ایمان اور اس کی طاقت

تحریر : مولانا زبیر حسن


حضرت عبادہ بن صامتؓ سے روایت ہے کہ میں نے خود رسول اللہﷺسے سنا ہے، آپﷺ ارشاد فرماتے تھے کہ ’’جو کوئی شہادت دے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت و بندگی کے لائق نہیںہے، اور محمد ﷺ اس کے رسول ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر دوزخ کی آگ حرام کر دی ہے‘‘ (مسلم شریف)۔

ہم اور آپ روزانہ پانچ وقت کی نماز میں کئی بار سورہ فاتحہ پڑھتے ہیں جس میں بار بار اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگتے ہیں: اہدنا الصراط المستقیم( اے اللہ ہمیں سیدھا راستہ دکھا) اور پھر سیدھے راستے کی تشریح بھی زبان پر لاتے ہیں صراط الذین انعمت علیہم یعنی ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا۔معلوم ہوا کہ ہمیں صراط مستقیم کو تلاش کرنے کیلئے ان لوگوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنی ہوگی جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا یا جنھیں اللہ رب العزت نے انعام کا مستحق قرار دیا چنانچہ اس وقت بات ایمان لا نے والوں کے متعلق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کیلئے کیا انعام مقرر فرمایا۔

مشکوٰۃ شریف میں کتاب الایمان کی پہلی حدیث جو حدیث جبرائیل کے نام سے محدثین کے نزدیک مشہور ہے۔ اس میں حضرت جبرائیل علیہ السلام نے سوال وجواب کے ذریعہ صحابہ کرامؓ کو دینی تعلیمات سے آگاہ کیا ۔ان سوالات میں ایک سوال حضرت جبرائیل ؑ نے رسول اللہ ﷺسے یہ فرمایا کہ مجھے ایمان کے بارے میں بتائیے کہ ایمان کیا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: ایمان کہتے ہیں اللہ اور اس کے فرشتوں، اللہ کی نازل کردہ کتابوں اور اس کے رسولوں پر اور آخرت کے دن پرا ور اچھی اوربری تقدیر کو صدق دل سے ماننا،اگر ان میں سے ایک چیز کے بارے میں بھی ایمان نہ ہوتو وہ شخص مؤمن ہی نہیں رہتا۔

ایمان لانے والوں کیلئے اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا انعام یہ ہے کہ اولٰئِک ھم المفلحونیہی لوگ کامیاب ہیں۔ کسی بھی انسان کیلئے آخرت میں کامیاب ہونے سے بڑا انعام اور کچھ نہیں ہوسکتا۔ایمان لانے والے کو دنیا میں بھی بہت سے انعامات میسر آجاتے ہیں بلکہ ایمان کے پانچ اجزا میں ہر جزو پر ایمان لانے سے الگ الگ فائدے نظر آتے ہیں۔

عقیدئہ توحید ہی کو لیجئے یعنی اللہ کو ایک ماننا اس بات کا ایمان انسان کو عزت نفس عطا کرتاہے انسان جب یہ یقین کرلیتا ہے کہ اس کا خالق اور مالک اللہ ہے وہی طاقت کاسرچشمہ ہے اور وہی قادر مطلق ہے تو اس بات پر ایمان لانے کے بعد انسان صرف اللہ کے سامنے جھکتا ہے اور اسی سے ڈرتاہے اب اس کی پیشانی انسانوں یا پتھر کی بے جان مورتیوں کے سامنے نہیں جھکتی۔

