آج کا پکوان:کڑاہی قیمہ

تحریر : منیرا کرن


اجزا:مٹن قیمہ : آدھا کلو،مٹن کلیجی (چھوٹے ٹکڑے ) : ایک پاؤ،مٹن چانپ : ایک پاؤ،لہسن (پسا ہوا ) :ایک چمچ،ادرک (پسا ہوا ) : ایک چمچ،ادرک (باریک کٹا ہوا )

 : ایک چمچ،ہری مرچیں ( باریک کٹی ہوئی ) : 8 عدد،ہرا دھنیا : حسبِ ضرورت،ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے ) : 125 گرام،پیاز ( باریک کٹے ہوئے ) : 2 عدد درمیانہ سائز،لیموں کا رس : دو چمچ،سرخ مرچیں ثابت: 8 عدد،سرخ مرچ ( پسی ہوئی ) : ایک چائے کا چمچ،سونف : ایک چائے کا چمچ،دھنیا (ثابت ) : ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ (کٹا ہوا ) : ایک چائے کا چمچ،دہی : آدھا کپ،گھی: آدھا کپ ،مٹر : 125 گرام۔

ترکیب : قیمہ اور چانپیں اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ ان میں سے پانی نکل جائے۔ اس کے بعد ایک پین میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ، پانی میں ڈال کر ابالیں اور پھر اس میں کلیجی ڈال دیں کچھ دیر بعد کلیجی کا پانی نکال کر اسے دھو لیں۔ اس کے بعد کڑاہی میں گھی گرم کرکے پیاز فرائی کریں جب ان کی رنگت تبدیل ہو جائے تو اس میں ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں تاکہ ٹماٹر گل جائیں۔پانچ منٹ بعد اس میں لہسن ادرک پسی ہوئی ،سرخ مرچیں ،سونف ، دھنیا ،ہلدی وغیرہ ڈال کر مصالحہ بھوننا شروع کر دیں۔ ساتھ ساتھ پانی کا چھینٹا بھی لگاتے جائیں۔ مصالحہ بھوننے کے دوران ہی اس میں قیمہ ، کلیجی ، مٹر اور چانپیں  شامل کر دیں اور بعد میں دہی اور گرم مصالحہ ڈال کر مصالحہ اچھی طرح بھونیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے اور مصالحہ گھی سے الگ نظر آنے لگے تو اس میں گرم پانی ڈالیں اورڈھانپ دیں۔جب چانپیں ، کلیجی ،قیمہ اچھی طرح گل جائیں تو اس میں توے پر بھونی ہوئی ثابت سرخ مرچیں ،باریک کٹا ہوا ادرک ، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھ دیں ۔

کشمیری چائے

اجزا:کشمیری چائے کے پتے، پانی، دودھ، چینی (حسب ذائقہ)، سبز الائچی، دارچینی (اختیاری)، پستہ، بادام، کاجو (سجاوٹ کیلئے)، پانی میں ڈالنے کے لیے تھوڑا سا سوڈا (اختیاری)، نمک (اگر میٹھی نہیں پینی)۔

ترکیب: ایک پین میں دو کپ پانی اور کشمیری چائے کے پتے ڈال کر 5،7 منٹ تک اچھی طرح اْبالیں جب تک رنگ گہرا گلابی نہ ہو جائے۔ اس میں دارچینی، الائچی اور تھوڑا سا سوڈا (اگر استعمال کر رہے ہیں) ڈال کر 1،2 منٹ مزید اُبالیں۔ اس میں 5،5 منٹ کے وقفے سے ٹھنڈا پانی ڈالتے ہوئے پھینٹیں تاکہ رنگت بہتر ہو۔ پھر دودھ اور چینی (یا نمک) ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ چائے کو کریمی اور گلابی ہونے تک پکائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں بڑی رکاوٹ

ملک میں سیاسی استحکام کے لیے حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی تجویز کے بعد کئی اہم پیش رفتیں سامنے آئی ہیں مگر اس کے باوجود مذاکراتی عمل تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آتا ہے۔

ن لیگ اپنی مقبولیت بحال کر پائے گی؟

بلوچ طلبا سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

سندھ میں امن وا مان کی بحالی کا ٹاسک

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے نئے آئی جی جاوید عالم اوڈھو کو کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور کراچی سے سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا کہا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر عملدرآمدکے لیے آئی جی سندھ اپنے پہلے دورے پر اندرون سندھ پہنچے ہیں۔

کشمکش اور بداعتمادی کی فضا

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی چھ جنوری کی پریس کانفرنس کے چار نکات خاص طور پر قابل ذکر ہیں، پہلا نکتہ یہ کہ انہوں نے 2025ء کو پالیسی کے حوالے سے شفافیت کا سال قراردیا،یعنی اس سال قوم کو شفاف پالیسی دی گئی جو کسی بھی کنفیوژن سے پاک ہے۔

بلوچستان کا کردار مشعل ِراہ

بلوچستان جو برسوں سے دہشت گردی، بدامنی اور بیرونی سازشوں کا نشانہ بنتا رہا ہے، ریاستی عزم، حکومتی سنجیدگی اور پاک فوج کی قربانیوں کے باعث ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

ایکشن کمیٹی معاہدے پر عملدرآمد،پیش رفت

لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیری عوام نے پانچ جنوری کو یوم حقِ خود ارادیت اس عزم کے ساتھ منایا کہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت نہ ملنے تک وہ بھارت کے خلاف جدوجہد آزاد ی جاری رکھیں گے۔