گھر کا ماحول، بچوں کی شخصیت کیسے بناتا ہے

تحریر : فوزیہ رزاق


بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی شخصیت کی تعمیر میں گھر کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ گھر بچے کی پہلی درس گاہ اور والدین اس کے پہلے استاد ہوتے ہیں۔

بچہ جب آنکھ کھولتا ہے تو سب سے پہلے اپنے اردگرد کے ماحول، والدین کے رویوں، گھر کے افراد کے درمیان تعلقات اور روزمرہ کے معمولات سے متاثر ہوتا ہے۔ وہ جو کچھ دیکھتا، سنتا اور محسوس کرتا ہے، رفتہ رفتہ اسی کو اپنی شخصیت کا حصہ بنا لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بچوں کی اچھی تربیت کے لیے صرف تعلیم، مہنگے سکول یا بہتر سہولتیں کافی نہیں بلکہ گھر کا پُرسکون، محبت بھرا اور مثبت ماحول بھی انتہائی ضروری ہے۔خواتین، خصوصاً مائیں بچوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تاہم اس ذمہ داری کو صرف ماں تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ باپ، دادا دادی، نانا نانی اور گھر کے دیگر افراد بھی بچے کی ذہنی، اخلاقی اور جذباتی نشوونما پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ایک اچھا گھریلو ماحول بچے  کو پُراعتماد، بااخلاق، ذمہ دار اور دوسروں کا احترام کرنے والا انسان بناتا ہے جبکہ مسلسل تناؤ، لڑائی جھگڑے اور عدم توجہی اس کی شخصیت میں خوف، احساسِ کمتری اور عدم تحفظ پیدا کر سکتے ہیں۔

 والدین کا رویہ بچوں کیلئے عملی نمونہ

بچے نصیحتوں سے زیادہ عملی رویوں سے سیکھتے ہیں۔ اگر والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے سچ بولیں، دوسروں کا احترام  کریں، بڑوں کی عزت اور چھوٹوں سے شفقت کریں تو انہیں سب سے پہلے اپنے عمل سے یہ مثال قائم کرنا ہوگی۔ اگر گھر میں  والدین ایک دوسرے سے بدتمیزی کرتے ہیں، غصے میں چیختے چلاتے ہیں یا معمولی باتوں پر جھوٹ بولتے ہیں تو بچوں سے یہ توقع رکھنا مشکل ہے کہ وہ ان عادات سے محفوظ رہیں گے۔ماں اگر گھر میں ملازمین، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتی ہے تو بچہ بھی دوسروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا سیکھتا ہے۔ اسی طرح باپ کا اپنی شریکِ حیات کے ساتھ محبت اور احترام کا رویہ بچوں کو خاندانی رشتوں کی اہمیت سمجھاتا ہے۔خواتین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے سامنے اپنے رویے، گفتگو اور طرزِ عمل پر خصوصی توجہ دیں۔ انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ بچے ہر بات کو خاموشی سے دیکھ اور اپنے ذہن میں محفوظ کر رہے ہوتے ہیں۔

 محبت، توجہ اور اعتماد کا ماحول

بچے کی شخصیت کی مضبوط بنیاد محبت اور تحفظ کے احساس سے بنتی ہے۔ جب بچے کو یہ یقین ہو کہ اس کے والدین اس سے محبت کرتے ہیں، اس کی بات سنتے ہیں اور مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیں گے تو اس کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ وہ اپنی مشکلات اور پریشانیوں کو والدین کے ساتھ بانٹنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔اس کے برعکس اگر والدین ہر وقت بچوں کو ڈانٹتے رہیں، ان کی بات کو نظرانداز کریں یا دوسروں کے سامنے ان کی تضحیک کریں تو بچے کے اندر احساسِ کمتری پیدا ہو سکتا ہے۔ بعض بچے ایسے ماحول میں خاموش طبع اور خوف زدہ ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ بچے ضدی اور جارحانہ رویہ اختیار کر لیتے ہیں۔ ماؤں کو چاہیے کہ وہ روزانہ کچھ وقت بچوں کے لیے مخصوص کریں۔ ان کے ساتھ بیٹھیں، ان کی دلچسپیوں کے بارے میں پوچھیں، سکول کے معاملات سنیں اور ان کی چھوٹی چھوٹی کامیابیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ بچوں کی غلطیوں پر انہیں سمجھانا ضروری ہے لیکن اصلاح کا انداز ایسا ہونا چاہیے جس سے ان کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔یہ بھی ضروری ہے کہ والدین بچوں کا آپس میں یا دوسرے بچوں سے غیر ضروری موازنہ نہ کریں۔ ہر بچے کی صلاحیتیں، دلچسپیاں اور سیکھنے کی رفتار مختلف ہوتی ہے۔ کسی ایک بچے کو دوسرے کے مقابلے میں کمتر ثابت کرنا اس کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

