کریڈٹ کارڈ،اے ٹی ایم کارڈز
اسپیشل فیچر
کریڈٹ کار ڈ یا اے ٹی ایم کارڈز(آٹوٹو میٹڈ ٹیلر مشین) جیسے ہی ہوتے ہیں، لیکن ان کا استعمال کیش یا چیک کی صورت میں کیا جاتا ہے۔ ایک ڈیبٹ کارڈ کی رسائی بینک میں موجودآپ کے اکائونٹ سے براہ راست ہوتی ہے۔ جبکہ کریڈٹ کارڈ’’ادائیگی بعد از خریداری‘‘ کے طریقے پر کام کرتے ہیں اور ڈیبٹ کارڈ’’فوری ادائیگی‘‘ کے تحت کام کرتے ہیں۔ خریداری کے لیئے ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے سے رقم براہ راست اسی وقت آپ کے بینک اکائونٹ سے نکل جاتی ہے۔مختلف ڈیبٹ کارڈز مختلف فنکشنز کے حامل ہوتے ہیں۔ کچھ صرف ایک اے ٹی ایم کارڈ ہوتے ہیں اورمحض رقم نکالنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں ، کچھ مقامی طور پردکانوں سے خریداری کرنے کے لئے بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں،جیسے روزمرہ کا سودافروخت کرنے والے اسٹور، ریٹیل اسٹور، پٹرول اسٹیشنز اور ریسٹورنٹس وغیرہ۔ کچھ ڈیبٹ کارڈزکو سمندر پار مقامات پر بھی بطور اے ٹی ایم اور خریداری دونوں مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔آپ ان مقامات پر جہاں آپ کے کارڈ کا برانڈ نیم یا لوگو موجود ہو،کارڈ کو استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ کارڈزنقد رقم رکھنے اورچیکس بھیجنے کا بہترین نعم البدل ہیں۔ڈیبٹ کارڈبرقی طریقہِ کار سے بینکاری کی سہولیات استعمال کرنے کا دوسرا طریقہ ہے۔اے ٹی ایم پر استعمال کرنے کے علاوہ ڈیبٹ کارڈ مختلف دکانوں اور اسٹوروں سے خریداری کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔ ہاں مگریاد رہے کہ خریداری کے وقت پرآپ کے اپنے اکائونٹ میں رقم لازمی ہونی چاہئے۔ آپ کی خریداری کی رقم آپ کے اکائونٹ سے فوراًنکال دی جاتی ہے۔آپ کو بینک سے باقاعدہ گوشوارہ وصول ہو تا ہے،جس میں آپ کے اکائونٹ سے کل نکالی گئی رقم اورآپ کی بقایا رقم ظاہر کی جاتی ہے۔اے ٹی ایم اور ڈیبیٹ کارڈ کے علاوہ ایک تیسری طرح کے کارڈز بھی بینکس کی جانب سے متعارف کرائے گئے ہیں جو کہ کریڈٹ کارڈزیعنی ادھار یامستعار کے کارڈز کہلاتے ہیں۔ یاد رہے کہ اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ ،کریڈٹ کارڈز نہیں ہیں مگر وہ بینکنگ کو بہت آسان بناتے ہیں اور کسی بھی وقت مختلف مقامات میںآپ کے لئے اکائونٹ کو استعمال کرنے کی سہولت دیتے ہیں، لیکن اگر آپ ان کارڈ کو رقم نکلوانے یا چیزیں خریدنے کے لئے استعمال کرتے ہیں تو آپ کے اکائونٹ میں رقم ضرور ہونی چاہئے جوکم از کم آپکی خریداری یا نکلوائی جانے والی رقم کے برابر ہو۔ کریڈٹ کارڈایک مختلف چیز ہے۔ اس کارڈکے ذریعے آپ خریداری کرسکتے ہیں چاہے آپ کے اکائونٹ میں رقم نہ بھی ہو۔کارڈ چاہے کریڈٹ ہو یا ڈیبٹ…سوچ سمجھ کر دھیان سے استعمال کریں کیوں کہ دوسری صورت میں بھگتان آپ ہی بھگتیں گے۔٭٭٭