مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


مطلقہ بیوی کاشوہر کی میراث میں حصہ؟ سوال : جاویدکو شادی کے بعد اس کے باپ نے اپنی 3 منزلہ عمارت میں سے ایک فلیٹ مالکانہ طور پر دیا تھا۔ جاوید 10 سال اس میں مقیم رہا۔2سال قبل جاوید نے اپنی بیوی کو 3 طلاقیں دے دیں،پھراپنے اس عمل پر پشیمان ہو کر طلاق کے دوسرے دن خودکشی کرلی۔جاوید کے انتقال کے بعد اس کے والد نے اپنی بہو اور اس کے بچوں کو یہ کہہ کر گھرسے نکال دیاکہ شوہر کے گھر میں ان کا کوئی حق نہیں ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کہ بیوہ اور اس کی اولاد کا حق بنتا ہے یا نہیں (سلیم میمن ،کراچی)

جواب : مذکورہ صورت میں اگرشوہر مرحوم کواس کے والدنے مذکورہ فلیٹ گفٹ کرکے مالک بنا دیا تھا تو اب یہ مکان جاوید مرحوم کا ترکہ شمار ہو گا اور اس میں اس کے تمام شرعی ورثاء کاحق ہوگا۔جن میں مرحوم کی اولاد اور والدبھی شامل ہیں ،تاہم مطلقہ بیوی شرعاً وارث نہیں۔ اگر مرحوم بیٹے کو والدنے یہ فلیٹ محض رہنے کیلئے دیا ہو تو ایسی صورت میں یہ فلیٹ والدکی ملکیت ہے اور اس میں مرحوم کی اولاد کا شرعاًحق نہیں۔ (فی ردالمحتار 3؍513)۔

مکروہ اوقات میں سجدہ تلاوت اداکرنا

سوال: کیا سجدہ تلاوت مکروہ اوقات میں بھی ادا کیا جا سکتا ہے؟ کیا سجدہ تلاوت نمازسے متصل بھی ادا ہو سکتا ہے ؟ (باسط خان، راولپنڈی)

جواب:جب آیت سجدہ غیر مکروہ وقت میں پڑھی گئی ہو توسجدہ تلاوت کی ادائیگی مکروہ اوقات میں جائزنہیں۔ البتہ اگرمکروہ اوقات میں ہی آیت سجدہ پڑھی گئی تو پھر مکروہ وقت میں سجدہ تلاوت جائز ہے۔ (وفی الھندیہ)

شوہر کی رضامندی کے بغیر 

خلع کی شرعی حیثیت 

سوال : کیا شوہر کی رضامندی کے بغیر خلع واقع ہو جائے گا؟  (محمدسعد، حیدر آباد)

جواب :نہیں،شوہر کی رضامندی کے بغیر خلع درست نہیں ہوتا ۔( وفی المبسوط للسرخسی، ج6 ،ص 173) 

عمامہ کے بغیر نماز

 سوال :ہمارے علاقے میں مقتدی حضرات امام صاحب کو پگڑی باندھنے پر مجبور کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ سنت ہے اس کے بغیر نمازجائز نہیں ہوتی یا ہوتو جاتی ہے مگر ثواب کم ہوجاتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے کبھی بغیرپگڑی کے نماز نہیں پڑھائی۔لہٰذا پگڑی پہن کر نماز پڑھائو ورنہ مت پڑھائو۔ شرعاً یہ کیسا ہے ؟براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ (زاہد محمود، اٹک)

جواب: عمامہ باندھنانما ز کے فرائض وواجبات یا نمازکی ضروریات میں سے نہیں ہے ۔بعض فقہاء کرامؒ نے عمامہ کے ساتھ نماز ادا کو کر نے کو اگرچہ مستحب فرمایا ہے مگر بغیر عمامہ کے نماز پڑھنا اور پڑھانا بھی شرعاً بلا کراہت درست ہے۔ کسی کو مستحب پر مجبور کرنا اور فرض وواجب کی طرح اس کی پابندی کرانا شرعاً غلط ہے، اس سے احتراز کیا جائے  ۔

