آج کا دن
اسپیشل فیچر
کیتھرین اوّل نے اقتدار سنبھالا
9جولائی 1762ء کو کیتھرین اوّل، جسے عام طور پر کیتھرین دی گریٹ کے نام سے جانا جاتا ہے نے اقتدار سنبھالا، کیتھرین 1762ء سے 1796ء تک روس کی مہارانی رہیں۔ کیتھرین روس کی آخری مہارانی اور سب سے زیادہ طویل حکمرانی کرنے والی خاتون تھیں۔ وہ اپنے شوہر اور پیٹر سوئم کی معزولی کے بعد اقتدار میں آئیں۔ اس کے طویل دور حکومت میں روشن خیالی کے نظریات سے متاثر ہو کر، روس نے ثقافت اور سائنس کی نشاتہ ثانیہ کا تجربہ کیا، بہت سے نئے شہر، یونیورسٹیاں اور تھیٹر قائم کیے گئے، بڑی تعداد میں یورپی تارکین وطن روس چلے گئے اور روس کو یورپ کے بہترین ممالک میں سے ایک تسلیم کیا گیا۔ یورپ کی بڑی طاقتیں روس کو اپنا ہی ایک حصہ مانتی تھیں۔
ارجنٹائن کا اعلان آزادی
9جولائی1816ء کو گانگرس آف ٹوکو من نے آزادی کا اعلان کیا جسے آج کل ارجنٹائن کی آزادی کہا جاتا ہے۔ درحقیقت، ٹوکومن میں جمع ہونے والے کانگریسیوں نے جنوبی امریکہ کے متحدہ صوبوں کی آزادی کا اعلان کیا، جو ارجنٹائن جمہوریہ کے سرکاری ناموں میں سے ایک ہے۔ آزادی کی جنگ میں متحدہ صوبوں کو کانگرس کے کسی بھی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت نہیں تھی ۔ ایک طویل جدوجہد کے بعد کانگرس نے اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کی اور آخر کار ارجنٹائن میں آزادی کا سورج طلوع ہوا۔
سوینسکسنڈ کی جنگ
9جولائی 1790ء کو کوٹکا کے باہر خلیج فن لینڈ میں سویڈش بحری افواج اور روسی بحری بیڑے کے درمیان ایک بہت بڑی بحری جنگ لڑی گئی۔اس جنگ کو جنگ سوینسکسنڈ بھی کہا جاتا ہے۔ اس جنگ میں روس کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔سویڈش بحری افواج نے روسی بحری بیڑے کو ایک بتاہ کن شکست سے دوچار کیا ۔روس کو اس شکست سے شدید نقصان پہنچا اور اسی وجہ سے اس جنگ کا خاتمہ بھی ہوا۔یہ جنگ بحیرہ بالٹک میں سویڈن کی سب سے بڑی بحری فتح اور اب تک کی سب سے بڑی بحری جنگ ہے۔
میلے کی لڑائی
میلے کی لڑائی ایک معرکہ آرائی تھی جو 9 جولائی 1745ء کو آسٹریا کی جانشینی کی جنگ کے دوران، اتحادیوں اور فرانسیسیوں کے درمیان لڑی گئی۔ مئی میں فونٹینائے میں ان کی شکست کے بعد ڈیوک آف کمبرلینڈ، فلینڈرس میں اتحادی کمانڈر، برسلز کے دفاع کیلئے آسٹریا کے دباؤ میں تھا۔ وہ گینٹ کی کلیدی بندرگاہ کی بھی حفاظت کرنا چاہتا تھا جو ایک بڑا سپلائی ڈپو تھا جسے فرانسیسیوں کی مغرب میں پیش قدمی سے خطرہ تھا۔کمبرلینڈ نے برسلز کو بچانے کیلئے اپنے سب سے اہم بریگیڈکو استعمال کرتے ہوئے اتحادیوں کو بھاری نقصان پہنچایا ۔