آج کا پکوان: چکن تکہ پلاؤ

تحریر : انعم شیخ(شیف)


اجزا: چکن : ایک کلو، دہی : ایک کپ ، لال مرچ پاؤڈر : ڈیڑھ چمچ ، ہلدی: ایک چائے کا چمچ ، دھنیا پاؤڈر:ایک چمچ ، گرم مصالحہ پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ،لیمن جوس: دو چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ : ایک چمچ ،

 نمک : حسبِ ذائقہ، باسمتی چاول ـ: تین کپ،تیل یا گھی : آدھا کپ ، پیاز (باریک کٹی ہوئی): دو عدد ،ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے):دو عدد ، ہری مرچ: چار عدد، ثابت گرم مصالحہ: حسبِ ضرورت، تکہ مصالحہ : دو چمچ ۔

ترکیب: ایک بڑے پیالے میں چکن، دہی، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ، لیمن جوس، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈالیں۔ تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں۔ چکن کو کم از کم ایک گھنٹہ (بہتر ہے تین گھنٹے) کے لیے میرینیٹ کریں اور چاولوں کو بھی اچھی طرح دھو کر 30 منٹ کے لیے بھگو دیں۔اس کے بعدایک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں۔ میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر اچھی طرح بھونیں۔ ایک دیگچے  میں تیل یا گھی گرم کریں۔ پیاز ڈال کر سنہری کریں۔ ٹماٹر، ہری مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈالیں۔ پھر پانی اور نمک شامل کریں۔ چاول ڈال کر تقریباً 70 فیصد پکائیں۔ چکن کے تیار شدہ ٹکڑے چاولوں کے اوپر رکھ دیں۔ برتن کو ڈھکن سے اچھی طرح بند کر دیں اور ہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ تک دم دیں۔ اس دوران چاولوں میں چکن اور مصالحوں کا ذائقہ اچھی طرح شامل ہو جائے گا۔  دم کھولنے کے بعد چاولوں کو آہستگی سے مکس کریں۔ گرم گرم ڈش میں نکالیں۔اوپر سے ہرا دھنیا اور فرائی پیاز ڈالیں۔

سوہن حلوہ

اجزا: دودھ: ایک لیٹر، چینی: ایک کپ، دیسی گھی: آدھا کپ، میدہ: دو بڑے چمچ، لیمن جوس: ایک چمچ، الائچی پاؤڈر: ایک چوتھائی چمچ، بادام، پستہ: حسبِ ضرورت ،باریک کٹے ہوئے۔

ترکیب: ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر اسے اچھی طرح ابال لیں۔ جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں لیمن جوس اور میدہ شامل کر دیں تاکہ دودھ پھٹ جائے اور اس میں دانے بن جائیں۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیں یہاں تک کہ دودھ کا سارا پانی خشک ہو جائے اور وہ کھوئے کی شکل اختیار کر لے۔ اب اس میں چینی اور دیسی گھی شامل کریں۔ ہلکی آنچ پر چمچ چلاتے ہوئے اسے اس وقت تک بھونیں جب تک اس کا رنگ سنہری اور گہرا بھورا نہ ہو جائے اور یہ گھی چھوڑنے لگے۔ آخر میں الائچی پاؤڈر اور کٹے ہوئے بادام ، پستہ ڈال کر  اچھی طرح مکس کرلیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

گھر کا ماحول، بچوں کی شخصیت کیسے بناتا ہے

بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی شخصیت کی تعمیر میں گھر کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ گھر بچے کی پہلی درس گاہ اور والدین اس کے پہلے استاد ہوتے ہیں۔

پارٹی میک اَپ ،شخصیت کو نکھارنے کا فن

اچھا میک اَپ وہ نہیں جو چہرے کی اصل پہچان بدل دے بلکہ وہ ہے جو چہرے کے خدوخال، رنگت اور دلکشی کو متوازن انداز میں نمایاں کرے۔وقت کے ساتھ پارٹی میک اَپ کے انداز میں بھی نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔

میرا جی اُردو نظم کا جدید حوالہ

آ ج 77ویں برسی:انہوں نے اُردو شاعری خصوصاً نظم کو مخصوص رسوم و قیودسے آزادی حاصل کرانے میں تاریخی حصہ لیا:میرا جی جدید ادب کو تعمیری ادب خیال کرتے تھے، ان کا خیال تھا کہ زمانہ ایک نئے انقلاب سے ہم آہنگ ہو رہا تھا‘وہ نہ صرف یہ کہ خود نئی شاعری کر رہے تھے بلکہ اس رویے کے بڑے مبلغ بھی تھے :مغرب کے شاعروں کو میرا جی نے چاہے ٹھیک سمجھا ہو چاہے غلط لیکن انہوں نے نئے ادیبوں میں ذہنی تجسس ضرور پیدا کیا‘ یہی وجہ تھی کہ ادب سے سنجیدہ دلچسپی رکھنے والے ہر ماہ ’’ادبی دنیا‘‘ کا انتظار کرتے تھے

جستجوئے غزل

میری ناقص رائے کے مطابق میرے لیے شاعری کر نا نا ممکن ہے۔بہت عرصہ تک اچھی شاعری میری کمزوری رہی۔ میں ادب کی کسی بھی صنف سے بہت محفوظ ہوتا ہوں۔ خاص طور پر جب اس کے ساتھ نازک کا لاحقہ لگا ہو۔

فتح کی نئی داستان ،ٹرافی پاکستان کے نام

ٹرائی نیشن سیریز 2026:پاکستان 18سال بعد ون ڈے فریقی سیریز کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب: فخرزمان اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ پر 149 رنزکی شاندار شراکت قائم کی،عرفات منہاس نے31 گیندوں پر61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی

پاکستان میں بیس بال کابڑھتا ہوا رجحان

27واں خاور شاہ مینز بیس بال چیمپئن شاہ کا میلہ 2تا 8نومبر قاسم باغ سٹیڈیم میں سجے گا:پاکستان ویمنز بیس بال ٹیم 20سے 23نومبر تک ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ملائشیا 2026ویمنز بیس بال چیمپئن شپ‘‘ میں شرکت کرے گی