اللہ پر ایمان رکھنے کے بعد انسان کو عجزوانکساری جیسی دولت انعام میں ملتی ہے کہ یہ انسان پھر اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ اس کے پاس جو کچھ دیا ہوا ہے سب اسی مالک حقیقی کا ہے، جو خدا دینے پرقادر ہے وہ چھین لینے پر بھی قادر ہے لہٰذا بندے کیلئے تکبر اورغرور کرنے کی گنجائش نہ رہی اس لیے یہ عجزو انکساری ہی سے کام لے گا تب اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے والے کووسعت نظری کی دولت نصیب ہوتی ہے کیونکہ یہ انسان اس رحمن اور رحیم پرایمان رکھتا ہے جو کائنات کی ہر چیز کا خالق ہے سب کو اپنی رحمتوں سے نوازتا ہے چنانچہ اللہ پر ایمان رکھنے والے کی ہمدردی، محبت اور خدمت کا جذبہ پوری دنیا کیلئے عام ہوجاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے والے کے دل سے دوسروں کا خوف نکل جاتا ہے اور وہ بہادری اور استقامت کی خوبیوں والا بن جاتا ہے، چاہے بدر کی لڑائی ہو یا حنین وخندق کی۔ ہرمومن کا ایمان ہوتا ہے کہ تمام ظاہر اور پوشیدہ باتوں کو اللہ جانتا ہے ، بندہ جانتا ہے کہ میں چھپ کر بھی گناہ نہیں کرسکتا اب مومن کو تقویٰ اور پرہیز گاری اسی ایمان لانے کی بدولت نصیب ہوئی۔ 

معاشرہ اسی وقت صحیح معنوں میں انسانی معاشرہ بن سکتا ہے جب لوگوں کے اعمال درست ہوں، انسان کے تمام اعمال اس کے دل کے تابع ہوتے ہیں۔اگر دل میں ایمان کی روشنی موجود ہوتو عمل صالح ہو گا۔ اللہ رب العزت ہمیں اپنے ایمان کو مضبوط بنانے کے ساتھ اس پر مرتب ہونے والے انعامات سے سرفراز فرمائے اور ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔ آمین

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

احمد فرازجو لکھا تپاکِ جاں سے لکھا

آ ج 18 ویں برسی: ان کی شاعری سے ایک رومانی، ایک نوکلاسیکی شاعر کی تصویر بنتی ہے: فراز کا یہ کمال بھی لائق صد تحسین ہے کہ کڑی آزمائشوں میں سے گزرنے کے باوجود اپنی انقلابی شاعری میں سچ سے گریز پا نہ ہوئے۔ صورتحال کا تجزیہ کرتے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی فکر کے مطابق سوچنے پر مجبور کرتے:وہ اردو شاعری کی ایک عظیم میراث کے امانت دار تھے جس میں میر تقی میر سے لیکر فیض احمد فیض تک مشاہیر اور منفرد لہجے کے شعراء شامل ہیں‘ اور اسی آمیزہ سے ان کی شاعری بالخصوص غزلیں اور نظمیں ثروت مند وتو نگر ہوئیں

ہاکی ورلڈ کپ: سارے خواب چکناچور

پاکستان ہاکی ٹیم کی مایوس کن واپسی:پاکستان ہاکی کا زوال محض ایک یا دو میچوں کی ناکامی نہیں بلکہ جدید ہاکی کے تقاضوں سے بے خبر ہونے کا نتیجہ ہ:گرین شرٹس تینوں پول میچوں میں ایک بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی، اور محض ایک پوائنٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی

قیادت کی تبدیلی کے باوجود قومی ٹیم کا زوال جاری

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :ٹیسٹ سیریز2026ء:غیر ملکی سر زمین پر پاکستان کی غیر معیاری کارکردگی ،دس بیرونِ ملک ٹیسٹ میچوں میں نویں شکست:دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کو اپنی غلطیوں کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہو گا، غیر ملکی دوروں پر مسلسل شکستوں کے سلسلہ کو توڑنے کیلئے ٹاپ آرڈر کوکریز پر وقت گزارناہوگا

جشن سے آگے !

دیواروں پر لٹکی ہوئی کاغذ کی جھنڈیاں فر فر کی آوازیں پیدا کر رہی تھیں مگر زمین کا منظر کچھ اور ہی تھا۔عارف کے قدم اپنی جگہ منجمد ہو چکے تھے۔

ماں کی شان

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضور پاکﷺ سے دریافت کیا کہ رشتہ داروں میں سے میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟

ہُد ہُد: قدرت کا حسین اور منفرد پرندہ

ہدہد ایک نہایت خوبصورت، منفرد اور دلکش پرندہ ہے، جس کا ذکر قرآنِ کریم میں بھی حضرت سلیمان ؑکے واقعے کے حوالے سے ملتا ہے۔