آدھے سر کے درد کیلئے دوائیں
اسپیشل فیچر
آدھے سر کا درد پورے سر کے درد کے مقابلے میں بہت تکلیف دہ ہوتاہے۔ اس لئے اس کا علاج بھی مشکل ہوتاہے۔ آدھے سر کے درد کے علاج کیلئے مختلف دوائیوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔سٹوگرون (Stugeron)انڈرول (Inderol)زومگ (Zomig) سائبیلیم (Sibelium)مضراثرات:٭متلی، سستی،حرارت، منہ میں خشکی٭پٹھوں میں درد، تھکاوٹ٭دل کی تکلیفاحتیاط:٭آدھے سر کے درد کی دوا دوران حمل استعمال نہ کریں۔٭دل کی بیماری کے دوران احتیاط سے استعمال کی جائیں۔٭آدھے سر کے دردکی دوائیں صرف اس وقت استعمال کی جائیں جب اس کی صحیح تشخیص ہو جائے۔دواکی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت:آدھے سر کا درد بہت ہی تکلیف دہ درد ہے۔ اتناشدید درد ہوتا ہے کہ ایسے لگتا ہے سر پھٹا جا رہاہے۔ کسی قسم کی درددور کرنے کی دوا بالکل اثر نہیں کرتی اور رو رو کر آنکھیں سوج جاتی ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ پہلے تسلی کرلی جائے کہ واقعی درد آدھے سر کا ہے تو پھر ڈاکٹر کے مشورہ سے درد کا دورہ شروع ہونے سے پہلے دوا لینے سے افاقہ ہو جاتا ہے ۔ مگر اس کیلئے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ دوائیوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ دورہ کے دوران مریض کوپوری تسلی دی جائے اور ایسے تمام عوامل سے بچا جائے جو سردرد بڑھانے کا سبب بنتے ہوں۔مندرجہ ذیل عوام سے پرہیزنفسیاتی:پریشانی، فکر، سوچ اور اعصابی تنائوماحولیاتی:موسمی تغیرات، صنعتی، کثافتیںذاتی:سگریٹ نوشی،خوشبویاتغذائی:پنیر، چاکلیٹ، ترس پھل ، کافی اور کولا ڈرنکسدوائیں:مانع حمل:۔ان عوام سے پرہیز کرنے سے آدھے سر کے درد سے بچا جا سکتا ہے۔آسان اورمتبادل علاج:جسمانی اور ذہنی بیماریوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ سادہ طرز زندگی اپنایا جائے۔ مرغن کھانوں سے پرہیز کیاجائے۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کیا جائے اور سادگی اور قناعت کو شعار بنایا جائے۔ آدھے سر کے درد کی صورت میںمندرجہ ذیل آسان گھریلو نسخے پر عمل کریں۔٭مریض کا سر کسی کپڑے سے اچھی طرح باندھ دیں۔ سر پر زیتون کے تیل کی ہلکی سی 10-5 منٹ کیلئے مالش کریں۔ زیتون کا تیل میسر نہ ہوتو تھوڑا سا سرسوں کا تیل ہلکا گرم کرکے مالش کریں۔٭اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے شفاء کی دعا مانگیں اور سات دفعہ سورۃ فاتحہ پڑھ کردم کریں۔٭مرض کے پائوںکی تیل اور ویسلین سے مالش کریں۔٭چاکلیٹ، پنیر، کافی، کولا ڈرنکس سے مکمل پرہیز کریں۔٭اپنی خوراک میں زیادہ پھل اور سبزیاں استعمال کریں۔٭سردرد کے خاتمے کیلئے روزانہ صبح ناشتے میں سیب کے قتلے نمک ڈال کر کھائیں۔٭گاجر،چقندراور آڑو تینوں کاجوس نکال کر ایک مہینے تک ناشتے میں استعمال کریں۔٭ایک لیموں، ایک چمچ ادرک کا جوس اور ایک چمچ شہد لیکر ایک گلاس نیم گرم پانی میں حل کرکے آدھے سر کے درد کے دورہ کے دوران ٹھہر ٹھہر کر پئیں۔