مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


تیمم کرکے پڑھی گئی نمازیں لوٹانا ضروری نہیں سوال:میں سانس کے مرض میں مبتلا ہوں، اس مرض کی وجہ سے کیا میں وضو کے بجائے تیمم کرسکتا ہوں؟ کیونکہ پانی کے استعمال سے مرض بڑھ جاتا ہے۔ جب طبیعت ٹھیک ہو جائے تو کیا ان نمازوں کو دوبارہ دہرانا پڑے گا؟ کیا میں تیمم کرکے نماز پڑھ سکتا ہوں؟ (جواد علی، لاہور)

جواب :جی آپ تیمم کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں۔ نیز تندرستی کے بعد یہ نمازیں آپ کو دہرانا نہیں پڑیں گی ۔( تیمم ہندیہ، ج1، ص 28)

دورانِ خطبہ ٔ جمعہ4 سنتیں پڑھنا  

سوال:اگر پہلے سنتیں نہیں پڑھ سکا تو کیا خطبہ ٔ جمعہ کے دوران سنتیں پڑھ سکتے ہیں ؟(وجاہت، کراچی)

جواب : خطبہ کے وقت سنتیں نہ پڑھیں جمعہ کی نماز کے بعد پڑھ سکتے ہیں۔ (درمختار، ج1، ص4) 

گھر میں تصاویر کی موجودگی میں نماز

سوال: آج کل لوگ پورٹریٹ اور اپنی اور اپنے مرحومین کی تصاویر گھر میں لگاتے ہیں۔ کیا ان تصاویر کی موجودگی میں نماز جائز ہے؟ (عبدالحق، کراچی)

 جواب: جاندار کی تصاویر لگانا درست نہیں، اس سے احتراز کیا جائے۔ گھر میں اگر نمازی کے سامنے یا دائیں بائیں تصاویر ہوں تو نماز پڑھنا مکروہ ہے۔

نفلی صدقہ سے خود کھانا 

سوال :کوئی شخص کھانے کی کوئی چیزصدقہ کرے مثلا ًلوگوں کیلئے چاول کی دیگ پکائے۔ کیا اب اس میں سے خود کھا سکتا ہے؟ یعنی اپنی صدقہ کی ہوئی چیزوہ خود کھا سکتا ہے۔(کبیر علی، مرید کے)

جواب: اگر سوال سے مقصدیہ ہے کہ نفلی صدقہ کیلئے کوئی کھانا تیار کیاجائے اورپھراس میں سے کچھ خودکھالے اورکچھ بطور صدقہ فقراء کوکھلادے تویہ جائزہے۔ لیکن ثواب صرف اس کھانے کے صدقہ کا ہو گا جتنا فقراء نے کھایاہے ۔ 

خالہ اور بھانجی کو نکاح میں جمع کرنا 

سوال :کیا شرعاً خالہ اور بھانجی ایک ہی مرد کے نکاح میں ایک ہی وقت میں جمع ہوسکتی ہیں؟۔ ایک دوست ایسا کرنا چاہ رہا تھا اس کی ایک بیوی ہے اور اس کی سگی بھانجی ابھی بیوہ ہوئی ہے تو کیا یہ اس سے نکاح کرسکتا ہے ؟(مدثر یونس، کراچی)

جواب: بیوی کو نکاح میں رکھتے ہوئے بیوی کی بھانجی کے ساتھ نکاح جائز نہیں لہٰذا آپ کے دوست کیلئے اپنی بیوی کی بھانجی سے نکاح کرنا درست نہیں،  اس سے احتراز کرنا لازم ہے ۔

 کام میں مشغول لوگوں

 کے پاس تلاوت قرآن کرنا 

سوال: اگر کوئی بلند آواز سے قرآن شریف پڑھے اور آس پاس کے لوگ کسی کام میں مشغول ہوں تو کیا یہ درست ہے ؟(سلیم، کراچی)

جواب :اگر لوگ کام میں مشغول ہونے کی وجہ سے تلاوت کی طرف متوجہ نہ ہوں تو پڑھنے والے کو آہستہ آواز سے پڑھنا چاہئے ۔(وفی الھندیہ)

