورۂ مبارکہ میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسانوں اور جنات کی تخلیق کے مقصد کا بھی ذکر کیا ہے کہ جنات اور انسان کی تخلیق کا مقصد صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ نہ تو مجھے ان سے رزق کی طلب ہے اور نہ میں نے کبھی ان سے کھانا مانگا ہے۔

لیلۃ القدر:اجرِ عظیم کی بابرکت رات

جس شخص نے ایمان اور اخلاص کے ساتھ ثواب کے حصول کی غرض سے شب قدر میں قیام کیا تو اس کے سارے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے(صحیح بخاری و مسلم شریف)

شبِ قدَر:توبہ اور دعائوں کی قبولیت کے بابرکت لمحات

اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک مکمل سورۃ نازل فرما کر اس کی عظمت و رفعت پر مہر تصدیق ثبت فرمائی

خلاصہ قرآن(پارہ 26)

سورۃ الاحقاف:اس سورہ میں ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کا تاکیدی حکم ہے اور ماں نے حمل اور وضع حمل کے دوران جو بے پناہ مشقتیں اٹھائیں، ان کا ذکر ہے۔

خلاصہ قرآن(پارہ 26)

سورۃ الاحقاف:قرآن پاک کے چھبیسویں پارے کا آغاز سورۃ الاحقاف سے ہوتا ہے۔ اس سورت میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ مشرک کے پاس شرک کی کوئی دلیل نہیں ہے اور جو شرک کرتے ہیں‘ ان کو کہیے کہ اگر وہ سچے ہیں تو کوئی سابقہ کتاب یا علم کا ٹکڑا اپنے موقف کی دلیل کے طور پر لے کر آئیں۔