شادی سیزن فیشن ٹرینڈز: کمفرٹ، شخصیت اور جدت کے ساتھ

تحریر : اقصیٰ ظفر


شادیوں کا موسم ہمیشہ سے گہماگہمی اور فیشن کے نئے رنگوں کے ساتھ آتا ہے۔ ہر سال بدلتے رجحانات نہ صرف دلہن بلکہ تمام خواتین کے سٹائل کو نئی صورت دیتے ہیں۔

اس سال شادی سیزن پہلے سے زیادہ تخلیقی، آرام دہ اور شخصیت کو اجاگر کرنے والا ہے کیونکہ اس بار فیشن ڈیزائنرز روایت اور جدت کو ایک نئی طرز کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔ 

 کلاسک ریڈ کی واپسی

پچھلے چند سالوں میں ہلکے رنگوں، پیسٹل شیڈز اور اوف وائٹ نے دلہنوں میں مقبولیت حاصل کی لیکن 2025 میں دوبارہ روایتی سرخ رنگ پوری شان و شوکت کے ساتھ واپس آیا ۔ مرون، کرمسن ریڈ، روبی اور رستم رنگ خاص طور پر دلہنوں میں ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ اس بار فرق یہ ہے کہ سرخ لباس میں بھاری کام کے بجائے باریک اور نفیس ایمبریڈری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ مائیکرو ٹیلا ورک، ریشم کاری اور باریک زری کی جگہ جگہ جھلک دلہن کو کلاسیکی مگر جدید روپ دیتی ہے۔

 مرر ورک کی مقبولیت

راجھستانی اور گجراتی مرر ورک ایک بار پھر پاکستانی شادی فیشن میں نمایاں ہو چکا ہے۔اس سال چھوٹے اور جیومیٹرک پیٹرنز میں مرر ورک بہت ٹرینڈ کر رہا ہے۔ چاہے وہ لہنگا ہو، کرتا، شرارہ یا کھلے پینلز والا فراک۔ ہر ڈریس میں مرر ورک کی چمک تہوارکا تاثر پیدا کر تی ہے۔مہمان خواتین میکسیاں اور لانگ شرٹس میں مرر ورک کے ساتھ کم سے کم جیولری کا انتخاب کر رہی ہیں جو بیک وقت سٹائلش اور ایلیگنٹ لگتا ہے۔

نیو منیمل ازم

2025 کی خاص بات یہ رہی کہ سادگی کے ساتھ خوبصورتی کو اہمیت دی گئی۔ بھاری بھرکم لباس کی بجائے ایسے ڈریسز مقبول رہے جن میں نرم رنگ،نفیس کڑھائی ،ہلکی پھلکی shimmer اورجدید کٹس شامل ہیں۔ یہ سٹائل ہر عمر کی خواتین کو سوٹ کرتا ہے۔ فوٹو سیشن کے دور میں ایسے منیملسٹ ڈریسز خاص طور پر پسند کیے جا تے ہیں جو تصویروں میں بھی خوبصورتی کو اُبھارتے ہیں۔

 سٹیٹمنٹ دوپٹے

دوپٹے 2025 کے شادی سیزن میں سب سے اہم فیشن عنصر کے طور پر سامنے آئے۔چاہے برائیڈل ہو یا پارٹی ویئر، ہیوی دوپٹہ اور سادہ لباس کا امتزاج بہت پسند کیا جا رہا ہے۔دوپٹوں کے مقبول سٹائلز میںباریک باریک موتیوں کی لڑیوں والا دوپٹہ،گرڈ پیٹرن آرگنزا دوپٹہ،میرر ورک دوپٹہ،شیمر دوپٹہ اورگِٹّے دار تلے والے دوپٹے شامل ہیں۔اس فیشن کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ایک ہی سٹیٹمنٹ دوپٹہ آپ کے مختلف لباسوں کو نیا لک دے سکتا ہے۔

2025 کے ہاٹ کلرز

اس سال شادی سیزن کے رنگ بہت دلکش اور نمایاں ہیں۔ مقبول شادی سیزن کلرز میں چیری ریڈ،پرپل ایش،ٹیل گرین،کوبالٹ بلیو،چیمپین گولڈ،روز گولڈ،پیچ بلیش پنک اورلیمن آئس (پیلے کا ہلکا اور ٹھنڈا شیڈ) شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین اب کانٹراسٹ کے ساتھ ایک سے زیادہ رنگ ملانے کو ترجیح دے رہی ہیں اور یہ ٹرینڈ ہر عمر میں پسند کیا جا رہا ہے۔

 فیشن کٹس اور سٹائل

اس سال کٹس کی دنیا بھرپور تخلیقی رہی۔ اس سال کے مقبول ترین کٹس میں فری فلوئنگ میکسیاں ہیں۔چمکتے کپڑوں میں نرم میکسیاں ہر تقریب میں موزوں ہیں، خاص طور پر مہندی اور ڈھولک میں۔ شارٹ فراک اور شرارہ کا کلاسک کمبی نیشن ایک بار پھر نوجوان لڑکیوں میں مقبول ہے۔ فرنٹ اوپن لانگ فراک کے ساتھ ٹریوزر یا لہنگا دونوں اچھے لگتے ہیں، خاص طور پر شادی ڈنرز میں۔اس کے علاوہ جیکٹ سٹائل میکسیاں بھی نمایاں فیشن بن کر سامنے آئی ہیں۔

