آج کا پکوان:چکن اچاری
اجزا:مرغی: آدھا کلو، کوکنگ آئل:دو کپ،پیاز: ایک عدد، کیچپ: ایک چمچ،دہی: دو کپ،ادرک ، لہسن کا پیسٹ: دو دو چائے کے چمچ،ہلدی: حسب ضرورت،سرسوں کے
بیج: حسب ضرورت،سفید زیرہ :آدھا چائے کا چمچ،کلونجی :آدھا چائے کا چمچ،سونف: آدھا چائے کا چمچ،سرخ مرچ پاؤڈر :حسب ذائقہ،لیموں کا رس: دو چائے کے چمچ،سرخ مرچ ثابت: چار عدد، نمک :حسب ذائقہ
ترکیب:ایک برتن میں کوکنگ آئل کے ساتھ سرخ مرچ ثابت، زیرہ، کلونجی، سونف، سرسوں کے بیج اور ہلدی کو تھوڑی دیر کیلئے پکائیں۔اس کے بعد ان میں پیاز اور نمک ڈال کر پیاز کے سرخ ہونے تک پکائیں۔پیاز سرخ ہونے کے بعد ترتیب وار تھوڑے تھوڑے وقفے سے پہلے ادرک پیسٹ اور بعد میں سرخ مرچ ملائیں، آخر میں کیچپ ملالیں۔سب چیزیں ملانے کے دو منٹ بعد اس میں مرغی ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں اور پھر حسب ضرورت پانی ڈال کر چھوڑ دیں۔جب پانی گاڑھا ہوجائے اور مرغی گل جائے تو اس میں دہی ڈال دیں۔تھوڑی دیر پکانے کے بعد آخر میں لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک ڈال کر اتارلیں۔اتارنے کے بعد چاہیں تو ہرا دھنیا کاٹ کر اوپر چھڑک دیں۔
گلاب جامن
اجزا:ملک پاؤڈر: ایک کپ، میدہ: ایک چمچ،بیکنگ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ،انڈہ :ایک سے ڈیڑھ عدد،الائچی پاؤڈر: حسب ضرورت،چینی: ڈیڑھ کپ،پانی دو کپ،تیل ایک چائے کا چمچ،پستہ گارنشنگ کیلئے (کٹا ہوا)،تیل :فرائی کرنے کیلئے
شیرے کیلئے ترکیب: ایک پین میں دو کپ پانی اور چینی ڈال کر شیرہ بنانے کیلئے چولہے پر رکھ دیں۔ کچھ دیر پکنے کے بعد اس میں الائچی پاؤڈر شامل کر دیں۔
گلاب جامن کیلئے:ایک پیالے میں ملک پاؤ ڈر، بیکنگ پاؤڈر، میدہ، انڈہ، تھوڑا سا پانی اور آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اس مکسچر کے ایک سائز کے گولے بنالیں۔ فرائنگ پین میں آئل کو گرم کرلیں۔ اس میں گلاب جامن ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔جب ان کا رنگ براؤن ہو جائے تو پین سے نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔پستہ اور چاندی کے ورق سے گارنش کرکے سرو کریں۔