آج کا پکوان:فرائی فش سپیشل مصالحہ
اجزا:مچھلی 1 کلو،ثابت دھنیا پاؤڈر 2 چمچ،کالی مرچ پاؤڈر 2 چمچ،سفید مرچ پاؤڈر 2 چمچ،لال مرچ پاؤڈر 2 چمچ،ہلدی 2 چمچ،زیرہ پاؤڈر 2 چمچ،نمک 5 چمچ،اجوائن پاؤڈر
2 چمچ،ٹاٹری 2 چمچ،ادرک لہسن پاؤڈر 2 چمچ،گرم مصالحہ 3 چمچ،سونف پاؤڈر 3 چمچ،میتھی دانہ پاؤڈر 2 چمچ،اورنج فوڈ کلر 2 چمچ،سرکہ 4 چمچ،آئل ڈیڑھ کپ۔
ترکیب: بتائے گئے تمام تر اجزاکے پاؤڈر کو اچھی طرح توے پر روسٹ کرلیں۔پھر اس کو ایک شیشے کے جار میں جمع کرلیں۔ اگر آپ تمام اجزاکو ثابت لے رہے ہیں تو پہلے ان کو روسٹ کرلیں اور بعد میں گرائنڈ کرلیں۔
مچھلی فرائی کرنے کے لیے: مچھلی کو نمک اور سرکہ ڈال کر رکھ لیں اور کچھ دیر کے بعد دھو لیں۔ پھر سرکہ، ہلدی، دھنیا اور فش مصالحہ ڈال کر تقریباً 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
دال چنا حلوہ
اجزا: چنے کی دال بھیگی ہوئی: آدھا کلو،دودھ: ایک کپ،گھی:ایک کپ،الائچی پاؤڈر:ایک چائے کا چمچ،چینی:ایک کپ، بادام کٹے ہوئے گارنش کے لیے،بستہ کٹا ہواگارنش کے لیے۔
ترکیب: دیگچی میں پانی گرم کرلیں۔ اس میں چنے کی دال کو ابلنے کے لیے رکھ دیں۔جب دال ابل جائے تو اسے بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔اب ایک کڑاہی میں گھی ڈالیں، اس میں بلینڈ کی ہوئی چنے کی دال کو ڈال کر پکائیں،پھر الائچی پاؤڈر ڈال کر ہلائیں۔اب اس میں چینی ڈال کر اچھے سے ہلائیں جب تک چینی شیرہ بن کر حلوے میں جذب نہ ہوجائے۔اب اس میں کٹے ہوئے بادام اور پستہ ڈال کر اچھے سے مکس کریں۔