لقوہ دوائیں اور علاج
اسپیشل فیچر
لقوہ کی بیماری چہرہ کی نروکی سوجن یا انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے چہرہ ٹیڑھا ہو جاتا ہے۔ آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں اور منہ سے پانی نکلتا رہتا ہے۔ آدمی چنگا بھلا سوتا ہے اور صبح اٹھتا ہے، تو اچھا بھلا چہرہ ٹیڑھا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اس بیماری کے علاج کے لیے مختلف دوائیں استعمال کی جاتی ہیں، جن میں کچھ درج ذیل ہیں:mمختلف قسم کے انجکشن، mسٹیرائیڈ دوائیں، mمختلف قسم کی ہومیو پیتھک اور ہربل دوائیںمضر اثرات:لقوہ کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی مختلف قسم کی دوائوں کے مضر اثرات دوا کے استعمال کے انحصار پر ہیں۔ زیادہ تر سٹیرائیڈز دوائیں دی جاتی ہیں۔احتیاط:mدوا ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کریں۔ mسٹیرائیڈز دوائوں کی مقدار ڈاکٹر کے مشورہ سے بتدریج کم کرنا پڑتی ہے اس لیے اس دوران ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہے۔ mلقوہ کی بیماری کے دوران مختلف قسم کے مقوی صحت مشروبات اور ٹیکے استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ،اس لئے ان کے استعمال سے پرہیز کریں۔ دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت:لقوہ میں مختلف قسم کی دوائیں استعمال کی جاتی ہیں، لیکن اس دوران زیادہ تر دوائوں کا کوئی خاص اثر نہیں ہوتا کیونکہ یہ بیماری چہرے کی نس Facial Nerve میں سوجن یا انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس میں زیادہ تر سٹیرائیڈ کا استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ استعمال ہونے والی مختلف قسم کی قیمتی دوائوں جن میں مختلف قسم کے ٹیکے، گولیاں، شربت وغیرہ ہوتے ہیں کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ دوائوں کے مضر اثرات کی وجہ سے بے جا دوائوں کے استعمال سے بیماری مزید لمبی اور تکلیف دہ ہو جاتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ لقوہ کی بیماری میں غیر ضروری دوائوں کا استعمال نہ کیا جائے۔ زیادہ تر مریضوں میں یہ بیماری دو تین ہفتے بعد خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔ دوائوں سے زیادہ فزیوتھراپی کام آتی ہے۔ آسان اور متبادل علاج:mلقوہ ہو جائے،تو بالکل پریشان نہ ہوں۔ بیماری کچھ دنوں بعد خود بھی ختم ہو جائے گی۔ پریشانی اور گھبراہٹ کے عالم میں بیماری کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوائوں سے زیادہ فزیوتھراپی پہ انحصار کریں کیونکہ فزیو تھراپی سے لقوہ کی بیماری کی علامات بہت جلد ہو جاتی ہیں۔ mبیماری کے دوران تازہ سبزیاں تازہ پھل اور سوپ وغیرہ استعمال کریں۔ mلقوہ کی بیماری میں زیادہ پروٹین والی غذا استعمال کریں۔ mجنگلی کبوتر کا گوشت استعمال کرنا اور اس کا سوپ پینا فائدہ مند ہوتا ہے۔ mچہرہ کی مکمل صفائی رکھیں۔ آنکھوں کو گرد سے بچانے کے لیے چشمہ استعمال کریں۔ mزیادہ حکیموں اور ویدوں کے چکر میں نہ پڑیں۔mاچھے فزیو تھراپسٹ سے مشورہ کریں۔m چہرہ کی ہلکی پھلکی ورزشیں، جن میں منہ پھلانا، ماتھے پر بل ڈالنا، زور زور سے پھونک مارنا اور غبارے پھیلانا وغیرہ شامل ہیں کو بار بار کرنے سے بھی بیماری کی علامات دور ہونے میں مدد ملتی ہے۔ ( کتاب ’’ دوا،غذا اور شفاء-نیو ایڈیشن‘‘ سے مقتبس)٭…٭…٭