آج کا پکوان:چکن چپلی کباب

تحریر : منیرا کرن


اجزا: چکن کاقیمہ: ایک کلو، مکئی کا آٹا: ایک پاؤ،لال مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ ،ہری مرچ: چار عدد ،دھنیا پاؤڈر: دو چائے کے چمچ ، سفید زیرہ:

 ایک چائے کا چمچ (پسا اور بھنا ہو ا)، ٹماٹر: چار عدد، پیاز: ایک عدد، تیل تلنے کیلئے، انڈے: چار عدد، ہرا دھنیا، پودینہ: حسبِ ضرورت،انار دانہ :دو چمچ (موٹا پیس لیں)۔

ترکیب: ٹماٹر، ہری مرچ، دھنیا اور پودینہ باریک کاٹ لیں۔ مسالہ موٹا پیس کر سفید زیرے کے ساتھ قیمے میں ملالیں، ساتھ ہی مکئی کا آٹا اور انڈے پھینٹ کرشامل کردیں۔ اب درمیانے سائز کے کباب بنالیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے کباب سنہری تل لیں۔ 

گارلک بریڈ

اجزا : میدہ: ایک کپ، خمیر:ایک چائے کا چمچ،چینی:ایک چائے کا چمچ، آئل:ایک چائے کا چمچ،نمک: حسب پسند،لہسن: چھ جوے،نیم گرم دودھ:ایک کپ، مکھن: تین چمچ،ہر ا دھنیہ،کٹی لال مرچ۔

ترکیب :میدہ، خمیر، چینی ،آئل، نمک اور دودھ کو مکس کرکے ڈو بنالیں ۔جب ڈو بن جائے تو گھنٹہ دو گھنٹہ گرم جگہ پر رائز ہونے کیلئے رکھ دیں۔اس کے بعد مکھن، لہسن، ہرا دھنیہ ،کٹی مرچ مکس کردیں۔ڈو تیار ہوجاے تو اس کی روٹی بنالیں اور آدھے حصہ پر مکھن، لہسن لگادیں، کچھ چیز بھی لگا دیں اور فولڈ کرلیں ، کیک مولڈ میں آئل لگا کر رکھ دیں،پتیلی کو 10 منٹ گرم کریں اب 20منٹ مولڈ کو بیک کرنے کیلئے رکھ دیں ۔بریڈ کے اوپر بھی لہسن مکھن کا برش کردیں اور ہلکا ہلکا کٹ لگا دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

باہمی معاملات کے اسلامی اُصول

’’اے ایمان والو! تم ایک دوسرے کا مال آپس میں ناحق طریقے سے نہ کھاؤ‘‘(القرآن) قرآن وسنت میں متنازع معاہدوں سے سختی سے منع کیا گیا ہے خبردار کسی پر ظلم و زیادتی نہ کرو! خبردار کسی آدمی کی ملکیت کی کوئی چیز اس کی دلی رضامندی کے بغیر لینا حلال اور جائز نہیں ہے‘‘( شعب الایمان ) ’’اگر دونوں نے سچ بولا اور چیز کی خرابی کو پہلے بیان کیا پھر وہ اپنے لین دین میں برکت پائیں گے اور اگر انہوں نے جھوٹ بولا اور کچھ چھپایا تو وہ لین دین کی برکت کو کھو دیں گے‘‘(صحیح بخاری)

مسجد میں حاضری کا سلیقہ

سنت یہی ہے کہ گھر سے جب چلنے لگے تو پہلے وضو کرلیا جائے پیدل مسجد آنا باعثِ کفارۂ گناہ ہے،وقت ہو تو مسجد آکر پہلے دو رکعت نماز تحیۃ المسجد پڑھیں

شکرِ نعمت، رحمتِ الٰہی کا سبب

’’ تم مجھے یاد کیا کرو، میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کیا کرو اور میری ناشکری نہ کیا کرو‘‘(البقرہ)

مسائل اور ان کا حل

عصرسے پہلے کی 4 سنتیں ادا کرنے کا طریقہ سوال :نماز عصر سے پہلے کی 4 سنتوں کو کیسے پڑھا جاتا ہے ؟یعنی دوسری رکعت میں جب بیٹھا جاتا ہے تو کیا التحیات کے بعد درود شریف بھی پڑھا جائے گا؟ (اکبر علی، بہاولپور)

مؤثر سفارتکاری اور پاکستان کا عالمی وقار

عالمی سیاست کے موجودہ تناظر میں پاکستان نے ایک ایسا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے جس کی نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں توقع کم ہی کی جا رہی تھی۔

قومی سیاست پر خلیجی جنگ کے اثرات معاشی اور سیاسی چیلنجز

خلیج فارس کے علاقے میں قریب ایک ماہ سے جنگ جاری ہے اور ملکی سیاست پر بھی اس صورتحال کا غلبہ ہے اورہر سطح پر مذکورہ جنگ اور اس کے اثرات زیر بحث ہیں۔