جگنو کی مشعل کیوں چمکتی ہے؟
اسپیشل فیچر
جگنو کے چمکنے کا عمل اس کے جسم میں پیدا ہونے والے ایک پیچیدہ کیمیائی ردعمل کا نتیجہ ہیں۔جگنو کو فائر فلائی اور بیالوجی میں لوسیفیرین کہا جاتا ہے۔ جگنو کا پیٹ لوسیفیرین نامی کیمکل پر مشتمل جس سے یہ ہمیں چمکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔جب یہ کیمیائی اجزاء آکسیجن اور لیوسیفیریز نامی انزائم سے یکجا ہوتا ہے تو جگنو کے پیٹ کو روشن کرنے کا سبب بنتا ہے ۔حیاتیات میں روشنی بائیولیومینیسینس نامی ایک کیمیائی تعامل کی وجہ سے جاندار یہ کیمیائی روشنی خارج کرتے ہیں۔چمکتے جگنو زیادہ تر زمین کے خشکی والے حصہ پر پائے جاتے ہیں۔ سمندر کے اندر بائیولیومینیسینس کیمیائی تعامل سے چمکنے والے جاندار کی بہت سی اقسام موجود ہیں جن میں چمکنے والی فنجی، روشنی والی مچھلیاں اور دوسرے بہت سے سمندری جاندار پائے جاتے ہیں۔جگنو گرم مرطوب ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ ایشیا اور امریکہ کے معتدل موسم اور نمی والے علاقوں میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔بائیولیومینیسینس ایک ٹھنڈی روشنی ہے اور یہ بلب کی روشنی کی طرح حرارت خارج نہیں کرتی ہے۔یہ حیاتیات کے لئے نہایت موزوں بھی ہے کیوں کہ اگر یہ حرارت خارج کرے تو جگنو زندہ رہنے کے قابل بھی نہ رہتا۔مادہ جگنو درختوں اور زمین کے اندر انڈے دیتی ہیں جہاں پیدا ہونے والا بچہ، انڈے سے لاروا اور لاروے سے جوان ہونے تک کا وقت گزارتا ہے۔ زمین اور درختوں کی چھال میں موجود لاروا کو خوراک ایک سیال مادے کی صورت میں انجیکٹ کی جاتی ہے۔ایک جگنو کی اوسط عمر دو مہینے ہوتی ہے۔جگنو کے پیٹ چمکانے کی ایک وجہ شکار کو اپنی طرف متوجہ کرنا۔کچھ مادہ جگنو خود کو چمکاتی ہیں جس سے نر جگنو اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور پھر حملہ۔۔ مادہ جگنو نے نر جگنو کا شکار کیا اور رات کے کھانے کا بندوبست ہو گیا۔مشاہدے سے معلوم ہوا کہ جگنو کے چمکنے کی ایک حتمی وجہ حشرات کھانے والی شکاری چھپکلیوں کو خود سے دور رکھنا ہے۔جگنو ایک کیمیکل جسے لیوسیبیوفگنس کہا جاتا ہے سے بھرے ہوتے ہیں جسے صرف زبان سے ادا کرنا ہی مشکل نہیں ہضم کرنا بھی بہت مشکل ہے اس کا ذائقہ شدید کڑوا ہوتا ہے۔ جب شکاری چھپکلیاں جگنوؤں کو کھاتی ہیں تو یہ چمکتا ہوا کڑوا کیمیکل انہیں بہت برا ذائقہ دیتا ہے۔اس طرح جگنوؤں کا چمکنا اصل میں شکاریوں کو خبردار کرنا ہوتا ہے کہ اس روشنی سے دور رہو۔یہ جادوئی چمکتے جگنو جو اب اس تحقیق کے بعد سادہ سے چمکتے ہوئے حشرات ہیں اور اب آپ کو زیادہ جادوئی نہیں لگیں گے ۔