ٹی 20ورلڈ کپ2026ء:پاکستان کا فاتحانہ آغاز

تحریر : محمد ارشد لئیق


عالمی کپ کے پہلے میچ میں شاہینوں کے ہاتھوں نیدر لینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست

ٹی 20 کرکٹ کی رنگا رنگ دنیا ایک بار پھر عالمی اسٹیج پر سج چکی ہے اور شائقین کرکٹ کی نظریں ورلڈکپ کے ہر میچ پر جمی ہوئی ہیں۔ اس عالمی ایونٹ کے افتتاحی مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدر لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ سبز ہلالی پرچم تلے میدان میں اترنے والی قومی ٹیم نے دباؤ کے لمحات میں حوصلہ، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی ثبوت پیش کیا، جس نے نہ صرف میچ کو یادگار بنایا بلکہ قوم کی امیدوں کو بھی نئی توانائی بخشی۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ آخری لمحوں تک اعصاب شکن ثابت ہوا، جہاں ایک موقع پر شکست کے سائے گہرے ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔ ایسے نازک لمحے میں فہیم اشرف قومی ٹیم کیلئے امید کی کرن بن کر ابھرے اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کے ذریعے پاکستان کو بڑے خطرے سے نکال کر فتح کی منزل تک پہنچا دیا۔ اس میچ نے جہاں شائقینِ کرکٹ کی سانسیں روک دیں، وہیں یہ حقیقت بھی اجاگر کر دی کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک لمحہ اور ایک کھلاڑی پورا منظرنامہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے روز تین میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ پاکستان اورنیدر لینڈ، دوسرا  میچ سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز جبکہ تیسرا میچ بھارت اور امریکہ کے درمیان کھیلا گیا۔ بات کریں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کی ،جس میں  پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔جس پر کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ  سری لنکا میں پہلی بار اتنی زیادہ گھاس والی پچ دیکھی ہے،پچ بالکل تازہ ہے اور اردگرد نمی موجود ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے گی۔ اسی لیے ٹیم میں تین فاسٹ بائولرز اور آل راؤنڈرز کو شامل کیا گیا۔

 نیدر لینڈز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.5 اوورز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ نیدرلینڈکی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری۔ میکس ڈووڈ پانچ رنز بنا کر سلمان مرزا کا شکار بنے جبکہ دوسری وکٹ 31 رن پر ، تیسری وکٹ 65 رنز پر گری۔بعدازاں نیدرلینڈز کے بلے بازوں نے پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا سکور 105 تک پہنچا دیا جس کے بعد محمد نواز نے ان کی پارٹنر شپ کو بریک لگوا دیا اور قومی ٹیم نے چوتھی وکٹ حاصل کرلی۔اس کے بعد پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے نیدرلینڈز کے بلے بازوں کے کیچ پکڑنے کا سلسلہ جاری رہا اور اگلے چاروں بلے باز کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد نواز، ابرار احمد اور صائم ایوب کے حصے میں 2، 2 وکٹ آئیں اور شاہین آفریدی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو پہلا نقصان صائم ایوب کا اٹھانا پڑا جب وہ کھیل کے تیسرے اوور میں اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد سلمان علی آغا پانچویں اوور میں 12 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔صاحبزادہ فرحان 12 ویں اوور کی پہلی گیند پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اس ہی اوور کی تیسری گیند پر وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان صفر پر آؤٹ ہو گئے۔بابراعظم 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، محمد نواز 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ شاداب خان صرف 8 رنز بنا سکے۔ فہیم اشرف نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت 29 رنز بنائے۔

میچ کے ہیرو اور پلیئر آف دی میچ فہیم اشرف نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلچسپ انکشاف کیا کہ جب ان سے غلط ہٹ لگی تو صرف زبان ہی نہیں بلکہ جسم کا ہر حصہ دعا کر رہا تھا کہ یا اللہ کیچ ڈراپ ہو جائے۔  پاکستان کی یہ فتح محض ایک میچ کی جیت نہیں بلکہ ایک عزم، ایک پیغام اور ایک نئے خواب کی تعبیر ہے، جو ورلڈکپ میں پاکستان کے فاتحانہ سفر کا نقط آغاز بن چکی ہے۔

ورلڈ کپ کے افتتاحی روز کھیلے گئے باقی دو میچوں میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو 35رنز سے شکست دی جبکہ بھارت نے امریکہ کو ہرایا۔ آج بھی تین میچ کھیلے جائیں گے۔ افغانستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے، انگلینڈ کا نیپال سے جبکہ سکاٹ لینڈ کا اٹلی سے ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

چھوٹا کاروبار، بڑی کامیابی

خواتین کے لیے ہوم بیسڈ بزنس آئیڈیاز

خوبصورتی کے راز جلد کی دیکھ بھال کے مؤثر طریقے

خوبصورت اور صحت مند جلد ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں موسم کی شدت، دھوپ، آلودگی اور طرزِ زندگی کے مسائل جلد پر اثر انداز ہوتے ہیں وہاں جلد کی مناسب دیکھ بھال نہایت ضروری ہو جاتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ چند سادہ اور مؤثر اصول اپنا کر آپ اپنی جلد کو تروتازہ، صاف اور چمکدار بنا سکتی ہیں۔

آج کا پکوان:گلاوٹی کباب

اجزا: گائے کا قیمہ:آدھا کلو،سبز الائچی:3،4،نمک: 1چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ، ثابت کالی مرچ:8،10،پسی ہوئی لال مرچ:1 چائے کا چمچ، لونگ:4،ہلدی پائوڈر:

7ویں برسی:ڈاکٹر جمیل جالبی عظیم محقق،ادیب اور نقاد

علمی خدمات کا درخشاں باب، فکر و تحقیق کا معتبر حوالہ:انہیں ’’ تاریخ ادب اردو ‘‘لکھنے کا خیال5 196 ء کے آس پاس آیا تھا۔ اس کی پہلی جلد 1975ئمیں شائع ہوئی اس میں قدیم دور آغاز سے 1750ء تک کی داستان قلم بند ہے‘

مرزا غالب کی عصری معنویت

شاعری اپنے مزاج اور ماہیت کے اعتبار سے کسی مخصوص زمانے میں شاعر کے وجدان یا تجربات و مشاہدات کا عکس تو ضرور ہوتی ہے مگر معرضِ اظہار میں آتے ہی وہ لا زمانی بھی بن جاتی ہے۔

تماشائیوں کے بغیرپاکستان سپر لیگ

کرکٹ میلہ یا مجبوری کا سودا؟پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن کسی حد تک اداس کن منظرنامے کے ساتھ شروع ہوا، جس کی مثال ماضی میں صرف کورونا دور کی ملتی ہے:جنگ بندی اور کامیاب مذاکرات کے بعد پیدا ہونے والی نئی صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ سٹیڈیم کے دروازے تماشائیوں کیلئے مکمل طور پر کھول دئیے جائیں،تاکہ قومی لیگ روایتی جوش و خروش اورخوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو