آج کا پکوان:چکن جنجر
اجزا:چکن بون لیس: آدھا کلو، دہی :آدھا کپ، نمک: حسبِ ذائقہ، گھی: تین چمچ، پیاز: ایک چھوٹی، ثابت زیرہ :ایک چمچ، ادرک چوپ کی ہوئی: دو چمچ، سونٹھ پاؤڈر:
ایک چائے کا چمچ، ہری مرچ چوپ کی ہوئی: ایک چمچ، جلوتری پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ، الائچی پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ، سفید مرچ پاؤڈر: ایک چمچ، زیرہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ، گرم مسالہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ ،لیمن جوس: ایک چمچ۔
ترکیب : پین میںکوکنگ آئل لیں اور اس میں پیاز، ثابت زیرہ اور ادرک ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک فرائی کرلیں براؤن نہ کریں۔ اس میں ایک چوتھائی کپ دہی، نمک، سونٹھ پاؤڈر، ہری مرچ، جلوتری پاؤڈر، الائچی پاؤڈر، سفید مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈراورلیمن جوس ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔ اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ دم دیں۔ اب اس میں ایک چوتھائی کپ دہی ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔ ادرک، ہرا دھنیا کو بطور گارنش استعمال کر لیں۔
مصالحہ چائے
اجزا:پانی: دو کپ،دودھ: ایک کپ،چائے کی پتی: دو چائے کے چمچ،لونگ: دو عدد،سبز الائچی: دو عدد،ادرک: ایک انچ کا ٹکڑا ، تیز پات: ایک عدد،چینی: حسبِ ذائقہ۔
ترکیب:ایک پین میں پانی ابالیں۔اس میں لونگ، الائچی، ادرک اور تیز پات شامل کریں۔مصالحے دو سے تین منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں تاکہ خوشبو اور ذائقہ آئے۔پھر چائے کی پتی شامل کریں اور 1،2 منٹ تک دم دیں ۔اب دودھ ڈالیں اور آنچ تیز کرکے ابال آنے دیں۔چینی شامل کریں اور مزید 2،3 منٹ تک پکائیں۔