دمہ دوائیں اور علاج
اسپیشل فیچر
دمہ کے علاج کے لیے مختلف قسم کی دوائیں استعمال کی جاتی ہیں۔ دوائوں کے ساتھ مختلف قسم کے انہیلر Inhaler بھی استعمال ہوتے ہیں۔ دمہ کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی چند مشہور دوائیں درج ذیل ہیں:وینٹولین Ventolin تھیوگریڈ Theograde وینٹولین انہیلر Ventolin Inhaler وینٹائڈ انہیلر Ventide Inhaler وغیرہ وغیرہ۔مضراثرات:mمتلی، قے، بے چینی، گھبراہٹ ، mجسم کے پٹھوں میں رعشہ، سر درد، پریشانی ، mدل کی رفتار میں اضافہ، بلڈ پریشر میں کمی ، mزود حساسیت احتیاط:mہائی بلڈ پریشر، دل کی تکلیف اور السر کے مریض احتیاط سے استعمال کریں۔ mدوران حمل اور بچے کو دودھ پلانے کی مدت کے دوران استعمال نہ کریں۔ mاگر دوا استعمال کرنے کے بعد ہاتھ پائوں کانپنے لگیں، تو ان کا استعمال بند کر دیں۔ دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت:دمہ بچوں اور بڑوں کے لیے ایک بہت تکلیف دہ بیماری ہے۔اس میں بار بار سانس اکھڑتا ہے ،جو بعض حالتوں میں خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ دمہ بعض اوقات الرجی کرنے والی اشیاء مثلاً :گرد، ہائوس مائٹ، پولن گرین یا کھانے پینے کی اشیاء کی وجہ سے ہوتا ہے یا پھر انفیکشن کی وجہ سے جس کی و جہ سے سانس کی نالیوں میں بلغم جمع ہو جاتا ہے ان حالتوں میں سب سے بہتر علاج الرجی کرنے والے عناصر سے پرہیز اور انفیکشن کو کنٹرول کرنا ہے۔ دمہ کے علاج کے لیے مختلف قسم کی دوائیں دستیاب ہیں۔ ان میں گولیاں، شربت اور انہیلر شامل ہیں، لیکن دوائوں کے استعمال میں سب سے ضروری امر یہ ہے کہ دوا استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے، بعض نام نہاد حکیم اور ڈاکٹر دمہ میں فوری طور پر سٹیرائیڈ دوائوں کا استعمال شروع کروا دیتے ہیں، جس کا کسی طرح بھی کوئی جواز نہیں بنتا۔ دمہ کے علاج کے لیے مختلف قسم کی اینٹی الرجی ویکسین بھی بنائی جاتی ہیں، لیکن تجربات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ یہ تمام ویکسین زیادہ موثر ثابت نہیں ہوتیں۔ آسان اور متبادل علاج:اگر آپ ’’دمہ‘‘ کا شکار ہیں تو گھبرائیے نہیں۔ اس کا حل آپ کے پاس موجود ہے۔ سب سے پہلے ان چیزوں کو جاننے کی کوشش کیجئے جن سے آپ پر دمہ کا حملہ ہوتا ہے۔ ان عوامل سے بچیں۔ مٹی، گرد وغیرہ سے اپنے آپ کو بچائیں۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل گھریلو نسخوں پر عمل کریں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔ mکھانے پینے کی ایسی تمام اشیاء سے پرہیز کریں جن کے کھانے سے آپ کو الرجی ہو یا دمہ کا حملہ ہوتا ہے۔ mاپنی روزمرہ کی خوراک میں انگور، کھجور اور امرود کا باقاعدہ استعمال کریں۔ mتلسی کے پتے، ادرک، پیاز لے کر ان کا جوس نکالیں اور اس میں شہد کے دو چمچ ملا کر دو چمچ صبح دوپہر شام استعمال کریں۔ mسبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔ گاجر کے موسم میں اس کا جوس استعمال کریں۔ mلیموں کے رس میں ادرک اور شہد ملا کر استعمال کریں۔ mسبزیوں کا سوپ صبح شام لیں۔ mسادہ غذا لیں، مرغن غذائوں سے پرہیز کریں، تلی ہوئی چیزوں اور زیادہ گھی اور تیل والی تمام اشیاء کے استعمال سے پرہیز کریں۔ (کتاب ’’ دوا،غذا اور شفاء-نیو ایڈیشن‘‘ سے مقتبس)٭…٭…٭