ذرا مسکرائیے
استاد: تم نے میٹرک کس ڈویژن میں پاس کیا ہے؟ شاگرد: کراچی ڈویژن میں۔ ٭٭٭
استاد:کل اپنے والد کو ساتھ لانا ان سے بات کرنی ہے۔
شاگرد: ماسٹر صاحب! میرے والد وکیل ہیں اور بغیر فیس کہ وہ کسی سے بات نہیں کرتے۔
٭٭٭
کلاس میں دو لڑکے شور مچا رہے تھے کہ ٹیچر آ گئے۔ سزا کے طور پر ٹیچر نے دونوں کو دو سو بار اپنا نام لکھنے کو کہا۔
ایک لڑکا لکھنے لگا جبکہ دوسرا رونے لگا۔
ٹیچر نے اس سے رونے کی وجہ پوچھی۔
جواب ملا : سر! اس کا نام ناصر ہے جبکہ میرا نام محمد آغا غیاث الدین محمد اجمل ہے۔
٭٭٭