افریقہ بارے جو آپ نہیں جانتے
٭ رقبے کے لحاظ سے افریقہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا براعظم ہے۔ یہ خشکی کا 22 فیصد اور کل سطح زمین کا چھ فیصد بنتا ہے۔ ٭ افریقہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا براعظم ہے۔ دنیا کی 16 فیصد آبادی اس میں رہتی ہے۔ سب سے زیادہ آبادی براعظم ایشیا میں ہے، جس میں دنیا کے تقریباً 59 انسان بستے ہیں۔ ٭ دنیا کا سب سے غریب اور پسماندہ براعظم افریقہ ہے۔ ٭ اس براعظم کی نصف آبادی کی عمر 25 سال سے کم ہے۔ ٭ افریقہ میں اڑھائی کروڑ سے زائد افراد کو ایچ آئی وی ہے۔ ٭ دنیا میں ملیریا کے 90 فیصد کیسز افریقہ میں ہوتے ہیں۔ ٭ دنیا کی نسب افریقہ میں جنگلات کا کٹاؤ دگنا ہے۔ ٭ افریقہ میں پرندوں کی کل انواع کا 25 فیصد رہتا ہے۔ ٭ ایک ہزار سے زائد زبانیں اس براعظم میں بولی جاتی ہیں۔ بعض ماہرین کے مطابق افریقہ میں کل دو ہزار کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ٭ سارے افریقہ 1881ء سے 1914ء کے دوران نوآبادی بنایا گیا، سوائے ایتھوپیا اور لائبیریا کے۔ یہ دور ’’Scramble for Africa‘‘ کہا جاتا ہے اور یہ نو سامراجیت کا عہد تھا۔ ٭ افریقہ میں 54 خودمختار ملک ہیں جو کسی دوسرے براعظم سے زیادہ ہیں۔ ٭ دنیا میں تازہ پانی کی دوسری سب سے بڑی جھیل افریقہ میں ہے۔ اس کا نام جھیل وکٹوریا ہے۔ ٭ افریقی ملک مصر میں سالانہ سب سے زیادہ سیاح جاتے ہیں۔ سال بھر میں ایک کروڑ کے قریب سیاح اس کا دورہ کرتے ہیں۔ ٭ دنیا کے تیز ترین پانچ جانوروں میں سے چار کا تعلق افریقہ سے ہے: چیتا، وائلڈبیسٹ، شیر اور تھامسنز غزال۔ یہ تمام جانور 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ تیز بھاگ سکتے ہیں۔ چیتے کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔ ٭ چارلس ڈارون نے سب سے پہلے خیال پیش کیا کہ جدید انسان سب سے پہلے افریقہ میں رہتا تھا، لیکن مغربی دنیا میں سیاہ فاموں کے بارے میں تعصب کی وجہ سے اسے بہت سے لوگوں نے تسلیم نہ کیا۔ ٭ افریقی ملک ایتھوپیا میں 32لاکھ برس قدیم ایک انسان کی باقیات مل چکی ہیں۔ اس کا نام ’’لوسی‘‘ رکھا گیا۔ ٭ زیادہ تر ماہرین لسانیات کا ماننا ہے کہ لفظ ’’افریقہ‘‘، ’’افری‘‘ سے اخذ ہوا ہے۔ یہ شمالی افریقہ میں قرطاجیہ کے قریب تیسری صدی قبل مسیح میں رہنے والے لوگوں کو کہا جاتا تھا۔ اس میں ’’قہ؍ca‘‘ کا اضافہ رومی ہے جس کا مطلب ’’ملک‘‘ یا ’’زمین‘‘ ہے۔ ٭ افریقہ کا سب سے بڑا مذہب اسلام ہے اور اس کے بعد عیسائیت ہے۔ افریقہ کی 85 فیصد آبادی کا تعلق ان دو مذاہب سے ہے۔ ٭ افریقہ کا مہلک ترین جانور ’’ہپو‘‘ ہے۔ ٭ دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے زیادہ جانی نقصان دوسری جنگِ کانگو (1998-2003ئ) میں ہوا جس میں 54 لاکھ افراد مارے گئے۔ ٭ ریاست ہائے متحدہ امریکا، چین، انڈیا، نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور یورپ افریقہ میں سما سکتے ہیں۔ ٭ دنیا میں نکالا گیا نصف سونا افریقی ملک جنوبی افریقہ سے نکلا۔ ٭ صحارا سب سے بڑا گرم صحرا ہے۔ یہ امریکا سے بڑا ہے۔ ٭ قدیم مصری شہر کنعان دنیا کا پہلا منصوبہ بند شہر تھا۔ ٭ دنیا کا سب سے بڑا رینگنے والا جانور (رپٹائل) نیل کا مگرمچھ افریقہ میں رہتا ہے۔