بیٹوں کو میراث سے محروم

 کرنے کی وصیت کرنا

سوال :ایک آدمی نے اپنی زندگی میں یہ خط لکھوایاکہ میرے مرنے کے بعدمیرے 2بیٹے میرے مال میں کوئی حق نہیں رکھتے،یعنی میراث میں سے ان کوکچھ بھی نہ دیاجائے۔آپ سے گزارش ہے کہ شرعی طورپررہنمائی فرمائیں کہ کیااس کایہ قول قابل عمل ہے ؟ اور مرحوم کے ان 2بیٹوں کوحصۂ وراثت ملے گایانہیں؟اس سلسلے میں احادیث کے حوالہ جات ضرور عطا فرمائیں ۔

جواب :کسی وارث کومیراث سے محروم کرنایا محروم کرنے کی وصیت کرنایااس کاحق وراثت نہ دیناشرعاًجائزنہیں۔احادیث مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں،لہٰذامرحوم نے جو منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادچھوڑی ہے اس میں مذکورہ 2 بیٹوں سمیت ان کے تمام ورثاء کاشرعاًحق ہے۔ دیگر ورثاء کیلئے مرحوم کی اس تحریرپرعمل جائزنہیں وہ اس سے سخت گناہگار ہو رہے ہیں۔ ان پرلازم ہے کہ ہروارث کوشرعی طریقہ کے مطابق اس کا حق دیا جائے۔ چنداحادیث ذیل میں ذکرکی جاتی ہیں۔ ’’جس شخص نے اپنے وارث کومیراث سے محروم کیاقیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے اس کے جنت کے حصہ سے محروم کردیں گے‘‘( فی مشکوۃ المصابیح،  ص:266)۔ ’’خبردار!ظلم نہ کرو،سنو!کسی شخص کامال اس کی طیب خاطر کے بغیرحلال نہیں‘‘ (فی مشکوۃ المصابیح،255)۔ ’’جس نے کسی کی بالشت بھرزمین ہتھیائی اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن سات زمین طوق بنا کر پہنائیں گے‘‘(فی صحیح مسلم، 2؍33)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

احمد فرازجو لکھا تپاکِ جاں سے لکھا

آ ج 18 ویں برسی: ان کی شاعری سے ایک رومانی، ایک نوکلاسیکی شاعر کی تصویر بنتی ہے: فراز کا یہ کمال بھی لائق صد تحسین ہے کہ کڑی آزمائشوں میں سے گزرنے کے باوجود اپنی انقلابی شاعری میں سچ سے گریز پا نہ ہوئے۔ صورتحال کا تجزیہ کرتے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی فکر کے مطابق سوچنے پر مجبور کرتے:وہ اردو شاعری کی ایک عظیم میراث کے امانت دار تھے جس میں میر تقی میر سے لیکر فیض احمد فیض تک مشاہیر اور منفرد لہجے کے شعراء شامل ہیں‘ اور اسی آمیزہ سے ان کی شاعری بالخصوص غزلیں اور نظمیں ثروت مند وتو نگر ہوئیں

ہاکی ورلڈ کپ: سارے خواب چکناچور

پاکستان ہاکی ٹیم کی مایوس کن واپسی:پاکستان ہاکی کا زوال محض ایک یا دو میچوں کی ناکامی نہیں بلکہ جدید ہاکی کے تقاضوں سے بے خبر ہونے کا نتیجہ ہ:گرین شرٹس تینوں پول میچوں میں ایک بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی، اور محض ایک پوائنٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی

قیادت کی تبدیلی کے باوجود قومی ٹیم کا زوال جاری

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :ٹیسٹ سیریز2026ء:غیر ملکی سر زمین پر پاکستان کی غیر معیاری کارکردگی ،دس بیرونِ ملک ٹیسٹ میچوں میں نویں شکست:دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کو اپنی غلطیوں کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہو گا، غیر ملکی دوروں پر مسلسل شکستوں کے سلسلہ کو توڑنے کیلئے ٹاپ آرڈر کوکریز پر وقت گزارناہوگا

جشن سے آگے !

دیواروں پر لٹکی ہوئی کاغذ کی جھنڈیاں فر فر کی آوازیں پیدا کر رہی تھیں مگر زمین کا منظر کچھ اور ہی تھا۔عارف کے قدم اپنی جگہ منجمد ہو چکے تھے۔

ماں کی شان

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضور پاکﷺ سے دریافت کیا کہ رشتہ داروں میں سے میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟

ہُد ہُد: قدرت کا حسین اور منفرد پرندہ

ہدہد ایک نہایت خوبصورت، منفرد اور دلکش پرندہ ہے، جس کا ذکر قرآنِ کریم میں بھی حضرت سلیمان ؑکے واقعے کے حوالے سے ملتا ہے۔