بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

تحریر : محمد عارف جان


بارش کیوں ہوتی ہے؟

بادل کبھی کبھی برستے ہیں۔ پانی کے لاکھوں کروڑوں ننھے ننھے قطرے اور برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوا میں معلق ہوتے ہیں لیکن اگر وہ بڑے اور بھاری ہو جائیں تو بارش کی شکل میں زمین پر گر جاتے ہیں۔

بادلوں کی گرج میں گڑگڑاہٹ کیوں ہوتی ہے؟

شعلے سے نکلتی ہوئی بجلی اپنے راستے میں آنے والی ہوا کو گرم کرتی ہے، ہوا بڑی تیزی سے پھیلتی ہے اور پھر اپنے چاروں طرف پھیلی ہوئی ٹھنڈی ہوا سے ٹکراتی یا رگڑ کھاتی ہے اس طرح گرج کی آواز آتی ہے۔ گرج میں گڑ گڑاہٹ اس لئے ہوتی ہے کہ یہ آواز ہمارے پاس ہوا میں سے گزر کر پہنچتی ہے۔

برف کیوں گرتی ہے؟

دراصل ٹھنڈے بادلوں کے اندر برف کے ننھے ننھے ذرے ہوتے ہیں۔ پانی کے نئے بخارات ان بادلوں میں جا کر جمتے جاتے ہیں اور برف کے ٹکڑے جسامت میں بڑھنے لگتے ہیں۔ پھر جب یہ وزنی ہو کر گرنے لگتے ہیں تو آپس میں چپک جاتے ہیں اور برف کے گالے بن کر گرنے لگتے ہیں۔

 برف کب بنتی ہے؟

جن علاقوں کی آب و ہوا سرد ہوتی ہے وہاں برف بنتی ہے۔ سردیوں میں جب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر جاتا ہے تو پانی ٹھوس برف میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ عموماً رات کو موسم بہت ٹھنڈا ہو جاتا ہے چنانچہ صبح سویرے آپ کو بہت سی نئی برف نظر آتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

چھوٹا کاروبار، بڑی کامیابی

خواتین کے لیے ہوم بیسڈ بزنس آئیڈیاز

خوبصورتی کے راز جلد کی دیکھ بھال کے مؤثر طریقے

خوبصورت اور صحت مند جلد ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں موسم کی شدت، دھوپ، آلودگی اور طرزِ زندگی کے مسائل جلد پر اثر انداز ہوتے ہیں وہاں جلد کی مناسب دیکھ بھال نہایت ضروری ہو جاتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ چند سادہ اور مؤثر اصول اپنا کر آپ اپنی جلد کو تروتازہ، صاف اور چمکدار بنا سکتی ہیں۔

آج کا پکوان:گلاوٹی کباب

اجزا: گائے کا قیمہ:آدھا کلو،سبز الائچی:3،4،نمک: 1چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ، ثابت کالی مرچ:8،10،پسی ہوئی لال مرچ:1 چائے کا چمچ، لونگ:4،ہلدی پائوڈر:

7ویں برسی:ڈاکٹر جمیل جالبی عظیم محقق،ادیب اور نقاد

علمی خدمات کا درخشاں باب، فکر و تحقیق کا معتبر حوالہ:انہیں ’’ تاریخ ادب اردو ‘‘لکھنے کا خیال5 196 ء کے آس پاس آیا تھا۔ اس کی پہلی جلد 1975ئمیں شائع ہوئی اس میں قدیم دور آغاز سے 1750ء تک کی داستان قلم بند ہے‘

مرزا غالب کی عصری معنویت

شاعری اپنے مزاج اور ماہیت کے اعتبار سے کسی مخصوص زمانے میں شاعر کے وجدان یا تجربات و مشاہدات کا عکس تو ضرور ہوتی ہے مگر معرضِ اظہار میں آتے ہی وہ لا زمانی بھی بن جاتی ہے۔

تماشائیوں کے بغیرپاکستان سپر لیگ

کرکٹ میلہ یا مجبوری کا سودا؟پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن کسی حد تک اداس کن منظرنامے کے ساتھ شروع ہوا، جس کی مثال ماضی میں صرف کورونا دور کی ملتی ہے:جنگ بندی اور کامیاب مذاکرات کے بعد پیدا ہونے والی نئی صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ سٹیڈیم کے دروازے تماشائیوں کیلئے مکمل طور پر کھول دئیے جائیں،تاکہ قومی لیگ روایتی جوش و خروش اورخوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو