ڈیجیٹل سیفٹی اورپرائیویسی ۔۔۔ آن لائن اپنا تحفظ کیسے کریں؟

تحریر : ماریہ احسان


ڈیجیٹل دور نے ہماری زندگیوں کو بے حد آسان بنا دیا ہے۔ آج موبائل فون، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نہ صرف رابطے کا ذریعہ ہیں بلکہ تعلیم، کاروبار، معلومات اور اظہارِ رائے کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 ہمارے ملک میں خواتین کی ایک بڑی تعداد فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز استعمال کر رہی ہے۔ تاہم جہاں یہ سہولیات بے شمار فوائد فراہم کرتی ہیں وہیں بعض خطرات بھی موجود ہیں۔ اسی لیے ڈیجیٹل سیفٹی، پرائیویسی اور انٹرنیٹ کے مثبت استعمال کے بارے میں آگاہی ہر خاتون کے لیے ضروری ہے۔ڈیجیٹل سیفٹی سے مراد ان اقدامات کو اختیار کرنا ہے جو کسی فرد کو آن لائن دھوکے، ہراسگی، شناخت کی چوری، ہیکنگ اور دیگر سائبر جرائم سے محفوظ رکھتے ہیں۔ خواتین اکثر سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس، غیر ضروری پیغامات، تصاویر کے غلط استعمال اور آن لائن بلیک میلنگ جیسے مسائل کا سامنا کرتی ہیں۔ ان خطرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے۔سب سے پہلے ہر خاتون کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لیے مضبوط پاس ورڈ استعمال کرنے چاہئیں۔ پاس ورڈ میں حروف، اعداد اور خصوصی علامات شامل ہوں اور اسے وقتاً فوقتاً تبدیل کیا جائے۔ ایک ہی پاس ورڈ کو مختلف اکاؤنٹس میں استعمال کرنے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

پرائیویسی کا تحفظ 

انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی معلومات ہمیشہ محفوظ نہیں ہوتیں۔ بعض اوقات معمولی سی ذاتی معلومات بھی غلط ہاتھوں میں جا کر نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی رہائش، روزمرہ معمولات، قومی شناختی کارڈ، بینک تفصیلات یا بچوں سے متعلق حساس معلومات شیئر نہ کریں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں موجود پرائیویسی سیٹنگز کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ اکاؤنٹ کو پرائیویٹ رکھنا، دوستوں یا فالوورز کی فہرست کا جائزہ لینا اور غیر متعلقہ افراد کو رسائی نہ دینا بہتر حکمت عملی ہے۔ تصاویر یا ویڈیوز اپ لوڈ کرتے وقت یہ بھی سوچنا چاہیے کہ آیا یہ مواد مستقبل میں کسی مسئلے کا سبب تو نہیں بنے گا۔

آن لائن ہراسگی سے نمٹنے کے طریقے

 خواتین کو آن لائن ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نامناسب تبصرے، دھمکیاں، جعلی اکاؤنٹس اور ناپسندیدہ پیغامات ذہنی دباؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔ایسی صورت میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہراساں کرنے والے سے بحث یا جھگڑے میں نہ پڑیں۔ بس ان کے اکاؤنٹ کو بلاک کریں ۔ اگر معاملہ سنگین نوعیت کا ہو تو شواہد محفوظ رکھ کر متعلقہ اداروں یا سائبر کرائم حکام سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ خاندان اور دوستوں کو اعتماد میں لینا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جعل سازوں سے بچاؤ

سوشل میڈیا پر روزانہ ہزاروں خبریں، ویڈیوز اور پیغامات گردش کرتے ہیں لیکن ان میں سے ہر چیز درست نہیں ہوتی۔ بعض عناصر جعلی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں جبکہ بعض دھوکہ باز انعامات، نوکریوں یا مالی فوائد کے نام پر لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں۔خواتین کو چاہیے کہ کسی بھی خبر یا معلومات کو آگے شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔ نامعلوم لنکس پر کلک کرنے، مشکوک ای میلز یا نوٹیفکیش کھولنے یا غیر معروف ویب سائٹس پر ذاتی معلومات درج کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر کوئی پیشکش غیر معمولی حد تک پرکشش محسوس ہو تو اس کی حقیقت جانچنا ضروری ہے۔

