آج کا پکوان:وائٹ بیف بریانی

تحریر : منیرا کرن


اجزا: بیف بغیر ہڈی کے: ایک کلو گرام،باسمتی چاول:ایک کلو ، دہی:ایک کپ، فریش کریم:آدھاکپ، کوکنگ آئل یا گھی: آدھا کپ، پیاز: دو بڑے (باریک کٹے ہوئے)، ادرک لہسن کا پیسٹ:دو چمچ،

 ہری مرچیں:6 سے 8، سفید مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ پاؤڈر:ایک چائے کا چمچ، زیرہ:ایک چائے کا چمچ، ثابت دھنیا :ایک چائے کا چمچ(ہلکا سا کٹا ہوا)، سبز الائچی:4 سے 5،بڑی الائچی:دو، لونگ: 4 سے 5، دار چینی:دو ٹکڑے، تیز پات:تین،لیمن جوس:دو چمچ، نمک: حسبِ ذائقہ، دھنیا اور پودینہ

ترکیب: باسمتی چاول اچھی طرح دھو کر 30 منٹ کے لیے بھگو دیں۔ ایک بڑے اور بھاری برتن میں تیل یا گھی گرم کریں۔ کٹے ہوئے پیاز سنہری ہونے تک تلیں۔ آدھے پیاز نکال کر بعد میں استعمال کے لیے رکھ دیں۔ باقی پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تقریباً ایک منٹ بھونیں۔ اب بیف ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنا بھونیں کہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے۔ دہی، سفید مرچ، کالی مرچ، زیرہ، کٹا ہوا دھنیا، سبز اور بڑی الائچی، لونگ، دار چینی، تیز پتے، ہری مرچیں، نمک اور لیمن جوس شامل کریں۔ تمام اجزااچھی طرح ملا کر ڈھک دیں۔ ہلکی آنچ پر گوشت کو نرم ہونے تک پکائیں۔ اگر ضرورت ہو تو تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے رہیں تاکہ مصالحہ جلنے نہ پائے۔ دوسری طرف چاول نمک ملے ہوئے ابلتے پانی میں تقریباً 80 فیصد پکائیں، پھر پانی نتھار دیں۔ پکے ہوئے گوشت کے اوپر چاول کی تہہ لگائیں۔ اوپر سے فریش کریم ڈالیں اور سنہری تلے ہوئے پیاز چھڑک دیں۔ برتن کو اچھی طرح ڈھک کر ہلکی آنچ پر 20 منٹ کے لیے دم دیں۔ دم مکمل ہونے پر بریانی کو آہستہ سے مکس کریں۔  ہرا دھنیا اور پودینہ سے سجا کر رائتے، سلاد یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

 فروٹ کیک 

اجزا: میدہ :دو کپ، چینی :ایک کپ، مکھن (نرم) : 150 گرام۔ انڈے : چار عدد، بیکنگ پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ، بیکنگ سوڈا : آدھا چائے کا چمچ، دودھ :چوتھائی کپ، ونیلا ایسنس :ایک چائے کا چمچ،ڈرائی فروٹس:‘ کشمش آدھا کپ، ٹوٹی فروٹی :آدھا کپ، سرخ اور سبز کینڈیڈ چیری :چوتھائی کپ، خشک خوبانی (باریک کٹی ہوئی) :چوتھائی کپ، اخروٹ (کٹے ہوئے) : چوتھائی کپ، بادام (کٹے ہوئے) :چوتھائی کپ

ترکیب: تمام ڈرائی فروٹس کو دو کھانے کے چمچ میدہ میں اچھی طرح ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔ مکھن اور چینی کو 5 سے 7 منٹ تک اچھی طرح پھینٹیں، یہاں تک کہ آمیزہ ہلکا اور کریمی ہو جائے۔ انڈے ایک ایک کرکے شامل کریں اور ہر انڈے کے بعد اچھی طرح پھینٹیں۔ پھر ونیلا ایسنس شامل کریں۔ ایک الگ برتن میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا اچھی طرح ملا لیں۔ خشک اجزاکو آہستہ آہستہ مکھن والے آمیزے میں شامل کریں اور درمیان میں دودھ بھی ڈالتے جائیں۔ آخر میں میدہ لگے ہوئے فروٹس اور میوہ جات کو ہلکے ہاتھ سے آمیزے میں ملا دیں۔ آمیزہ چکنائی لگے ہوئے یا بیکنگ پیپر لگے 8 انچ کے کیک ٹن میں ڈال دیں۔پہلے سے 160 ڈگری سینٹی گریڈ (320 ڈگری فارن ہائیٹ) پر گرم کیے ہوئے اوون میں 60 سے 70 منٹ تک بیک کریں یا اس وقت تک جب تک درمیان میں ٹوتھ پک ڈالنے پر وہ صاف باہر نہ نکلے۔ کیک کو 10 منٹ تک ٹن میں ٹھنڈا ہونے دیں پھر وائر ریک پر نکال کر مکمل ٹھنڈا کریں اور بعد میں کاٹ کر پیش کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

جشنِ آزادی اور ہماری ذمہ داریاں!

’’(یہ اہل حق) وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں دنیا میں حکومت دے دیں تووہ نمازقائم کریں، زکوٰۃ دیں، بھلائی کا حکم کریں اور (لوگوں کو) برائی سے روک دیں‘‘(الحج:41)’’جب نبی کریمﷺ کو کوئی خوشخبری ملتی تو آپﷺ سجدہ میں گر جاتے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے‘‘( ابوداؤد)

ربیع الاوّل

ایمان کی تجدید اور تعلقِ مصطفیٰ ﷺ کو تازہ کرنے کا مہینہ اس مہینے کی حقیقی روح یہ ہے کہ ہم سیرتِ طیبہ کو اپنے ظاہر و باطن کا نقشہ بنائیں، اپنے گھروں اور معاشروں کو آپ ﷺ کی سنتوں سے منور کریں

دینی مجالس کے آداب!

’’اے ایمان والو! جب تم سے کہا جائے کہ مجالس میں جگہ کشادہ کرو تو جگہ کشادہ کر دیا کرو، اللہ تمہارے لیے کشادگی پیدا فرمائے گا‘‘(المجادلہ:11) ’’جو شخص علم حاصل کرنے کے راستے پر چلتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت کا راستہ آسان فرما دیتے ہیں‘‘ (جامع ترمذی)

مسائل اور ان کا حل

بجلی اور گیس کی چوری حرام ہے سوال : بجلی اور گیس کی چوری کرنے والا شخص قانوناًتومجرم ہے، قرآن و سنت کی روشنی میں بھی رہنمائی کریں۔ (ظہور الٰہی، کراچی)

14 اگست: ایک خواب کی تعبیر، ایک قوم کی تشکیل

شاید ہی دنیا کی کسی اور قوم نے اپنی زندگی کے سفر کا آغاز اس قدر محدود وسائل کے ساتھ کیا ہو

قرار داد مقاصد:قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبالؒ کے افکار

بانی پاکستان آزاد اسلامی ریاست کے خواہاں تھے اور اس میں اسلام کا نظام چاہتے تھے