بچوں کا انسائیکلوپیڈیا
سمندر کا فرش کس طرح کا ہے؟
آپ سوچتے ہوں گے کہ سمندر کا فرش بالکل سپاٹ ہو گا جبکہ ایسا نہیں ہے۔سمندر کے اندر پہاڑوں کے طویل سلسلے ہیں۔سمندر ی پہاڑوں کی چوٹیاں سمندر کی تہ سے دو میل (3کلو میٹر) بلند بھی ہوتی ہیں۔سمندر کے اندر ایسی خندقیں ہیں جو مائونٹ ایورسٹ کی اونچائی سے بھی زیادہ گہری ہیں۔سمندر کے فرش میں آتش فشاں بھی پائے جاتے ہیں۔
چٹانیں کیسے بنتی ہیں؟
چٹانیں پہلے رقیق یا میگما (Magma) ہوتی ہیں۔میگما اس گرم اور رقیق چٹان کو کہتے ہیں جوزمین کے اندر کا فی گہرائی میں ہوتی ہے۔جب میگما لاوے کی شکل میں زمین سے باہر نکلتا ہے تو یہ ٹھنڈا ہو کر ٹھوس چٹان کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔تیز ہوائوں،پانی اور دیگر قدرتی عوامل کی وجہ سے کٹائو کا عمل بھی جاری رہتاہے جس کی وجہ سے مختلف چٹانیں بن جاتی ہیں ۔