’’میں نہیں جانتا‘‘

تحریر : روزنامہ دنیا


ایک صاحب نے اپنے بیٹے کا ٹیسٹ لینا چاہا۔ فارسی کی کتاب الٹ پلٹ کرتے ہوئے وہ بیٹے سے بولے ’’بتاؤ ’’نمید انم‘‘ کے معنی کیا ہوتے ہیں؟‘‘۔

’’میں نہیں جانتا‘‘ لڑکے نے جواب دیا۔ باپ کو بے حد غصہ آیا اور لگے بیٹے کو پیٹنے۔ مار مار کر اس کا بھر کس نکال دیا اور بولے ’’چلو میں تمہارے استاد سے پوچھتا ہوں، اتنا عرصہ تمہیں کیا پڑھاتے رہے ہیں؟‘‘ 

غصے کے عالم میں وہ صاحب استاد پر برس پڑے اور بولے ’’مفت کی تنخواہیں بٹورتے ہو اور یہاں آ کر اپنا اور بچوں کا مفت میں وقت ضائع کرتے ہو۔ میں تمہارے خلاف رپورٹ کروں گا‘‘

 ماسٹر نے پوچھا ’’آخر ہوا کیا ہے‘‘؟۔ ’’میں نے فارسی کی کتاب سے صرف ایک لفظ پوچھا تھا اسے وہ بھی نہیں آیا‘‘۔

 ’’کیا پوچھا تھا؟‘‘ میں نے اس سے پوچھا تھا ’’نمید انم‘‘ کے معنی کیا ہوتے ہیں‘‘۔

 ماسٹر صاحب لڑکے کی طرف متوجہ ہو کر بولے ’’کیوں بھئی بتاؤ ’’نمید انم‘‘ کے معنی کیا ہوتے ہیں‘‘؟۔ ’’میں نہیں جانتا‘‘ لڑکے نے جواب دیا۔

 ’’ٹھیک ہی تو کہہ رہا ہے کہ میں نہیں جانتا‘‘۔ تب ماسٹر صاحب نے انہیں بتایا کہ ’’نمید انم‘‘ کے معنی ہی میں نہیں جانتا ہوتے ہیں‘‘۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خلاصہ قرآن(پارہ 14)

اہل جہنم:چودھویں پارے کی پہلی آیت کا شانِ نزول حدیث میں آیا کہ اہل جہنم جب جہنم میں جمع ہوں گے تو جہنمی ان گناہگار مسلمانوں پر طعن کریں گے کہ تم تو مسلمان تھے‘ پھر بھی ہمارے ساتھ جہنم میں جل رہے ہو۔ پھر اللہ تعالیٰ اپنے کرم سے گناہگار مسلمانوں کو جہنم سے نکال کر جنت میں لے جائے گا تو کفار تمنا کریں گے کہ کاش! ہم بھی مسلمان ہوتے اور اس مرحلے پر نجات پا لیتے۔

خلاصہ قرآن(پارہ 14)

فرشتوں کا اتارنا:چودھویں پارے کا آغاز سورۃ الحجر سے ہوتا ہے۔ چودھویں پارے کے شروع میں اللہ تعالیٰ نے اس امر کا ذکر کیا ہے کہ کافر رسول اللہﷺ کی ذاتِ اقدس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے کہ اگر آپ سچے ہیں تو ہمارے لیے فرشتوں کو کیوں لے کر نہیں آتے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فرشتوں کو تو ہم عذاب دینے کیلئے اتارتے ہیں اور جب فرشتوں کا نزول ہو جاتا ہے تو پھر اقوام کو مہلت نہیں دی جاتی۔

خلاصہ قرآن(پارہ 13)

برأت یوسف ؑ:گزشتہ پارے میں تھا کہ حضرت یوسف علیہ السلام کے خوابوں کی تعبیر کے حوالے سے شہرت کے سبب بادشاہ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو دربار میں طلب کیا۔

خلاصہ قرآن(پارہ 13)

خوشحالی کے سال:تیرہویں پارے کا آغاز سورۂ یوسف سے ہوتا ہے۔ جنابِ یوسف علیہ السلام جب جیل سے آزاد ہو گئے تو بادشاہ نے ان کو اپنے قریبی مصاحبین میں شامل کر لیا۔ آپ علیہ السلام ابتدائی طور پر وزیر خزانہ اور بعد میں عزیزِ مصر کے منصب پر فائز ہو گئے۔

خلاصہ قرآن(پارہ 12)

رزق اللہ کے ذمہ:آغازِ پارہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: زمین پر چلنے والے ہر جاندار کا رزق اللہ کے ذمہ ہے‘ وہ، اُس کے قیام کی جگہ (اس سے مراد باپ کی پُشت یا ماں کا رَحم یا زمین پر جائے سکونت ہے) اور سپردگی کی جگہ (اس سے مراد مکان یا قبر ہے)، سب کچھ روشن کتاب میں مذکور ہے۔

خلاصہ قرآن(پارہ 12)

رزق منجانب اللہ:اس پارے کا آغاز سورۂ ہود سے ہوتا ہے۔ سورہ ہود کے آغاز میں اللہ تعالیٰ نے اس حقیقت کا ذکر کیا ہے کہ زمین پر چلنے والا کوئی چوپایہ ایسا نہیں‘ جس کا رزق اللہ تعالیٰ کے ذمے نہ ہو اور اللہ تعالیٰ اس کے ٹھکانے کو اور اس کے پلٹنے کی جگہ کو نہ جانتے ہوں اور یہ ساری تفصیل لوحِ محفوظ میں محفوظ ہے۔