بیوی اور بیٹے کے نام پر جمع کرائی 

گئی رقم میراث میں شمار ہوگی 

سوال:سیونگ سینٹرمیں والد صاحب نے مختلف اوقات میں والدہ کے نام سے رقم جمع کرائی تھی تاکہ بوقت ضرورت کام آسکے، جس کوابھی تک استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ والدصاحب کی وفات کے بعدرقم کا شمار وراثت میں ہو گایاپھروالدہ کی ملکیت ہوگی؟ اسی طرح والدصاحب نے کچھ رقم اپنے نام سے سیونگ سینٹرمیں جمع کرائی اوروراثت میں ایک بیٹے کانام لکھاکہ ان کی فوتگی کی صورت میں یہ رقم وہ بیٹا لے سکتاہے، فوتگی کے بعدبیٹے نے وہ رقم لے لی۔ کیایہ رقم بھی وراثت میں شمارہوگی؟(ابراہیم علی، سکھر)

جواب:یہ دونوں قسم کی رقوم والدکے ترکہ میں شامل ہوکرتمام ورثاء میں تقسیم ہوں گی۔

نشے میں طلاق ہوجاتی ہے 

سوال: میں نشے کی حالت میں تھا اور اس حالت میں بیوی سے جھگڑا ہونے پر میں نے اسے طلاق دے دی، کیا طلاق واقع ہو گئی(کامران علی، لاہور)۔

جواب: اگر کوئی شخص خود اپنے اختیار سے نشہ آور چیزلے اور پھر نشے کی حالت میں طلاق دیدے تو شریعت کی رو سے نشے کی حالت میں طلاق ہوجاتی ہے ۔

ایک تہائی سے زیادہ کی وصیت کرنا 

سوال:  میرا پوتا یتیم اور نادار ہے، اس لئے میں اپنے مال کی اس کے حق میں وصیت کرنا چاہتا ہوں۔ میرے باقی بیٹے مالدار ہیں۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ میں اپنا آدھا مال پوتے کیلئے وصیت کر جائوں کیا شرعاً یہ ممکن ہے؟ (قادر بخش، کراچی )

جواب: نہیں! آپ اپنے پوتے کیلئے اپنے مال میں سے صرف ایک تہائی کی حد تک وصیت کر سکتے ہیں۔تاہم زندگی میں اگر انہیں کچھ ھبہ (گفٹ ) کرناچاہیں تو کر سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

اختلافات چھوڑ کر اتحاد اپنائیں!

’’اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، اور آپس میں اختلاف مت کرو کہ تم کمزور ہو جاؤ‘‘ (سورۃ الانفال) قرآن پاک میں اللہ رب العزت نے ہمیں بار بار اختلاف اور تفرقہ بازی سے رُکنے کا حکم دیا ہے رسول اکرمﷺ کو اتحاد اُمت کا ہمیشہ بے حد احساس رہتا تھا، باہمی اتحاد کیلئے ضروری ہے کہ عصبیت سے پوری طرح بچا جائے’’میں اپنے بعد تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں جن کو مضبوطی سے پکڑ لو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے، ایک اللہ کی کتاب اور دوسری میری سنت‘‘(خطبہ حجۃ الوداع)

تعلیماتِ پیغمبر ﷺ معاشرے کی ضرورت

’’یقیناً تمہارے لیے رسول اللہﷺ کی ذات میں بہترین نمونہ ہے‘‘ (الاحزاب)

علم و روحانیت کا آفتاب حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی ؒ

آپؒ صرف ایک صاحبِ کرامت صوفی بزرگ ہی نہیں بلکہ جلیل القدر مفسر، محدث، فقیہ، مصنف، مربی اور مصلحِ امت بھی تھے

تحریک انصاف کا احتجاج کیا رنگ لائے گا؟

27 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور احتجاج کی کال نے ملک بالخصوص وفاقی دارالحکومت میں سیاسی اور انتظامی بے یقینی کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔

جماعت اسلامی نے لانگ مارچ کیوں مؤخرکیا؟

پی ٹی آئی اپنے بانی کی صحت اور جیل ملاقاتوں کو جواز بناتے ہوئے 27 ستمبر کے اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے مُصر ہے اور ان کی لیڈر شپ اس حوالہ سے اپنی تیاریوں کے دعوے کررہی ہے۔

نئے صوبوں کا مطالبہ زور پکڑتا ہوا!

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان میں نئے صوبوں پر بحث و مباحثہ جاری ہے لیکن اس پر بات کرنے سے پہلے کراچی میں ہونے والے ایک دلخراش واقعہ کا ذکر کرتے ہیں جس میں ڈاکٹر عمر، اُن کی اہلیہ اور تین بچیوں کی لاشیں ملیں۔