کبھی ہمت نہ ہاریئے
اسپیشل فیچر
آج تک جتنے لوگوں نے بھی اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کیا ہے اورناممکن کو ممکن بنایا ہے۔ ان سب لوگوں میں ایک صفت مشترک تھی کہ وہ کبھی بھی ہمت نہیں ہارتے تھے۔ بے شمار لوگ ایسا کرتے ہیں کہ جب وہ کامیابی سے تھوڑے ہی دور رہ جاتے ہیں تو وہ ہمت ہار جاتے ہیں اور وہ اپنا کام ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔ انہیں محنت کرنا بہت مشکل لگتا ہے اور وہ یہ سوچنا چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ یہ کام کر سکتے ہیں۔ بعض اوقات زندگی میں کچھ ایسے لمحات آتے ہیںکہ آپ کو اپنی زندگی بہت دشوار لگنے لگتی ہے اور ارادہ کمزور پڑ جاتا ہے، مسلسل ناکامی ہماری ہمت کو مسمار کر دیتی ہے،ہم مایوسی کا شکا رہوجاتے ہیں،سادہ لفظوں میں یہ ہمارے لیے یہ بات بہت آسان ہوتی ہے کہ ہم اس موقع پر اپنے کام کو ادھورا چھوڑ دیں جس کی وجہ سے ہم مشکل کا شکار ہوتے ہیں اور ہماری خود اعتمادی کافی کم ہوجاتی ہے۔مجھے پورا یقین ہے کہ آپ نے بھی اس چیز کا تجربہ کیا ہوگا یا پھر کسی ایسے شخص کو دیکھا ہوگا جو اس تجربے سے گزرا ہوگا۔ وقتی طور پر اس کیفیت سے انسان کو بہت دھچکا لگتا ہے لیکن آپ کو کسی بھی صورت مایوس نہیں ہونا چاہیے اور کسی بہکاوے میں آ کر اپنا کام ادھورا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اگر کوئی شخص آپ کو نصیحت کرتا ہے کہ آپ ہمیشہ مثبت سوچیں،بہادر بنیں اور ہمیشہ بلندی کی طرف دیکھیں، یہ بہت اچھی بات ہے چاہے کوئی شخص کتنے ہی خلوص سے آپ کو یہ بات کہے، آپ کو ان باتوں پر عمل کرنا چاہیے لیکن کچھ وقت آرام کے لیے بھی نکالیں، اپنے خیالات اور جسم کو آرام کرنے دیں کیونکہ آپ ہر وقت ایک بات نہیں سوچ سکتے کچھ وقت کے لیے آپ کے جسم اور ذہن کو آرام کی بھی ضرورت ہے۔ مشہور شاعر علامہ اقبال نے اسی موقع کے لیے یہ شعر کہا ہے کہ لازم ہے کہ پاس رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دےآپ جب بھی پُرسکون حالت میں ہوں تو تب آپ اپنے مقصد کے بارے میں سوچیں کہ آپ کو اس سے کیا حاصل ہوگا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے خوابوں کو ہمیشہ اپنی سوچ میں زندہ رکھیں اور اگر ہم ضرورت محسوس کریں تو ہم اپنے لائحہ عمل کو تبدیل کرسکتے تاکہ ہم اپنے مقصد کے لیے صحیح سمت پر چلیں۔ ہمیں اس بات پر پورا یقین ہونا چاہیے کہ ہم ضرور کامیاب ہوجائیں گے‘اگر آپ اپنی سوچ مثبت رکھیںگے تو آپ مشکل وقت میں بھی ہمت سے کام لیں گے اور ناکامی کو زیادہ اہم تصور نہیں کریںگے۔اگر کبھی آپ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے تو پھر بھی آپ ہمت نہیں ہاریں گے اور جب تک کہ آپ کامیاب نہیںہوجائیں گے آپ کوشش کرتے رہیںگے۔ضروری نہیں ہے کہ ہم ہر دفعہ کامیاب ہی ہوں، لیکن ہمیں اپنی طرف سے بھرپور کوشش کرنی چاہیے کہ ہم کامیاب ہوجائیں اور ہمیں اس بات کا بھی علم ہونا چاہیے کہ کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔پچھلے 38دنوں میں آپ نے شعوری طور پر کئی سو کام کیے ہوںگے جن میں سے کچھ آسان ہوں گے اور کچھ کام کرنے آپ کے لیے مشکل ہوں گے۔ کچھ لوگوں نے آپ کی حوصلہ افزائی کی ہوگی اور کچھ لوگ آپ کی ناکامی کے منتظر ہوںگے‘لیکن آپ نے ہمت نہیں ہاری اور اب تو خود پر پہلے سے کہیں زیادہ قابو حاصل ہوگیا ہوگا۔ آپ کی کامیابی صرف آپ کی قسمت کی وجہ سے ہی نہیں تھی بلکہ اس کے لیے آپ نے بہت ہمت،جرأت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ آپ اپنے اندر کی ہمت کا جادو جگائیں اور کامیابی حاصل کرلیں۔یاد رکھیں کہ ہمت کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ اپنے آرام دہ حصار سے باہر نکلیں اور ناکامی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔آج کے دن:آپ ہمت کو اپنی ایک اہم خوبی سمجھیں اور اپنے کاموں کے ذریعے اس کا تجربہ کریں۔(رابن سیجر کی کتاب ’’دولت، صحت، خوشی،42 دنوں کا عملی کورس‘‘ سے ماخوذ)٭…٭…٭