مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


وارث کے حق میں وصیت معتبر نہیں سوال : ایک شخص کے انتقال کے بعداس کی اولادمیں سے ایک بیٹایہ کہتاہے کہ میں حلفیہ کہتاہوں کہ والدصاحب نے انتقال سے کچھ دن پہلے مجھے یہ کہاتھاکہ میرے بعدیہ مکان اوریہ جگہ تم رکھ لینا،جبکہ اس بات کی خبراورکسی کوبھی نہیں۔کیاشرعاًاس شخص کی قسم معتبرہوگی؟ اور کیا اس مکان اورجگہ کاوارث صرف یہی بیٹاہو گا یا ساری اولاد برابر کی شریک ہوگی؟(محمد عبداللہ، بہاولپور)

جواب :مذکورہ صورت میں ایک بیٹے کواپنے بعدمکان اور جگہ دینے کی بات اگرشرعی طورپرثابت بھی ہوجائے تواس کی حیثیت شرعاًوصیت کی ہے اوروصیت وارث کیلئے درست نہیں،لہٰذامذکورہ مکان اورجگہ والد کی دیگر جائیدادسمیت ان کے تمام شرعی ورثاء میں شرعی طریقہ پر تقسیم کی جائیگی ۔

دوطلاق کا مسئلہ 

 سوال : میرااپنے سالے سے جھگڑاہوا،جس پراس نے کہاکہ میری بہن کو میرے گھر چھوڑ دو، جھگڑے کے دوسرے دن اپنی بیوی کواس کے والدکے گھرلے گیا۔ وہاں پنجائت بٹھائی گئی تھی ،جہاں میں نے اپنی بیوی کودو طلاقیں دے دیں ،آج اس واقعہ کو18دن ہوگئے ہیں، میں اپنے کئے پرشرمندہ ہوں اوراپنی بیوی سے دوبارہ زندگی بنانا چاہتا ہوں، قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

وضاحت:طلاق نامے میں الفاظ یہ لکھے ہیں: ’’ر طلاق لینے پرراضی اورمیں دینے پر رضامند ہوکر تمام حق مہرکی معافی پرروبروگواہان کے دو طلاق دے کراپنے نکاح سے خارج کرتاہوں‘‘۔ (شانی خان،کراچی)

 جواب : منسلکہ طلاق نامہ کی روسے آپ کی بیوی پر2طلاق بائن واقع ہو چکی ہیں، نکاح ختم ہو گیا اب رجوع جائزنہیں۔ تاہم اگردونوں دوبارہ ساتھ رہنے پر رضامندہوں تو 2 گواہوں کی موجودگی میں از سرنو ایجاب وقبول کرکے نئے مہرپرنیانکاح کر کے اکٹھے رہ سکتے ہیں۔ نیز تجدید نکاح کی صورت میں آئندہ آپ کوصرف ایک طلاق کا اختیار ہو گا۔ واضح رہے کہ یہ حکم اس وقت ہے جبکہ اس سے قبل یا بعدکبھی کوئی زبانی یا تحریری طلاق نہ دی ہو، بصورت دیگریہ حکم نہیں ہوگاایسی صورت میں تفصیل لکھ کرمسئلہ دوبارہ معلوم کرلیاجائے۔ 

بیوی کو گفٹ کیا گیا زیور

سوال : خاوندنے اپنی بیوی کو3 طلاقیں دیں ،حق مہر 10ہزارمقرر تھا،حق مہرکے علاوہ کچھ سونابطورگفٹ دیا تھا،جس کا ذکر نکاح نامہ میں بھی موجودنہیں ہے۔ اب خاوندمطالبہ کررہاہے کہ میراگفٹ دیاہواسوناواپس کرو۔ کیاشریعت اس بات کی اجازت دیتی ہے؟ (محمدفاروق )

جواب:اگرواقعتاًشوہرنے بیوی کوزیورگفٹ کیاتھا (جیسا کہ سوال میں درج ہے)توزیوروصول کرلینے سے بیوی شرعاًاس کی مالک بن چکی ہے، اب شوہرکیلئے اس سے زیورواپس لیناجائزنہیں،اس سے احترازلازم ہے۔ (فی الدرالمختار،610/5)، (وفی الھندیۃ،337/4)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

اصلاح معاشرہ کے بنیادی اصول

’’اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور اہل صدق (کی معیت) میں شامل رہو‘‘ (التوبہ:119) قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل ایک مثالی معاشرے کی ضمانت ہے معاشرہ کی اصلاح کاپہلااصول زبان کی حفاظت کرنا،سب سے زیادہ غلطیاں انسان اسی سے کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے انسانی معاشرے کو جن راستوں پر چلنے کا حکم دیا ہے، ان میں سے ایک’’صدق‘‘ یعنی سچائی بھی ہے

اخلاص اور حُسنِ نیت

’’اللہ کو نہ اُن کا گوشت پہنچتا ہے، نہ اُن کا خون، لیکن اُس کے پاس تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے‘‘(سورۃ الحج:37) ’’اللہ تعالیٰ وہی عمل قبول کرتا ہے، جس کی بنیاد خلوص پر ہو‘‘(سنن نسائی) ’’اگر کسی شخص نے نیکی کرنے کی نیت کی، لیکن اُس کی نیکی کا وقوع نہیں ہوا، تب بھی اُس کے لئے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے‘‘(صحیح بخاری)

تبلیغ کے اصول اور مبلغ کے اوصاف

’’اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ بلاؤ اور ان سے اس طریقے سے بحث کرو جو سب سے اچھا ہو ‘‘(النحل:125) مبلغ کا کام حکمت و تدبر سے دین کی بات ایسے انداز میں پہنچانا ہے کہ مخاطب کیلئے قبول کرنا آسان ہو جائے

اب ایسے نہیں چلے گا !

اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وہ اقدامات کئے جا رہے ہیں جن کا ماضی میں تصور نہیں کیا جا سکتا تھا۔ شہر ِاقتدار میں پہلی مرتبہ اشرافیہ کے غیر قانونی منصوبوں کے خلاف کارروائیاں ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

کرپشن الزامات اور سیاسی محرکات!

وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین کی جانب سے پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات نے پنجاب کے سیاسی محاذ پر نئی صورتحال طاری کر دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس پر پانچ ارب روپے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔

کھمبوں سے کچھ آگے بھی سوچیے!

سندھ حکومت آج کل کمال پر کمال کر رہی ہے اور میڈیا ہو یا سوشل میڈیا حیدرآباد اور سکھر چھائے ہوئے ہیں۔ دونوں شہروں نے برسوں سے خبروں کی زینت رہنے والے کراچی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