 گھریلو جھگڑے اور منفی  ماحول کے اثرات

گھر کا ماحول بچوں کی ذہنی صحت اور جذباتی نشوونما پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا، تلخ کلامی، چیخ و پکار اور ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری رہے تو بچے خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ بعض اوقات والدین یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے باہمی اختلافات کا بچوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بچے گھر کی فضا میں ہونے والی تبدیلیوں کو بہت جلد محسوس کر لیتے ہیں۔ والدین کے مسلسل جھگڑے بچوں کی پڑھائی، نیند، ذہنی سکون اور سماجی تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ایسے بچے بعض اوقات خوف، غصے، بے چینی اور تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ میاں بیوی اپنے اختلافات کو بچوں کے سامنے بڑھانے سے گریز کریں اور مسائل کو تحمل اور سمجھ داری سے حل کریں۔

 نظم و ضبط اور اچھی اقدار کی تربیت

بچوں کی شخصیت کو متوازن بنانے کے لیے گھر میں نظم و ضبط اور واضح اصولوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ بچوں کو وقت کی پابندی، صفائی، اپنی چیزوں کی حفاظت، بڑوں کا احترام اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی عادت گھر ہی سے سکھائی جاتی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے لیے ایسے اصول بنائیں جن پر گھر کے تمام افراد حتی الامکان عمل کریں۔بچوں کو صرف کتابی تعلیم تک محدود رکھنا بھی مناسب نہیں۔ انہیں مطالعے، کھیل، تخلیقی سرگرمیوں، گھر کے چھوٹے موٹے کاموں اور سماجی میل جول کے مواقع فراہم کیے جائیں۔آج کے دور میں موبائل فون، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بھی بچوں کی شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ ماؤں کو چاہیے کہ وہ بچوں کے سکرین ٹائم پر مناسب نگرانی رکھیں اور انہیں غیر ضروری موبائل استعمال کے بجائے کتابیں پڑھنے، کھیلنے اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کی ترغیب دیں۔ مائیں اپنے بچوں کو وقت دیں، ان کی بات سنیں، ان کی صلاحیتوں کو پہچانیں اور غلطیوں پر محبت و حکمت سے اصلاح کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

پارٹی میک اَپ ،شخصیت کو نکھارنے کا فن

اچھا میک اَپ وہ نہیں جو چہرے کی اصل پہچان بدل دے بلکہ وہ ہے جو چہرے کے خدوخال، رنگت اور دلکشی کو متوازن انداز میں نمایاں کرے۔وقت کے ساتھ پارٹی میک اَپ کے انداز میں بھی نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔

آج کا پکوان: چکن تکہ پلاؤ

اجزا: چکن : ایک کلو، دہی : ایک کپ ، لال مرچ پاؤڈر : ڈیڑھ چمچ ، ہلدی: ایک چائے کا چمچ ، دھنیا پاؤڈر:ایک چمچ ، گرم مصالحہ پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ،لیمن جوس: دو چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ : ایک چمچ ،

میرا جی اُردو نظم کا جدید حوالہ

آ ج 77ویں برسی:انہوں نے اُردو شاعری خصوصاً نظم کو مخصوص رسوم و قیودسے آزادی حاصل کرانے میں تاریخی حصہ لیا:میرا جی جدید ادب کو تعمیری ادب خیال کرتے تھے، ان کا خیال تھا کہ زمانہ ایک نئے انقلاب سے ہم آہنگ ہو رہا تھا‘وہ نہ صرف یہ کہ خود نئی شاعری کر رہے تھے بلکہ اس رویے کے بڑے مبلغ بھی تھے :مغرب کے شاعروں کو میرا جی نے چاہے ٹھیک سمجھا ہو چاہے غلط لیکن انہوں نے نئے ادیبوں میں ذہنی تجسس ضرور پیدا کیا‘ یہی وجہ تھی کہ ادب سے سنجیدہ دلچسپی رکھنے والے ہر ماہ ’’ادبی دنیا‘‘ کا انتظار کرتے تھے

جستجوئے غزل

میری ناقص رائے کے مطابق میرے لیے شاعری کر نا نا ممکن ہے۔بہت عرصہ تک اچھی شاعری میری کمزوری رہی۔ میں ادب کی کسی بھی صنف سے بہت محفوظ ہوتا ہوں۔ خاص طور پر جب اس کے ساتھ نازک کا لاحقہ لگا ہو۔

فتح کی نئی داستان ،ٹرافی پاکستان کے نام

ٹرائی نیشن سیریز 2026:پاکستان 18سال بعد ون ڈے فریقی سیریز کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب: فخرزمان اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ پر 149 رنزکی شاندار شراکت قائم کی،عرفات منہاس نے31 گیندوں پر61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی

پاکستان میں بیس بال کابڑھتا ہوا رجحان

27واں خاور شاہ مینز بیس بال چیمپئن شاہ کا میلہ 2تا 8نومبر قاسم باغ سٹیڈیم میں سجے گا:پاکستان ویمنز بیس بال ٹیم 20سے 23نومبر تک ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ملائشیا 2026ویمنز بیس بال چیمپئن شپ‘‘ میں شرکت کرے گی