ذرا مسکرایئے

تحریر : روزنامہ دنیا


استاد (شاگرد سے) جاپانی پھل کسے کہتے ہیں؟ شاگرد: وہ پھل جو جاپان میں اگتے ہیں۔٭٭٭

ایک لڑکے نے امتحان کے کمرے سے نکلتے ہوئے اپنے ایک ساتھی سے کہا:یار! میں تو خالی پیپر دے آیا ہوں۔

 دوسرا ساتھی بولا:یار! میں بھی خالی پیپر ہی دے کر آ رہا ہوں۔

 اس پر پہلے لڑکے نے کہا ’’اوہ غضب ہو گیا، ماسٹر صاحب سمجھیں گے ہم دونوں نے نقل کی ہے‘‘۔

٭٭٭

ایک مریض گھبرایا ہوا ڈاکٹر کے پاس آیا اور بولا: ڈاکٹر صاحب! رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نے ایک بہت بڑا تربوز کھایا ہے۔

ڈاکٹر نے اسے تسلی دیتے ہوئے پوچھا: تو اس میں پریشانی کی کیا بات ہے؟۔

مریض نے فوراً کہا: جناب! پریشانی کی بات یہ ہے کہ جب میں صبح سو کر اٹھا تو بستر پر میرا تکیہ غائب تھا۔

٭٭٭

ایک چھوٹی لڑکی نے جس کا باپ جج تھا‘ بڑے پیار سے پوچھا ’’ابا جان! آپ میری سالگرہ پر مجھے کیا تحفہ دیں گے؟‘‘ باپ جو کسی مقدے میں منہمک تھا‘ بولا ’’چودہ سال قید با مشقت۔‘‘

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

بچوں کی تعلیم اور کامیابیوں میں والدین کا کردار

بچے کسی بھی معاشرے کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت اس معاشرے کی سمت کا تعین کرتی ہے۔ سکول، اساتذہ اور تعلیمی ادارے بچوں کو علم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

موسم بہار کے صحت پر اثرات

رہنمائی، احتیاط اور مفید مشورے

آج کا پکوان:چکن وائٹ کڑاہی

اجزا:چکن :آدھا کلو،پیاز :تین عدد، لہسن کا پیسٹ : آدھا چائے کا چمچ،ادرک :ایک انچ کا ٹکڑا باریک کٹا ہوا،ہری مرچ: باریک کتری ہوئی 3 عدد،پسی کالی مرچ؛

فیض احمد فیض روایت اور انفرادیت سے کہیں آ گے

انہیں بجا طور پر انہیں نئے شعری معیار کا امام سمجھا جا سکتا ہے:دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہےلمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے

فیض کا منفرد اسلوب

کسی شاعر کے فنِ شاعری اور شعری محاسن کا اندازہ اس کے اسلوب سے لگایا جاسکتا ہے۔ نمائندہ اور عہد ساز شعرا کی شاعری میں ان کے عہد کا تہذیبی شعور جھلکتا ہے۔

ٹی 20ورلڈ کپ2026ء:پاکستان کا فاتحانہ آغاز

عالمی کپ کے پہلے میچ میں شاہینوں کے ہاتھوں نیدر لینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست