بیوٹی پروڈکٹس خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں؟

تحریر : میمونہ خواجہ


خوبصورتی ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے لیکن خوبصورتی صرف مہنگے بیوٹی پروڈکٹس استعمال کرنے سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ صحیح اور معیاری مصنوعات کا انتخاب زیادہ اہم ہے۔

 آج کل بازار میں بے شمار مقامی اور غیر ملکی بیوٹی پروڈکٹس دستیاب ہیں، جن میں سے ہر ایک خود کو بہترین قرار دیتا ہے۔ اشتہارات، سوشل میڈیا اور مختلف آفرز کی وجہ سے اکثر خواتین ایسی مصنوعات خرید لیتی ہیں جو ان کی جلد یا بالوں کے لیے مناسب نہیں ہوتیں۔ اس لیے بیوٹی پروڈکٹ خریدنے سے پہلے چند اہم باتوں کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے تاکہ آپ کی جلد، بال اور صحت محفوظ رہیں۔

 جلد اور بالوں کی قسم کو پہچانیں

کسی بھی بیوٹی پروڈکٹ کے انتخاب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی جلد کس قسم کی ہے۔ اگر جلد خشک ہے تو ایسی مصنوعات منتخب کریں جن میں نمی برقرار رکھنے والے اجزاشامل ہوں۔ چکنی جلد کے لیے ہلکی اور آئل فری مصنوعات زیادہ موزوں رہتی ہیں جبکہ حساس جلد والی خواتین کو خوشبو اور سخت کیمیکلز سے پاک مصنوعات کو ترجیح دینی چاہیے۔اسی طرح بالوں کی نوعیت بھی مختلف ہوتی ہے۔ خشک، چکنے، گھنگریالے یا رنگے ہوئے بالوں کے لیے الگ الگ شیمپو، کنڈیشنر اور ہیئر سیرم دستیاب ہوتے ہیں۔ غلط پروڈکٹ استعمال کرنے سے بال مزید کمزور یا خراب ہو سکتے ہیں۔

اجزاضرور پڑھیں

اکثر خریدار صرف پیکنگ یا برانڈ دیکھ کر پروڈکٹ خرید لیتے ہیں جبکہ اصل اہمیت اس میں شامل اجزاکی ہوتی ہے۔ کوشش کریں کہ خریدنے سے پہلے لیبل ضرور پڑھیں۔ اگر کسی جز سے پہلے الرجی ہو چکی ہے تو ایسی پروڈکٹ سے پرہیز کریں۔اسی طرح اگر کسی پروڈکٹ میں غیر ضروری سخت کیمیکلز یا ایسے اجزاموجود ہوں جو جلد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں تو بہتر ہے کہ اس کا متبادل تلاش کریں۔ قدرتی اجزاوالی مصنوعات بھی ہمیشہ محفوظ نہیں ہوتیں اس لیے ہر پروڈکٹ کو اس کے اجزااور اپنی ضرورت کے مطابق پرکھیں۔

تاریخ میعاد چیک کریں

یہ ایک عام مگر اہم غلطی ہے کہ لوگ پروڈکٹ خریدتے وقت اس کی تاریخ میعاد نہیں دیکھتے۔ ایکسپائرڈ یا مدت ختم ہونے کے قریب پروڈکٹ جلد پر الرجی، خارش یا دیگر مسائل پیدا کر سکتی ہے۔اگر پروڈکٹ کھولنے کے بعد مخصوص مدت تک استعمال کی جا سکتی ہے تو اس کی نشاندہی بھی پیکنگ پر موجود ہوتی ہے۔ ایسی مصنوعات کو مقررہ مدت کے اندر استعمال کرنا چاہیے۔

صرف معتبر برانڈ خریدیں

جعلی بیوٹی پروڈکٹس آج کل ایک بڑا مسئلہ ہیں۔ یہ نہ صرف غیر معیاری ہوتی ہیں بلکہ جلد اور بالوں کو شدید نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں۔ ہمیشہ معروف برانڈز اور قابلِ اعتماد دکانوں یا مستند آن لائن سٹورز سے خریداری کریں تاکہ اصل اور محفوظ پروڈکٹ حاصل ہو۔

صرف قیمت نہیں معیار کو دیکھیں

ضروری نہیں کہ مہنگی پروڈکٹ ہمیشہ بہترین ہو اور نہ ہی ہر سستی چیز ناقص ہوتی ہے۔ خریداری کرتے وقت قیمت کے ساتھ معیار، اجزا، صارفین کے تجربات اور اپنی ضرورت کو بھی مدنظر رکھیں۔ اچھی کوالٹی کی مناسب قیمت والی مصنوعات اکثر بہتر انتخاب ثابت ہوتی ہیں۔

اپنی ضرورت کے مطابق خریدیں

صرف اس لیے کوئی پروڈکٹ نہ خریدیں کہ وہ سوشل میڈیا پر مقبول ہے یا کسی مشہور شخصیت نے اس کی مارکیٹنگ کی جارہی ہے۔ ہر جلد مختلف ہوتی ہے اس لیے وہی چیز خریدیں جو آپ کی جلد، عمر اور ضرورت کے مطابق ہو۔

الرجی ٹیسٹ ضرور کریں

نئی کریم، سیرم، فاؤنڈیشن یا ہیئر ڈائی استعمال کرنے سے پہلے تھوڑی مقدار بازو کے اندرونی حصے یا کان کے پیچھے لگا کر تھوڑی دیر دیکھیں۔ اگر خارش، جلن یا سرخی ظاہر نہ ہو تو عام طور پر پروڈکٹ استعمال کی جا سکتی ہے۔

آن لائن خریداری میں احتیاط

اگر آپ آن لائن بیوٹی پروڈکٹس خریدتی ہیں تو صرف قابلِ اعتماد ویب سائٹس یا مستندکمپنی سے خریدیں۔ پروڈکٹ کی تصاویر، تفصیلات، اجزااور صارفین کا فیڈ بیک پڑھنے کے بعد ہی آرڈر دیں۔ غیر معمولی طور پر بہت کم قیمت بھی جعلی پروڈکٹ کی علامت ہو سکتی ہے۔بیوٹی پروڈکٹس کا درست انتخاب صرف خوبصورتی ہی نہیں بلکہ جلد اور بالوں کی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔دانشمندانہ خریداری نہ صرف آپ کے پیسے بچاتی ہے بلکہ آپ کی خوبصورتی اور اعتماد میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

جشنِ آزادی اور ہماری ذمہ داریاں!

’’(یہ اہل حق) وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں دنیا میں حکومت دے دیں تووہ نمازقائم کریں، زکوٰۃ دیں، بھلائی کا حکم کریں اور (لوگوں کو) برائی سے روک دیں‘‘(الحج:41)’’جب نبی کریمﷺ کو کوئی خوشخبری ملتی تو آپﷺ سجدہ میں گر جاتے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے‘‘( ابوداؤد)

ربیع الاوّل

ایمان کی تجدید اور تعلقِ مصطفیٰ ﷺ کو تازہ کرنے کا مہینہ اس مہینے کی حقیقی روح یہ ہے کہ ہم سیرتِ طیبہ کو اپنے ظاہر و باطن کا نقشہ بنائیں، اپنے گھروں اور معاشروں کو آپ ﷺ کی سنتوں سے منور کریں

دینی مجالس کے آداب!

’’اے ایمان والو! جب تم سے کہا جائے کہ مجالس میں جگہ کشادہ کرو تو جگہ کشادہ کر دیا کرو، اللہ تمہارے لیے کشادگی پیدا فرمائے گا‘‘(المجادلہ:11) ’’جو شخص علم حاصل کرنے کے راستے پر چلتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت کا راستہ آسان فرما دیتے ہیں‘‘ (جامع ترمذی)

مسائل اور ان کا حل

بجلی اور گیس کی چوری حرام ہے سوال : بجلی اور گیس کی چوری کرنے والا شخص قانوناًتومجرم ہے، قرآن و سنت کی روشنی میں بھی رہنمائی کریں۔ (ظہور الٰہی، کراچی)

14 اگست: ایک خواب کی تعبیر، ایک قوم کی تشکیل

شاید ہی دنیا کی کسی اور قوم نے اپنی زندگی کے سفر کا آغاز اس قدر محدود وسائل کے ساتھ کیا ہو

قرار داد مقاصد:قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبالؒ کے افکار

بانی پاکستان آزاد اسلامی ریاست کے خواہاں تھے اور اس میں اسلام کا نظام چاہتے تھے