تعلیماتِ پیغمبر ﷺ معاشرے کی ضرورت

تحریر : مولانا محمد الیاس گھمن


’’یقیناً تمہارے لیے رسول اللہﷺ کی ذات میں بہترین نمونہ ہے‘‘ (الاحزاب)

’’یقینا تمہارے لیے رسول اللہﷺ کی ذات میں بہترین نمونہ ہے، ہر اس شخص کیلئے جو اللہ اور آخرت کے دن کی اُمید رکھتا ہے اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتا ہے‘‘(الاحزاب:21)۔ دنیا میں بہت سے لوگوں نے انسانوں کی رہنمائی کی، لیکن رسول اللہﷺ کی تعلیمات پوری انسانی زندگی کیلئے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ آپﷺ نے اللہ تعالیٰ سے تعلق، عبادات، اخلاق، معاملات، گھریلو زندگی اور معاشرت کے ایسے اصول سکھائے جو ہر دور کے انسان کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ قرآن کریم نے آپﷺ کی زندگی کو ہمارے لیے بہترین نمونہ قرار دیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان تعلیمات کو صرف پڑھیں نہیں بلکہ اپنی زندگی میں بھی اختیار کریں۔

اللہ تعالیٰ سے تعلق

نبی کریمﷺ کی سب سے پہلی اور بنیادی تعلیم توحید ہے۔ آپﷺ نے لوگوں کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے، وہی پیدا کرنے والا اور حقیقی مالک ہے، اسی کی عبادت کی جائے اور اسی سے مدد مانگی جائے۔ آپﷺ نے انسان کو آخرت کی جواب دہی کا احساس بھی دلایا کہ دنیا کی زندگی عارضی ہے اور ہر شخص کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہو گا۔ جب انسان یہ یقین رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ہر عمل سے باخبر ہے تو وہ دوسروں سے چھپ کر بھی گناہ کرنے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔

عبادت اور تقویٰ

نبی کریمﷺ نے نماز، روزہ، زکوٰۃ اور دیگر عبادات کی تعلیم دی اور ان کی پابندی کی تاکید فرمائی۔ عبادات کا مقصد صرف ظاہری اعمال ادا کرنا نہیں بلکہ انسان کے اندر اللہ تعالیٰ کا خوف، تقویٰ اور نیکی کا جذبہ پیدا کرنا بھی ہے۔ تمام عبادات انسان کی اصلاح اور تربیت کا ذریعہ بنتی ہیں۔

حسن اخلاق

نبی کریمﷺ نے اچھے اخلاق کو بڑی اہمیت دی۔ آپﷺ نے سچ بولنے، وعدہ پورا کرنے، امانت ادا کرنے اور دوسروں کیساتھ اچھا برتاؤ کرنے کی تعلیم دی۔ آپﷺ کا اپنا کردار ان تعلیمات کی بہترین مثال تھا۔  تعلیمات نبویﷺ ہمیں سکھاتی ہیں کہ غصے کے وقت صبر کریں اور دوسروں کی غلطیوں کو معاف کریں۔

عدل و انصاف

رسول اللہﷺ نے عدل و انصاف کو معاشرے کی بنیادی ضرورت قرار دیا۔ آپﷺ نے اس بات سے بھی خبردار فرمایا کہ سابقہ قومیں اس لیے تباہ ہوئیں کہ طاقتور لوگوں کے جرائم نظر انداز کیے جاتے اور کمزوروں پر قانون نافذ کیا جاتا تھا۔ یہ تعلیم آج بھی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ والدین کا اولاد کے ساتھ، استاد کا طلبہ کے ساتھ، تاجر کا گاہک کے ساتھ اور ذمہ دار شخص کا ماتحتوں کے ساتھ انصاف کرنا ضروری ہے۔

حقوق العباد

نبی کریم ﷺ نے انسانوں کے حقوق کی ادائیگی پر بھی بہت زور دیا۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک، رشتہ داروں سے اچھا تعلق، پڑوسیوں کا خیال، یتیموں اور مسکینوں کی مدد اور ضرورت مندوں کے ساتھ تعاون کی تعلیم دی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک مسلمان کی دینداری صرف مسجد تک محدود نہیں بلکہ اس کا اثر اس کے گھر، محلے، بازار اور پورے معاشرے میں نظر آنا چاہیے۔

معاملات میں سچائی

نبی کریم ﷺ نے تجارت اور تمام معاملات میں سچائی اور امانت داری کی تعلیم دی۔ دھوکا، جھوٹ، خیانت اور ناجائز طریقے سے مال حاصل کرنے سے منع فرمایا۔ آج کاروبار کے طریقے بدل گئے ہیں، بازار کے ساتھ آن لائن خرید و فروخت بھی عام ہوچکی ہے، لیکن سچائی اور امانت کی ضرورت آج بھی وہی ہے۔