 جیولری ٹرینڈز

اس سال ہیوی جیولری کم اور سٹیٹمنٹ جیولری زیادہ دیکھی گئی۔کندن اور پرل جیولری، جیو میٹرک سٹون جیولری،موٹیف سٹائل کانٹے اورموتیوں کی مینمل بریسلیٹس مقبول رہیں۔دلہنیں سنگِ مرمر شیڈز اور سفید موتیوں کو اپنی جیولری میں زیادہ استعمال کر رہی ہیں جو فوٹوز میں بیحد خوبصورتی پیدا کرتے ہیں۔

 مہندی اور مایوں کے فیشن

مہندی میں چُنر ی، ٹائی اینڈ ڈائی اور بندھنی پیٹرنز اس سال کا سب سے نمایاں فیشن رہے۔ پیلا، ہرا، گلابی اور نارنجی مہندی کے لیے ہمیشہ پسندیدہ رہے ہیں مگر ڈبل شیڈ آؤٹ فٹس بھی خاص توجہ حاصل کر رہے ہیں۔مایوں میں کپڑے آرام دہ ہونے چاہئیں اسی وجہ سے کاٹن نیٹ، آرگنزا اور سلک میکسیاں سب سے زیادہ پہنی جا رہی ہیں۔

 سٹائل اور آرام ساتھ ساتھ

اس سال فٹ ویئر کا رجحان سٹیٹمنٹ اور کمفرٹ دونوں کو ساتھ لے کر چل رہا ہے۔جیولڈ کھسے،فلیر پٹی چپل،نرم سول والی جوتیاں،شیمر میٹلک سینڈلز مقبول ہیں۔ دلہنیں اب کشن والی فٹ ویئر کا انتخاب زیادہ کر تی ہیں تاکہ لمبے فنکشن میں تھکاوٹ کم محسوس ہو۔

 نیچرل گلو اور سوفٹ گلیمر

زیادہ تر میک اپ آرٹسٹ اب سافٹ گلیمر کی طرف جا رہے ہیں۔اس سال کے اہم ٹرینڈز میں ڈیوی سکن فنش،پِچ اور پنک شیڈز،سافٹ سمتھنگ آئی میک اپ،نیچرل لیشز،لپ گلاس یا ہائی شائن لپ سٹکس شامل ہے۔بھاری میک اپ کے بجائے شخصیت کو ابھارنے والے میک اپ پر زور ہے۔اس سال شادی سیزن فیشن پاکستانی خواتین کے لیے نئے مواقع اور نئے سٹائلز لے کر آیا ہے۔ اس بار صرف خوبصورتی نہیں بلکہ کمفرٹ، شخصیت اور جدت ایک ساتھ چل رہے ہیں۔ چاہے آپ دلہن ہوں، بہن، سہیلی یا مہمان۔اس سیزن میں ہر ایک کے لیے رنگ، انداز اور ڈیزائن کا وسیع انتخاب موجود ہے۔ فیشن کے ان ٹرینڈز کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ خواتین اپنی پسند، شخصیت اور سہولت کے مطابق بہترین انداز اپنا سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

فکرِ آخرت: دنیاوی فکروں کا علاج

’’اے ایمان والو!اللہ سے ڈرو ، جس طرح اس سے ڈرنے کا حق ہے‘‘(آل عمران) ’’بِلاشبہ قبر آخرت کی پہلی منزل ہے ،جس نے یہاں نجات پا لی اس کیلئے سب منزلیں آسان ہو جائیں گی‘‘ :(ترمذی شریف)

حرام خوری: ایمان اور اخلاق کیلئے زہرِ قاتل

’’اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق طریقے سے نہ کھاو‘‘ (النساء) ’’اللہ کی قسم! جب کوئی شخص حرام کا لقمہ پیٹ میں ڈالتا ہے تو 40 دن تک اللہ تعالیٰ اُس کا عمل قبول نہیں کرتا‘‘(معجم طبرانی)منہ میں خاک ڈال لینا اِس سے بہتر ہے کہ کوئی شخص حرام مال اپنے منہ میں ڈالے‘‘ (شعب الایمان)

رحمت دو عالم ﷺکا عفوو در گزر

رسول اکرمﷺ نے کبھی اپنی ذات کا انتقام نہیں لیا، ہاں اگر اللہ کی حد پامال کی جاتی تو آپﷺ اس کا انتقام لیتے تھے (ابو داؤد)

مسائل اور ان کا حل

نماز میں ایک سجدہ رہ جانے کا مسئلہ سوال:اگر کسی سے نمازمیں ایک سجدہ رہ جائے اور آخری قعدہ میں یاد آئے توکس طرح نمازمکمل کرے؟ (واجد علی، ملتان)

جڑواں شہروں میں سیاسی گرما گرمی

بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں کو ان سے ملاقات کی اجازت دیئے جانے کا مطالبہ لے کر پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر اپنے اراکین اسمبلی اور کارکنان کو منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر اکٹھا ہونے کی کال دی تھی۔

پی ٹی آئی بند گلی میں، ذمہ دار کون؟

ٹریفک رولز کی خلاف ورزی اور پکڑ دھکڑ، وزیراعلیٰ کا نوٹس