خطرناک غلطیاں

تحریر : روزنامہ دنیا


٭… آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمانا اور ہر شیریں زبان کو دوست سمجھ لینا۔ ٭…اپنے آپ کو سب سے زیادہ عقل مند اور لائق آدمی تصور کرنا۔ ٭… تمام نوجوانوں کو تجربہ کار خیال کرنا۔

٭… ہر ایک سے بدی کرنا اور خود آرام میں رہنے کی توقع رکھنا۔

٭… اپنا راز کسی دوسرے کو بتا کر اس کے پوشیدہ رکھنے کی درخواست کرنا۔

٭… ہر ایک انسان کے متعلق ظاہری صورت دیکھ کر رائے قائم کرنا۔

٭…  بغیر کافی ذریعہ اطمیان کے محض کسی کی قسم پر اعتبار کرلینا۔

٭… اپنے آپ کو سب سے زیادہ عقلمند اور لائق آدمی تصور کرنا۔

٭… دوسروں کی موت کو دیکھتے ہوئے اپنے آپ کو اس سے بری سمجھنا۔

٭٭٭

 بْرا کام کرتے وقت بْرا کلام کہتے وقت ہردیوار کو کان اور ہر دروازے کو آنکھ نہ سمجھنا

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

کنجوس کا گھڑا

کسی گاؤں میں ایک بڑی حویلی تھی جس میں شیخو نامی ایک بوڑھا آدمی رہتا تھا۔ شیخو بہت ہی کنجوس تھا۔ اس کی کنجوسی کے قصے پورے گاؤں میں مشہور تھے۔ وہ ایک ایک پائی بچا کر رکھتا تھا اور خرچ کرتے ہوئے اس کی جان نکلتی تھی۔ اس کے کپڑے پھٹے پرانے ہوتے تھے، کھانا وہ بہت کم اور سستا کھاتا تھا۔

خادمِ خاص (تیسری قسط )

حضرت انس رضی اللہ عنہ بہترین تیر انداز تھے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ان کا تیر راہ سے بھٹکا ہو، وہ ہمیشہ نشانے پر لگتا تھا۔ انہوں نے ستائیس جنگوں میں حصہ لیا۔ تُستَر کی جنگ میں آپ ؓ ہی نے ہر مزان کو پکڑ کر حضرت عمرؓ کی خدمت میں پیش کیا تھا اور ہر مزان نے اس موقع پر اسلام قبول کر لیا تھا۔

فوقی نے اک چوزہ پالا

فوقی نے اک چوزہ پالا چوں چوں چوں چوں کرنے والا اس کی خاطر ڈربہ بنایا

’’میں نہیں جانتا‘‘

ایک صاحب نے اپنے بیٹے کا ٹیسٹ لینا چاہا۔ فارسی کی کتاب الٹ پلٹ کرتے ہوئے وہ بیٹے سے بولے ’’بتاؤ ’’نمید انم‘‘ کے معنی کیا ہوتے ہیں؟‘‘۔

ذرا مسکرائیے

استاد: تم نے میٹرک کس ڈویژن میں پاس کیا ہے؟ شاگرد: کراچی ڈویژن میں۔ ٭٭٭

پہیلیاں

یقینا وہ بزدل ہے جس نے بھی کھایا بہادر ہے وہ جس نے پی کر دکھایا (غصہ )