گھر اور خاندان

نبی کریم ﷺ نے گھریلو زندگی میں بھی بہترین نمونہ پیش فرمایا۔ آپﷺ اپنے اہل خانہ کے ساتھ حسن سلوک فرماتے اور ان کے حقوق کا خیال رکھتے تھے۔ آپﷺ نے بہترین شخص اسے قرار دیا جو اپنے گھر والوں کیلئے بہترین ہو۔  انسان اگر باہر لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئے لیکن اپنے گھر والوں کے ساتھ سختی کرے تو اس کے اخلاق ادھورے ہیں۔

صبر اور معافی

نبی کریم ﷺ کی زندگی صبر اور ثابت قدمی کا بھی بہترین نمونہ ہے۔ مکہ مکرمہ میں آپﷺ اور صحابہ کرامؓ کو سخت مخالفت اور اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آپﷺ نے دعوت کا کام جاری رکھا۔ فتح مکہ کے موقع پر آپﷺکو ان لوگوں سے بدلہ لینے کا اختیار تھا جنہوں نے برسوں آپﷺ اور صحابہ کرامؓ کو تکلیفیں دی تھیں، لیکن آپﷺ نے عام معافی کا اعلان فرمایا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ طاقت کے باوجود معاف کرنا عظیم اخلاق ہے۔

تعلیماتِ نبویﷺ 

اور آج کا معاشرہ

آج معاشرہ بے سکونی، خاندانی اختلافات، ناانصافی اور بداعتمادی جیسے مسائل کا شکار ہے۔ ایسے حالات میں تعلیماتِ نبویﷺ کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ اگر ہم سچائی، امانت، انصاف، صبر، حسن اخلاق اور حقوق العباد کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو ہمارے گھروں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔ رسول اللہﷺ کی تعلیمات زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتی ہیں، ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ہم انہیں پڑھنے اور سننے تک محدود نہ رکھیں بلکہ عملی زندگی میں اختیار کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

اختلافات چھوڑ کر اتحاد اپنائیں!

’’اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، اور آپس میں اختلاف مت کرو کہ تم کمزور ہو جاؤ‘‘ (سورۃ الانفال) قرآن پاک میں اللہ رب العزت نے ہمیں بار بار اختلاف اور تفرقہ بازی سے رُکنے کا حکم دیا ہے رسول اکرمﷺ کو اتحاد اُمت کا ہمیشہ بے حد احساس رہتا تھا، باہمی اتحاد کیلئے ضروری ہے کہ عصبیت سے پوری طرح بچا جائے’’میں اپنے بعد تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں جن کو مضبوطی سے پکڑ لو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے، ایک اللہ کی کتاب اور دوسری میری سنت‘‘(خطبہ حجۃ الوداع)

علم و روحانیت کا آفتاب حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی ؒ

آپؒ صرف ایک صاحبِ کرامت صوفی بزرگ ہی نہیں بلکہ جلیل القدر مفسر، محدث، فقیہ، مصنف، مربی اور مصلحِ امت بھی تھے

مسائل اور ان کا حل

مطلقہ بیوی کاشوہر کی میراث میں حصہ؟ سوال : جاویدکو شادی کے بعد اس کے باپ نے اپنی 3 منزلہ عمارت میں سے ایک فلیٹ مالکانہ طور پر دیا تھا۔ جاوید 10 سال اس میں مقیم رہا۔2سال قبل جاوید نے اپنی بیوی کو 3 طلاقیں دے دیں،پھراپنے اس عمل پر پشیمان ہو کر طلاق کے دوسرے دن خودکشی کرلی۔جاوید کے انتقال کے بعد اس کے والد نے اپنی بہو اور اس کے بچوں کو یہ کہہ کر گھرسے نکال دیاکہ شوہر کے گھر میں ان کا کوئی حق نہیں ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کہ بیوہ اور اس کی اولاد کا حق بنتا ہے یا نہیں (سلیم میمن ،کراچی)

تحریک انصاف کا احتجاج کیا رنگ لائے گا؟

27 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور احتجاج کی کال نے ملک بالخصوص وفاقی دارالحکومت میں سیاسی اور انتظامی بے یقینی کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔

جماعت اسلامی نے لانگ مارچ کیوں مؤخرکیا؟

پی ٹی آئی اپنے بانی کی صحت اور جیل ملاقاتوں کو جواز بناتے ہوئے 27 ستمبر کے اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے مُصر ہے اور ان کی لیڈر شپ اس حوالہ سے اپنی تیاریوں کے دعوے کررہی ہے۔

نئے صوبوں کا مطالبہ زور پکڑتا ہوا!

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان میں نئے صوبوں پر بحث و مباحثہ جاری ہے لیکن اس پر بات کرنے سے پہلے کراچی میں ہونے والے ایک دلخراش واقعہ کا ذکر کرتے ہیں جس میں ڈاکٹر عمر، اُن کی اہلیہ اور تین بچیوں کی لاشیں ملیں۔