کولیسٹرول کم کرنے والی دوائیں
اسپیشل فیچر
خون کی نالیوں میں کولیسٹرول کے بڑھنے سے دل کے امراض جنم لیتے ہیں۔ کولیسٹرول کم کرنے کیلئے کئی قسم کی دوائیں استعمال ہوتی ہیں جن میں چند مشہور دوائیں درج ذیل ہیں۔لوکول(Local)ویسٹن (Vastin)سروائیو (Survive)مضر اثرات:٭جلد پر دانے٭متلی، پیٹ میں درد،قبض ، ڈائریا٭سردرد، اونگھ٭جگر کی خرابی٭پٹھوں میں درد اور کمزوریاحتیاط:٭جگر کے امراض میں استعمال نہ کریں٭حاملہ عورتوں اور دودھ پلانے والی مائوں کو ایسی دوائوں کا استعمال ممنوع ہے۔٭اگر دوا شروع کرنے کے بعد پٹھوں میں کمزوری اور درد ہونا شروع ہو جائے تو دوا بند کر دیں۔دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیتمرغن اور چٹ پٹی غذائیںاور چلنے پھرنے، سیر کرنے یا ورزش سے مکمل بے اعتنائی کی صورت میں مختلف قسم کے مرض جنم لیتے ہیں جن میں خون میں کولیسٹرول کی مقدار کا زیادہ ہونا ہے۔ ایسے مریض جن میں مجموعی کولیسٹرول اور LDL کولیسٹرول کی زیادتی ہو وہ کولیسٹرول کم کرنے والی گولیاں استعمال کر سکتے ہیں۔اس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے کیونکہ کولیسٹرول کم کرنے والی گولیوں کے اپنے مضر اثرات ہوتے ہیں اس لئے سب سے پہلے مریض کا معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کرنا ضروری ہوتا ہے۔کولیسٹرول کم کرنے والی گولیاں خاصی مہنگی ہوتی ہیں۔ مقامی کمپنی کی بنی ہوئی دوا استعمال کی جائے تو یہ نسبتاً سستی ہیں اور اثر کے لحاظ سے دونوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا۔آسان اور متبادل علاجکولیسٹرول کی زیادتی دل کے بے شمار بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔کولیسٹرول کا زیادہ ہونا آج کل کے طرز زندگی کی زحمتوں میں سے ایک ہے۔ ہر قسم کی خوراک کا بے وقت اور بے دریغ استعمال اور کسی قسم کی سیر اور ورزش سے دوری کی وجہ سے کولیسٹرول کا لیول خون میں بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کسی بھی وقت دل کے دورے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ دوائیوں کے بغیر کولیسٹرول کم کرنے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔٭انڈے کھانے بالکل چھوڑ دیں، انڈے کی سفیدی لی جاسکتی ہے۔٭گوشت کا استعمال کم کردیں۔ چربی والے گوشت سے بالکل پرہیز کریں۔٭مکھن، پنیر، کریم والا دودھ اور دیسی گھی کا استعمال چھوڑ دیں۔٭گردے، کپورے،کلیجی، مغز، سری پائے، نہاری وغیرہ بالکل نہ کھائیں۔٭سبز پتوں والی تازہ سبزیوں اور تازہ پھل جن میں کولیسٹرول بالکل نہیں ہوتا کا زیادہ استعمال کریں۔٭ناشتے میں لہسن اور کچی گاجروں کا باقاعدہ استعمال کریں۔ اس سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔٭ہر قسم کے گھی سے مکمل پرہیز کریں۔ سویابین کا خوردنی تیل فائدہ مند ہے۔ اگر ہو سکے تو زیتون کا تیل استعمال کریں۔٭اسپغول کے پودے کے بیجوں کا تیل، دن میں دو مرتبہ چمچہ بھر کر نوش کرلیا جائے تو کولیسٹرول کی سطح نارمل ہو جاتی ہے۔٭Licithin کے استعمال سے کولیسٹرول شریانوں اور وریدوں کی دیواروںمیں نہیں جمتا۔سویا بین، سبز اناج، انڈے کی سفیدی، ویجی ٹیبل آئل او Unpasturised دودھ Licithin سے بھرپور ہیں۔ اس لئے ان کا زیادہ استعمال کریں۔٭وٹامن E خون میں Licithin کو بڑھاتا ہے جس کی وجہ سے خون میں کولیسٹرول کا لیول کم ہو جاتا ہے۔٭ریشہ دار غذائیں زیادہ استعمال کریں۔٭سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے پرہیز کریں۔٭ اللہ پر پورا یقین رکھیں۔ مثبت سوچ اپنائیں۔ یہ بات ذہن نشین کریں کہ یقین کامل اور مثبت سوچ کے ساتھ آپ ہر قسم کے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ہمیشہ بھوک رکھ کر کھانا کھائیں۔ خاص کر سونے سے پہلے بالکل ہلکی خوراک لیں۔٭روزانہ کی سیر اور ورزش کو معمول بنائیں۔