سن بلاک کا استعمال ضرور کریں
اسپیشل فیچر
آپ کو یاد ہوگا کہ پچھلے آرٹیکل میں آپ کو سورج کی شعاعوں کے مثبت اور منفی اثرات بتائے تھے۔ اور اب یہ توآپ کو اچھی طرح پتہ ہوگا کہ وٹامن ڈی کی افزائش میں مدد Psoriasisکی بیماری میں بہتری اور Sterilizationجیسے مثبت اثرات کے ساتھ اس خوبصورت دھوپ میں ہمارے لئے مضر شعاعیں بھی ہوتی ہیںجو کہ ہماری جلد، بالوں، آنکھوں اور ہونٹوں پر بھی منفی اثرات ڈالتی ہیں۔ یہ شعاعیں الٹرا وائلٹ اے اور الڑا وائلٹ بی ہیں جن کی وجہ سے ہماری جلد پر جھریاں ، چھائیاں، داغ دھبے اور جلد کے سرطان جیسے موذی مرض کا خطرہ لاحق ہوجاتاہے۔ اس سے بچائو بہت ضروری ہے لیکن عموما لوگوں کو سن سکرین /سن بلاک کے استعمال کی اہمیت اور ضرورت کا پتہ نہیں ہوتا ہے۔ اس لئے آج ہم آپ کے ان سوالوں کے جواب دیں گے جو کہ اکثر آپ ہمارے کلینک آکر ہم سے کرتے ہیں اور آپ کوان سن بلاک کا موثر طریقہ استعمال بھی سمجھ آجائے گا۔سوال:کیا دھوپ سے بچنے کے لئے سن بلاک ضروری ہے؟جواب:جی ہاں۔ دھوپ سے بچائو کے لئے سن بلاک بہت ضروری ہے کیونکہ دھوپ میں بہت سی مضر شعاعیںجیسے الٹرا وائلٹ اے اور الٹرا وائلٹ بی ہوتی ہیںجوجلدپرداغ دھبے اور جھریاں پڑنے کا سبب بن سکتی ہیں اور جلد کا سرطان بھی کر سکتی ہیں۔ اس لئے سن بلاک کا استعمال ضرور کریں۔ سن بلاک کا استعمال وقتاً فوقتاً کر لینا چاہئے۔سوال:سن بلاک کااور کیا فائدہ ہے؟جواب:اس سے ایک تو جلد کی رنگت گوری ہوتی ہے اور دوسرا دھوپ کی شعاعوں سے جو ڈھلتی عمر کے اثرات جن میں جھریاں اور داغ دھبے شامل ہیں اس میں بھی بہت کمی آجاتی ہے۔سوال:سن پروٹیکٹنگ فیکٹر (SPF) کیا ہوتا ہے؟جواب:جب بھی آپ کوئی سن سکرین استعمال کرتے ہیںاس پرSPFلکھا ہوتا ہے یہ سن پروٹیکٹنگ ہے ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کتنی دیر دھوپ میں محفوظ ہیں جیسے اگر SPF 30ہے تو آپ اس کو استعمال کرنے کے بعد 30منٹ دھوپ سے محفوظ ہیں۔ اور اگر SPF 60ہے تو آپ 60منٹ تک محفوظ ہیں اگر مزید دھوپ میں رہنا ہے تو پھر دوبارہ سن بلاک لگائیں ۔سوال:الٹرا وائلٹ اے اور الٹرا وائلٹ بی کیا ہے؟جواب:یہ مضرشعاعیں ہیں جو دھوپ میں پائی جاتی ہیںاور ان سے بچائو کے لئے ہمیں سن بلاک کا استعمال کرنا ہوتا ہے۔سوال:الٹرا وائلٹ اے اور الٹراوائلٹ بی سے کیسے بچا جائے؟جواب:ایسے سن بلاک جن پر براڈ سپکٹرم (Broad Specturm)لکھا ہو ا یا پلس (+)کا نشان ہو تو وہ دونوں مضر صحت شعاعوں سے بچاتے ہیں۔ اس لئے سن بلاک خرید تے ہوئے اس کو غور سے دیکھا کریںکہ اس پر کیا لکھا ہے ہو ا ہے۔سوال:سن بلاک کو کتنی کتنی دیر کے بعد لگانا چاہئے؟جواب:سن بلاک کے اوپر جو SPFلکھا ہوتا ہے اس پر اس بات کا انحصار ہوتا ہے جیسے SPF 60آپ کو 60منٹ تک دھوپ کی شعاعوں کے مضر اثرات سے بچائے گا۔ایک بات یاد رکھیں کہ کم از کم دن میں 2سے 3بار سن بلاک ضرور لگائیں۔سوال:میک اپ میں بھی SPFشامل ہو تو کیا سن بلاک کی ضرورت رہتی ہے؟جواب:عام طور پر میک اپ میں SPF 10-15پایا جاتا ہے جو اتنا موثر نہیں ہوتااگر آپ گھر کے اندر ہیں اور دھوپ میں بہت تھوڑی دیر تک رہنا ہے تو صرف فائونڈیشن ہی ٹھیک ہے ۔ لیکن اگر دھوپ میں جانا ہے اور کافی دیر تک رہناہے تو سن بلاک ہی صرف آپ کو دھوپ کے مضر اثرات سے بچا سکتا ہے۔ ٭٭٭