بچوں کی آن لائن حفاظت

بہت سی خواتین بطور ماں اپنے بچوں کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی بھی ذمہ دار ہوتی ہیں۔ بچوں کو موبائل اور انٹرنیٹ کے فوائد کے ساتھ ساتھ خطرات سے بھی آگاہ کرنا چاہیے۔ والدین کو معلوم ہونا چاہیے کہ بچے کون سی ویب سائٹس دیکھ رہے ہیں اور کن ایپس کا استعمال کر رہے ہیں۔بچوں کے ساتھ کھلے انداز میں گفتگو کرنا، سکرین ٹائم کو متوازن رکھنا اور انہیں اجنبی افراد سے رابطے کے خطرات سمجھانا ضروری ہے۔ اس طرح ایک محفوظ اور ذمہ دار ڈیجیٹل ماحول تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال

ڈیجیٹل دنیا میں مثبت رویہ اختیار کرنا نہایت اہم ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ سوشل میڈیا کو علم، آگاہی اور تعمیری گفتگو کے لیے استعمال کریں، غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کریں۔آن لائن وقت کا متوازن استعمال بھی ضروری ہے۔ اگر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو مثبت، ذمہ دارانہ اور باخبر انداز میں استعمال کیا جائے تو یہ ہماری تعلیم، خودمختاری، روزگار اور سماجی ترقی کا طاقتور ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے ،مگر جدید دور میں ڈیجیٹل شعور نہ صرف ایک ضرورت ہے بلکہ ایک محفوظ اور بااختیار مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

گرمیوں میں جلد اور بالوں کی تازگی کیسے برقرار رکھیں؟

گرمیوں کا موسم اپنے ساتھ تیز دھوپ، پسینہ، گرد و غبار اور حبس لے کر آتا ہے۔ یہ تمام عوامل نہ صرف ہماری جلد بلکہ بالوں اور جسمانی تازگی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

آج کا پکوان:حلیم

اجزا:گائے کا گوشت (بغیر ہڈی کے): 1 کلو،گندم: 1 کپ،مونگ کی دال: آدھا کپ،چنے کی دال: چوتھائی کپ، مسور کی دال: چوتھائی کپ،پیاز: 2 عدد (درمیانے سائز کے)

چراغ حسن حسرت :اردو کے جید ادیب اور صحافی

71ویں برسی:انہوں نے اپنے دل نشیں اسلوب نگارش سے صحافتی تحریروں کو بھی ادبی حسن دیا: وہ ایک بلند مرتبہ شاعر بھی تھے ۔ ان کے کئی شعر ضرب المثل کی طرح زبان زد خاص و عام ہیں‘ ان کے متعدد علمی و ادبی کام اور تراجم بھی ایک امتیازی شان رکھتے ہیں:ان کی صحافتی تحریروں اور کاوشوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘ان تحریروں میں ایک شان ہے اوریہ ادب کا مستقل حصہ ہیں

فکر ِ فیض و اقبالؒ میں مطابقت کے گوشے

اقبال کوفیض کا پیش رو کہا جاسکتا ہے مگر فیض نے اقبال کی تقلید صرف برائے شعر گفتن نہ کی بلکہ کئی اشعار ایسے بھی سامنے آتے ہیں جن کی توسیع اپنے عہد کے تناظر میں کر کے اقبال کے ساتھ اپنے تعلق کا عملی اظہار بھی کیا ہے۔اقبال کی نظم ’’تصویرِدرد ‘‘کا ایک شعر دیکھیے :

فیفا ورلڈ کپ 2026:کھلاڑیوں کی جاندار پرفارمنس ،شاندار مقابلے

48 ٹیموں کو 12گروپوں میں تقسیم کیا گیا،104 میچ کھیلے جائیں گے

علم کے موتی

پرانے زمانے کی بات ہے، ایک تاجر تجارت کی غرض سے بغداد پہنچا۔ پچھلے وقتوں میں تجارت کا یہ قانون تھا کہ تاجر جس ملک میں تجارت کرنے جاتا، سب سے پہلے وہاں کے بادشاہ سے ملاقات کرتا، اپنا سارا سامان تجارت دکھاتا اور اس کی خوبیوں اور انفرادیت سے آگاہ کرتا تھا۔