گنیز بک 2027ء میں شامل دنیا کے ہونہار بچے!

تحریر : سارہ خان


کارمیلا چلری واٹسن:کم عمری میں خدمتِ خلق کا عظیم کارنامہ دینے والی کم عمر بچی

دنیا کے ریکارڈ قائم کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں، غیر معمولی صلاحیت، عزم اور مسلسل محنت کم عمری میں بھی انسان کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلا سکتی ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز 2027ء میں 16 سال سے کم عمر ایسے آٹھ باصلاحیت بچوں کو ’’ینگ اچیورز‘‘ کے طور پر نمایاں کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی غیر معمولی ذہانت، فن، کھیل اور تخلیقی صلاحیتوں سے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کیے۔

زندگی کی مشکلات بعض اوقات انسان کے حوصلے کا امتحان لیتی ہیں، لیکن بلند عزم اور دوسروں کیلئے کچھ کر گزرنے کا جذبہ ناممکن کو بھی ممکن بنا دیتا ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کم عمر بچی کارمیلا چِلری واٹسن (Carmela Chillery Watson)اس کی ایک قابلِ ذکر مثال ہے۔ پٹھوں کی ایک نایاب بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود اس نے ہمت نہیں ہاری بلکہ فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے ہزاروں افراد کی توجہ حاصل کی۔

 اس نے مختلف چیلنجز میں حصہ لے کر عضلاتی ڈسٹروفی کے شکار افراد کی مدد کیلئے چار لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ رقم جمع کرنے میں کردار ادا کیا۔ اس غیرمعمولی خدمت کے اعتراف میں 2025ء میں اسے برطانیہ کے شاہی اعزاز ’’ایم بی ای‘‘ (MBE) سے نوازا گیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت قرار پائیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کارمیلا چِلری واٹسن 27 مارچ 2014ء کو پیدا ہوئیں۔ جب وہ صرف چار سال کی تھیں تو انہیں ایل ایم این اے سے متعلق پیدائشی عضلاتی ڈسٹروفی نامی ایک نایاب اور بتدریج پھیلنے والی بیماری کی تشخیص ہوئی، جس میں پٹھے کمزور ہوتے چلے جاتے ہیں۔

اس مشکل کے باوجود کارمیلا نے ہمت نہیں ہاری اور مسکولر ڈسٹروفی یوکے کیلئے مختلف فنڈ ریزنگ منصوبوں کے ذریعے اب تک حیران کن طور پر 5 لاکھ پاؤنڈ جمع کیے ہیں۔ 2020ء میں انہوں نے مزاحیہ کردار ونڈر وومن کا لباس پہن کر ایک ماہ تک روزانہ 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ وہ ایک کلومیٹر پیدل چلتی تھیں جبکہ باقی فاصلہ وہیل چیئر کے ذریعے مکمل کرتی تھیں۔

حال ہی میں کارمیلا نے 24 گھنٹے کی ہسپتال واک کے ذریعے مزید 3,250 پاؤنڈ جمع کیے۔ انہوں نے ان پانچ مختلف ہسپتالوں کی راہداریوں میں چل کر تقریباً 6,500 قدم مکمل کیے جہاں انہیں طبی نگہداشت حاصل ہوئی تھی۔ان کی غیر معمولی فلاحی سرگرمیوں کے اعتراف میں 13 جون 2025ء کو 11 سال 78 دن کی عمر میں انہیں ’’ایم بی ای‘‘(MBE )کا اعزاز دیا گیا، یوں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت بن گئیں۔

کارمیلا نے پیرالمپک تیراک ایلی سیمنڈز کا سابقہ ریکارڈ توڑا، جنہیں 14 سال 50 دن کی عمر میں یہ اعزاز ملا تھا۔ گزشتہ دسمبر میں پرنس ولیم نے ونڈسر کاسل میں کارمیلا کو ان کا تمغہ پیش کیا۔

کارمیلا کا پیغام ہے: ’’بری چیزوں پر توجہ مرکوز نہ کریں۔ اس بارے میں سوچیں کہ آپ کیا کرسکتے ہیں اور اپنی زندگی بھرپور انداز میں گزاریں‘‘۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

خوشیاں بانٹنا !

آج چھٹی کا دن ہونے کے باوجود فرحان بہت اداس بیٹھا تھا۔ اس کی اداسی کو دیکھ کر اس کی اماں نے پوچھا: کیا بات ہے ؟ کیوں اداس ہو؟ کل ٹیسٹ ٹھیک ہوا تھا ؟۔تو اس نے جواب دیا:جی سب ٹھیک ہے۔

جادوئی خوشبو

نیلے شفاف پانیوں کی گہرائی میں جادوئی دنیا آباد تھی۔ اسی سمندری سلطنت میں چنبیلی نامی خوبصورت جل پری رہتی تھی۔ چنبیلی کا دل سمندر کی وسعت سے زیادہ اپنے پیارے پھولوں سے جڑا تھا۔

خلائی سوٹ کیوں ضروری ہے؟

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خلا باز جب زمین سے دور خلا میں جاتے ہیں تو وہ خاص قسم کا لباس کیوں پہنتے ہیں؟ خلائی سوٹ خلا بازوں کو خلا کے خطرناک ماحول سے محفوظ رکھتا ہے۔

پیدا کر لیں جذبہ خدمت

پیدا کر لیں جذبہ خدمت،خدمت سے ملتی ہے جنت

نصیحت آموز باتیں

٭…اپنی غلطیوں سے سیکھو، انہیں دہراؤ نہیں۔

ذرا مسکرائیے

ایک شخص اپنے بیٹے کے ساتھ پارک میں گھوم رہا تھا کہ وہ راستہ بھول گیا۔ بہت ڈھونڈا مگر راستہ نہیں ملا۔ جب تھکن سے برا حال ہو گیا تو وہ ایک جگہ بیٹھ گئے ۔